پریس ریلیز
2 اپریل، 2022
تنظیم المدارس اہلسنت صوفی
جموں وکشمیر کے علمائے کرام کی ایک وفد نے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس
چانسلر اکبر محمود صاحب سے ملاقات کی اورتنظیم المدارس کی تحریر شدہ تفاسیر و کتب اور
کچھ صوفی اسلاف کا اسلام میں رول کے حوالے سے گفتگو کی ۔ جن تفاسیر اور صوفی اسلاف
کو عرصہ دراز سے نظر انداز کیا گیا تھا، جن میں تفسیر روح البیان، روح المعانی ، کنزالایمان،
درمنثور، جلالین، مدارک التنزیل، منہاج القرآن، تبیان القرآن، مولانا رومی، امام غزالی،
عبدالرحمن جامی، شہاب الدین سہروردی، شیخ العالم، بابا غلام شاہ بادشاہ، جی صاحب، راہ
عرفان، علم الکلام المعتریدی، وغیرہ قابل ذکر کتابوں اور شخصیتوں کے حوالے سے بالخصوص
بات چیت ہوئی ۔ کم و بیش ایک گھنٹہ کی گفت وشنید میں یونیورسٹی اور باقی تعلیمی اداروں
کے علاوہ بہت سارے معمولات زیر بحث رہے۔ وائس چانسلر اکبر محمود صاحب نے تنظیم المدارس
کے علمائے کرام کے وفد کو مکمل یقین دہانی کرائی ۔ وفد میں جنرل سکریٹری مولوی اشرف،
ابن مولانا یاسین سکریٹری راجوری، ملک مستحسن کاڈینیٹر راجوری، مولانا حافظ مظفر ضلع
صدر شوپیاں، معراج الدین میڈیا انچارج، ڈاکٹر عابد وغیرہ موجود تھے۔ آخر میں مولوی
اشرف نے اپنی تصنیف کردہ کتاب راہ عرفان سے تمام حاضرین کو متعارف کروایا ۔
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism