New Age Islam
Sun Jul 20 2025, 03:54 PM

Urdu Section ( 26 Dec 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

UN Resolution Protects Israel's Interests in Gaza اقوام متحدہ کی قرارداد اسرائیل کے حق میں

سہیل ارشد، نیو ایج اسلام

26دسمبر،2023

خدا خدا کرکے اقوام متحدہ میں غزہ میں انسانی امداد کی کے نقل وحمل میں تیزی لانے کو یقینی بنانے والی قرارداد منظور ہو گئی لیکن اس قرارداد میں جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔جبکہ عالمی برادری غزہ پر اسرائیلی بمباری اور معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرری ہے۔ اس قرارداد پر ووٹنگ چار بار ملتوی ہوئی کیونکہ امریکہ کو قرارداد کے متن میں چند الفاظ کے استعمال پر اعتراض تھا۔ اس متن میں پہلے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا جو امریکہ کو منظور نہیں تھا۔ اس کی دلیل یہ تھی کہ جنگ بندی سے حماس کو فائدہ پہنچے گا۔ لہذا، متن میں تبدیلی کی گئی اور فوری جنگ بندی کی جگہ " تصادم میں فوری اور پائیدار وقفہ " کا فقرہ لایا گیا۔ اس پر بھی امریکہ کو لفظ " پائیدار " پر بھی اعتراض تھا۔ اسے اندیشہ تھا کہ پائیدار وقفہ سے طویل جنگ بندی کا مفہوم نہ لیا جائے لہذا حتمی طور پر صرف یہ کہا گیا کہ فریقین پوری غزہ پٹی میں انسان نواز وقفہ اور راہداری کو یقینی بنائیں۔

اس متن پر امریکہ ووٹنگ پر راضی ہوا اور جمعہ کو دیر شام ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ سے قبل روس نے متن میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کو شامل کرانے کے لئے ترمیمی متن پیش کیا مگر اس کو امریکی لابی نے مسترد کردیا۔ روس کا موقف تھا کہ موجودہ متن میں اسرائیل کے مفادات اور عزائم کو منظوری دی گئی ہے۔ لہذا روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ حیرت انگیز طور پر امریکہ نے متن میں اسرائیل کے مفادات کے مطابق تبدیلی کرانے کے باوجود ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

مجموعی طور پر یہ قرارداد جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کرتی بلکہ صرف غزہ میں انسانی امداد کے نقل وحمل کو یقینی بنانے کو منظوری دینے کے لئے پاس کی گئی ہے۔ اس میں بھی صرف امدادی سامان کو غزہ کے شہریوں تک محفوظ حالت میں پہنچانے کے لئے وقفے اور راہداری کی گنجائش نکالی گئی ہے۔ اس قرارداد کے مطابق اسرائیل امدادی سامان پہنچانے کے لئے راہداری اور وقفہ کی پاسداری کرے گا۔امدادی سامان پہنچانے کے لئے کوئی راہداری مقرر کردی جاۓگی جہاں اسرائیل بمباری نہیں کرے گااور امدادی سامان جہاں جس,وقت پہنچایا جاۓگا صرف اتنی دیر اس علاقے میں اسرائیل بمباری نہیں کرے گا۔

امدادی سامان فلسطینیوں تک براہ راست پہنچانے کے لئے اقوام متحدہ ایک طرہقہ کار متعین کرے گا اور امدادی سامان کی تقسیم کی نگرانی کے لئے ایک کوآرڈینیٹر مقرر کیا جائے گا۔ یہاں بھی امریکہ نے یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ امدادی سامان کی اسکریننگ نییں ہوسکے گی۔ اس پر متن میں صراحت کی گئی کہ امدادی سامان غزہ میں تمام فریقین کی رضامندی سے ہی داخل ہوگا۔ یہاں بھی اسرائیل کو امدادی سامان کی نوعیت پر مداخلت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ واضح ہو کہ پہلے بھی اسرائیل امدادی سامان میں ایندھن کی شمولیت پر اس بنیاد پر اعتراض کرتا رہا ہے کہ ایندھن حماس کے ہاتھوں لگ جائے گا جس کا استعمال وہ اس کے خلاف کرے گا۔ لہذا ، اس قرارداد کے تحت وہ ایندھن کی سپلائی پر معترض ہو سکتا ہے۔ اس طرح قرارداد میں اسرائیل کو امدادی سامان پر اسرائیل کو کنٹرول دے دیا گیا یے۔

روس نے کہا ہے کہ اس قرارداد نے اسرائیل کو آزادیء حرکت وعمل دے دی ہے تاکہ وہ غزہ کو مزید خالی کراسکے۔

دلچسپ بات یہ یے کہ اس قرارداد میں تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط اور فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے ترجمان ڈینئیل ہگاری نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قرارداد کو نافذ کرائے۔

اسرائیل اور امریکہ کی دوہری پالیسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک طرف وہ حماس کے ساتھ اسرائیل کے یرغمالیوں کی رہائی کے لئے عارضی جنگ بندی کے لئے مذاکرہ کررہے ہیں اور دوسری طرف اقوام متحدہ میں پاس ہونے والی قرارداد میں لفظ جنگ بندی تک کو بھی شامل کرنے پر راضی نہیں ہیں۔ نومبر کے آخری ہفتے میں جب ایک ہفتے کے لئے جنگ بندی ہوئی تھی تو اس دوران اسرائیل نے ویسٹ بینک پر حملے تیز کردئے تھے اور ہزاروں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا تھا اور ایک ہفتے میں 150 سے زائد فلسطینیوں کو ویسٹ بینک کے یہودیوں اور اسرائیلی فوجیوں نے ہلاک کیا تھا۔ اس طرح غزہ میں جنگ بندی کے عوض اسرائیل نے ویسٹ بینک میں اسرائیل نے تباہی مچائی۔ جینن کے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے درجنوں فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔ اس بار بھی اسرائیل اسی حکمت عملی کے تحت عارضی جنگ بندی چاہتا ہے۔ لیکن اس بار حماس نے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی کے عوض یرغمالیوں کو رہا نہیں کرے گا۔اگر اسرائیل اپنے شہریوں کی رہائی چاہتا ہے تو وہ مستقل طور پر جنگ بندی کرے۔ کل ملا کر جمعہ کو منظور ہونے والی اقوام متحدہ کی قرارداد اسرائیل کے حق میں اور غزہ اور ویسٹ بینک کے فلسطینیوں کے خلاف ہے۔اس قرارداد سے فلسطینیوں کو کوئی خاص راحت نہیں ملے گی۔

---------------

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/un-protects-israel-gaza/d/131388

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..