New Age Islam
Tue Dec 03 2024, 11:41 AM

Urdu Section ( 23 Aug 2013, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Why Islam Remains Unique? اسلام منفرد کیوں ہے؟

 

ولید احمد نجم الدین

3 مئی 2013

( انگریزی سے ترجمہ ۔ نیو ایج اسلام)

ایہود گولڈاسمتھ  نامی  ایک شخص نے ایک بار مجھ سے پوچھا: "میں حقیقت  میں اسلام قبول کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں لیکن میں آپ سے کچھ سوالات  پوچھنا چاہوں گا، اور آپ کا مشورہ جاننا چا ہوں گا : مجھے  کیوں اسلام پر واپس آجانا چاہئے؟ (یعنی اسلام کے پاس  مجھے دینے کے لئے کیا ہے ؟) آپ کس طرح اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ  اسلام قبول کر کے میں آخرت میں محفوظ ہو جاؤں گا  ؟ کون سی ایسی چیز ہے جو  عیسائیت اور یہودیت جیسے  دیگر مذاہب کے مقابلے میں اسلام کو بہتر بناتی ہے؟ دوسرے الفاظ میں، کیوں میرے لیے اسلامی اچھا مذہب ہے ؟ "

اسلام کسی بھی دوسرے مذاہب کی طرح نہیں ہے اس لئے کہ یہ محض ایک عقیدہ نہیں ہے جس پہ لوگ  کاربند ہوں ، بلکہ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے ۔ مسلمان روز مرہ کی زندگی میں  اپنے عقائد کو عملی جامہ پہناتے ہیں۔ اسلام زندگی کے تمام شعبوں اور سرگرمیوں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، اسلام اس لئے منفرد ہے  کہ یہ  کسی بھی شخص، قبیلے، علاقے یا ثقافت کے نام پر نہیں ہے ۔ یہ اللہ پر ایمان رکھنے اور اس کی مرضی کے آگے  خود سپردگی  سے منسوب ہے ۔ دوسرے الفاظ میں، مسلمان اللہ کی مرضی کو اپنی مرضی پر فوقیت دیتے ہیں  ۔

محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کا پیغام کوئی نیا پیغام نہیں ہے۔ ان کا مطلق توحید کا  پیغام اسی کا  دوبارہ اقرار ہے جو اس سے پہلے آیا چکا  تھا ۔ ہمیں انسان کے طور پر  اگر  الہی ہدایت کے بغیر اپنی  حالت پر چھوڑ دیا جاتا تو ہمیشہ ہدایت سے دور ہی رہتے ، لہٰذا  رحیم و کریم اللہ نے ہماری  تنبیہ  کے لئے نبیوں کو بھیجا ۔ اسلام تمام سابقہ ​​انبیاء (علیہم السلام ) کے پیغامات  کی ہی تعلیم دیتا ہے۔ پیغام یہ ہے کہ اللہ ایک ہے اور عبادت صرف اسی کی جی جائے : ۔

اس کے علاوہ، انسانی معاشرے وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی اور ارتقاء پذیر ہوتے ہیں، اور اللہ نے ہر صدی میں ، اپنے قوانین میں زمانے سے سے مطابقت پیدا کرنے کے لئے ترمیم کیا ہے  ۔ جبکہ الہی وحدانیت کا اللہ کا پیغام ابتداء سے اسی طرح برقرار رہا ہے ، ہر نئے نبی کی آمد کے ساتھ اس کے مقدس قانون میں  تنسیخ  اور ترمیم ہوتی رہی ہے۔ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کا مقدس قانون اللہ کا آخری حکم ہے  جو کہ تا قیام قیامت تمام  بنی نوع انسانی کے لئے قابل اطلاق ہے ۔

اسلام ہمیں اس چیز کی دعوت دیتا ہے جو ہمارے لئے  اور  تمام انسانیت کے لئے فائدہ مند ہے  ۔ یہ تمام  لوگوں کے تئیں  نیکی کا حکم دیتا ہے اور ایک مخصوص فرقے  کے لئے ترجیحی سلوک کو فروغ نہیں دیتا ، خواہ وہ  مومن  ہوں یا نہ ہوں۔ اسلام میں کوئی بھی اللہ کے حکم اور قوانین سے مامون نہیں ہے۔

اگر ہم اللہ کی اطاعت کرتے ہیں تو اسلام جنت میں ہمیں دوام فراہم کرتا ہے۔ خواہ ہم اس میں ایمان رکھیں ، اس کی راہنمائی پر عمل کریں، امر بالمعروف اور نہیں عن المنکر کریں خواہ نہ کریں ، اللہ کو اس سے کچھ فائدہ نہیں ہے۔ بلکہ اس کی مرضی کے آگے  سرتسلیم خم کر کے ہم  فائدہ اٹھانے والے ہیں۔ اسی طرح، اگر ہم  ایمان لانے سے انکار کر دیں اور برا عمل کریں اور اچھے عمل سے رک  جائیں  تو اللہ کو ہمارے اس رویے سے تھوڑا سا بھی  نقصان نہیں ہے۔ بلکہ صرف ہم ہی ہیں  جو  ہماری اپنی غلطیوں میں مبتلا ہیں۔

قطعی طور پر ، اللہ کی ناراضگی اور غضب سے نجات کی حقیقی ضمانت خود اللہ کی طرف سے ہے۔ ہم اسے رسول محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اور اللہ کی آخری  غیر متغیر کتاب  قرآن مجید میں اس کے مصمم   وعدوں کے  ذریعہ دیکھتے ہیں ۔ اس زندگی میں یا اگلی زندی میں اللہ کی طرف سے کسی پر بھی ذرہ برابر   کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا۔ اللہ کے وعدے کو  قرآن پاک میں کئی بار دہرایا گیا  ہے: اگر ہم ایمان لاتے ہیں اور  اچھے اعمال کرتے ہیں تو ہمیں اجروثواب حاصل ہو گا جبکہ اگر ہم اس کے پیغام کا انکار کرتے ہیں اور برا عمل  کرتے ہیں تو ہمیں سزا دی جائے گی ۔

اسلام نسل، ثقافت، تعلیم کی سطح، جنس، اور سماجی و اقتصادی مقام سے قطع نظر تمام بنی نوع انسانی کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اسلام کے ذریعے ہم خود کے ساتھ، اللہ کے ساتھ، اپنے ساتھی انسانوں کے ساتھ، اور ماحول کے ساتھ بھی امن حاصل  کرتے  اور اس طرح ہم  پوری کائنات کے ساتھ ہم آہنگی میں رہ سکتے ہیں جو کہ اللہ کی مرضی ہے ۔

تو پھر اسلام کیوں نہیں، یہودیت یا عیسائیت کیوں؟ سب سے پہلے، اسلام آخری پیغمبر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کا لوگوں کے لئے حتمی پیغام ہے، اور ان کے زمانے سے اب تک کوئی دوسرا نبی اللہ کی طرف سے سچی رہنمائی یا کسی  نئے پیغام کے ساتھ نہیں آیا ہے۔ جبکہ (ابراہیم، موسی، اور عیسی علیہم السلام جیسے ) پچھلے تمام نبیوں کے بعد ایک اور نبی آئے اور ایک نیا  مقدس قانون آیا جس نے اپنے پہلے والے قانون کو  منسوخ کر دیا ، محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی نبوت آخری اور مکمل ہے – کوئی اور  رسول ان کے بعد نہیں  آئے گا۔ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کا نمونہ  تمام اوقات اور مقامات کے لئے ٹھوس رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ صرف اسلام ہی سچا عالمگیر مذہب ہے - یہ تمام ثقافتی پس منظر والے  مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے کھلا ہواہے۔ اسلام کسی بھی دوسری مذہبی روایت سے زیادہ انسانیت کے اتحاد کی تعلیم دیتا ہے۔ ہم سب  آدم اور حوا (علیہماالسلام) کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں، اور اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب انسان  وہ ہے جو خدا سے زیادہ ڈرنے والا ہے ۔ ہم سب  ایک ہی  مورث اعلی کے  بھائی اور بہن  ہیں، اور آخر میں ہم سب اپنے خالق طرف  واپس لوٹ  جائیں گے۔

مجھے توقع ہے کہ یہ باتیں آپ کو اسلام کے بہتر اقدار کو سمجھنے اور جو چیز اسے منفرد بناتی ہیں اسے سمجھنے میں معاون ہو ں گی ۔اپنی مسلسل تحقیق اور مخلص مسلمانوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے، مجھے یقین ہے کہ آپ کو اسلام کی خوبصورتی نظر آئے گی اور یہ بات بھی سمجھ میں آئے گی کہ  یہ کس طرح آپ کو اور آپ کے ارد گرد لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے ۔

ماخذ:  http://www.arabnews.com/news/450197

URL for English article:

https://newageislam.com/islamic-ideology/islam-remains-unique/d/11647

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/islam-remains-unique-/d/13170

 

Loading..

Loading..