New Age Islam
Thu Apr 30 2026, 01:13 AM

Books and Documents ( 28 May 2024, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Traditional Indian Muslim Ulama on The Varied Dimensions of Human Rights انسانی حقوق کی متنوع جہتوں پر ہندوستان کے روایتی علماء کا نظریہ

عبدالرحیم قدوائی

(انگریزی سے ترجمہ :مصباح الہدی ، نیو ایج اسلام )

24 مئی 2024

 اسلام اور انسانی حقوق

مرتب، ڈاکٹر افضل مصباحی

زبان: اردو

غازی پور، انڈیا، ماہ نور پبلیکیشنز، 2023۔

صفحہ 382

 ISBN: 93-5980-620-X

  انسانی حقوق کا مسئلہ، اب  ہمارے دور میں زیادہ اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔ جو لوگ اسلام سے دشمنی رکھتے ہیں، وہ اکثر اسلام اور مسلم معاشرے کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہیں۔ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے، کہ 36 مضامین کا یہ مجموعہ انسانی حقوق کی مختلف جہتوں پر، ہندوستان کے روایتی مسلم علمائے کرام اور اہل علم کے افکار  کی نمائندگی کرتا ہے، جس سےجدیدیت کے ساتھ ان کی قابل تحسین مشغولیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس کتاب کو منظر عام پر لانے  میں اس کے ایڈیٹر، بنارس ہندو یونیورسٹی میں اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر جناب افضل مصباحی، نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جسے مندرجہ ذیل موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے، اور ہر ایک موضوع پر کئی مضامین ہیں: انسانی حقوق کے تصور کا ارتقاء، انسانی حقوق پر اسلام کا موقف۔  اسلامی اور مغربی تصورات کے درمیان موازنہ، معاشرے کے مختلف طبقات کے حقوق، اسلام میں خواتین کے حقوق، اسلامی قانون بمقابلہ انسانی حقوق، اور فقہ کے چار بڑے اسلامی مذاہب، یعنی حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی میں، انسانی حقوق کا تصور ۔

اس کتاب کے بہت سے مضامین میں سے، مندرجہ ذیل مضامین اپنے گہرے تجزیے، اور اسلامی موقف کی شاندار نمائش، کے اعتبار سے نمایاں حیثیت رکھتے ہیں: (i) نظام الدین رضوی کا حدیث میں انسانی حقوق کا ذکر۔ ii) محب الحق کا انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی منظر نامہ۔ iii) احمد جاوید کا انسانی حقوق کے بارے میں پیغمبر اسلام کے موقف کی وضاحت، جیسا کہ آپ ﷺ کے حجۃ الوداع کے خطبے سے واضح ہے۔ جو مساوات پر مبنی سماجی انصاف، ہم آہنگی اور خوشگوار تعلقات کا سب سے پہلا اعلان ہے۔ iv) اشہر قدیر اور ابرار عالم کے مضامین، جن میں اسلام کے اندر جانوروں اور دیگر جانداروں کے حقوق بیان کیے گئے  ہیں۔ ان کے علاوہ اور بھی کئی سبق آموز مضامین ہیں، جن میں پڑوسیوں، بیواؤں، یتیموں، والدین، بچوں، مزدوروں، غیر مسلموں اور پسماندہ طبقات کے حوالے سے، ہماری ذمہ داریوں کو بیان کیا گیا ہے۔

خواتین کے حقوق سے متعلق، تین اہل علم کے  باب میں، خواتین کے ساتھ سلوک کی اسلامی ہدایات میں موجود، صنفی انصاف کی واضح تعلیمات  کو اجاگر کیا گیا ہے۔ مسلم معاشروں میں خواتین کی خیالی حالت زار کے پیش نظر، یہ تحریریں انتہائی خوش آئند اور ضروری ہیں۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ، ان شاندار اسلامی تعلیمات کو دلجمعی سے نافذ کیا جائے۔ تشویش کا ایک اور شعبہ، جسے اکثر نظرانداز کیا جاتا ہے، مسلم ممالک میں غیر مسلم اقلیتوں کے ساتھ منصفانہ سلوک ہے۔ اس حوالے سے ہمارا طرز عمل اسلامی تعلیمات سے  متصادم ہے۔  v) غیر مسلموں کے ساتھ سماجی تعلقات استوار کرنے، اور ان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے پر اختر الواسع کی فکر انگیز تحریر، انتہائی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے اس شعبے میں، اسلامی اصولوں کی تعمیل کرتے ہوئے، غیر مسلموں کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ایک شاندار لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ vi)

قابل ایڈیٹر، افضل مصباحی نے، خلوص کے ساتھ،  مسلمانوں سے اخوت، امن اور خوش حالی  کو تقویت دینے میں بامعنی کردار ادا کرنے کی تلقین کی ہے، جو کہ ایک اہم اسلامی آئیڈیل ہے۔ ان کی یہ استدعاء  قرآن اور سیرت نبوی پر مبنی ہے۔

اس کتاب کے ایڈیٹر کے طور پر، افضل مصباحی نے انسانی حقوق کے حوالے سے، چاروں فقہی مذاہب کے احکامات اور قوانین پیش کرنے میں، شاندار کام کیا ہے۔ کتاب کی یہ خصوصیت، نہ صرف فقہ اسلامی کی زرخیزی اور تنوع کو ظاہر کرتی ہے، بلکہ یہ قارئین تک اس کتاب کی رسائی کو وسعت دیتی  ہے۔ ہندوستان میں یہودیت اور عیسائیت کے نمائندوں کے ساتھ، انٹرویو کا شامل کیا جانا بھی، اس کتاب کی قدر میں اضافہ کرتا ہے، کیونکہ اس سے انسانی حقوق پر گفتگو میں، تقابل ادیان کی جہت کا بھی اضافہ ہوتا ہے۔

افضل مصباحی اپنی ادارتی محنت، عناوین کی وسعت اور وسیع المشربی کے لیے، تعریف کے مستحق ہیں۔ انسانی حقوق کے حولے سے،  اسلامی نقطہ نظر کے مطالعہ میں دلچسپی رکھنے والے  تمام لوگوں کو، اس کتاب کے مطالعے سے کافی فائدہ ہوگا۔

-----------------

English Article: Traditional Indian Muslim Ulama on The Varied Dimensions of Human Rights

URL: https://www.newageislam.com/books-documents/traditional-indian-ulama-dimensions-human-rights/d/132402

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..