New Age Islam
Wed May 31 2023, 07:01 AM

Urdu Section ( 22 Jun 2015, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Prophet as a Role Model ایک رول ماڈل کے طور پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت

 

محمد یونس اور اشفاق اللہ سید

12 جون 2015

(مصنفین اور ناشرین کی اجازت کے ساتھ نیو ایج اسلام کی خصوصی اشاعت)

‘‘یقیناً تمہارے لئے رسول اللہ میں عمده نمونہ (موجود) ہے، ہر اس شخص کے لئے جو اللہ تعالیٰ کی اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کی یاد کرتا ہے’’(33:21)۔

اکثر مفسرین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ آیت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم اصولوں اور مثالی اخلاقی طرز عمل اور رویے سے متعلق ہے جس کی بنا پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باقی تمام لوگوں میں منفرد اور ممتاز نظر آتے ہیں (باب 3.16)۔ لیکن جس امر پر پوری مسلم کمیونٹی منقسم ہے وہ یہ سوال ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر کس طرح بہتر طور پر چل سکتے ہیں۔

 روایتی طور پر راسخ الاعتقاد لوگوں نے (حدیث میں مذکور) دھونے اور نہانے، دانتوں کو صاف کرنے، ناخن تراشنے داڑھی اور بال رکھنے، کھانے پینے کے آداب میں، بیٹھے میں اور کپڑے پہننے جیسے روز مرہ کے معمولات سمیت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جسمانی عادات اور سرگرمیوں کی پیروی کرنے پر اصرار کیا ہے۔

تاہم، قرآن واضح طور پر یہ بیان کرتا ہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن یہ تھا  کہ:‘‘1’’،  ‘‘2’’،  ‘‘3’’، ‘‘4’’، ‘‘5’’، ‘‘6’’، ‘‘7’’، ‘‘8’’۔

لہذا، جیسا کہ اکثر علما کا ماننا ہے کہ پیغمبر اسلام کے عظیم اصولوں اور مثالی اخلاقی طرز عمل کی پیروی کرتے ہوئے مسلمانوں کو قرآن سے راہنمائی حاصل کرنی چاہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام نے ضرور اسی انداز میں  نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات کی پیروی اس کی روح کے ساتھ کرنے کی کوشش کی گئی ہو گی اسی لیے اللہ عز و جل نے انہیں 'بہترین امت (خیر امت)' کے لقب سے نوازا ہے (3:110 / باب 29.1)۔ اس طرح وہ ایک متحرک اور روادار تہذیب کی بنیاد ڈالنے میں کامیاب رہے جس نے ہیلنک، یونانی اور رومن تہذیبوں کے علمی ورثے کو (بڑے پیمانے پر ترجمہ نگاری کی بدولت) محفوظ کیا، اور علم اور تہذیب کو فروغ دینے میں ایک غیر معمولی کردار ادا کیا، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے مفتوحہ علاقوں میں وہاں کے علاقائی مذاہب اور تہذیبوں کو زندہ رہنے اور انہیں پھلنے پھولنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ چنانچہ دمشق کے قریب شام میں جہاں اسلامی سلطنت (بنی امیہ) کا سب سے پہلا دارالحکومت قائم ہوا تھا اب بھی ارامک زبان بولی جاتی اور بھارت اور سپین جیسے خطوں میں وہاں کے ملکی مذہبوں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔

قدامت پسند مسلم علمانء نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے اور آپ کی اطاعت کرنے اور آپ کی (سنت) کی پیروی کرنے کے لیے بار ہا اس آیت کو نقل کرتے ہیں ‘‘6’’۔ تاہم، قرآن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک عام اصطلاح سنت کا استعمال نہیں کرتا ہے، بلکہ جسمانی اور اخلاقی دونوں شعبوں میں  عالمی قوانین اور اصول کا حوالہ پیش کرنے کے لیےاس کا استعمال کرتا ہے۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث اور سنت کے تصورات کے درمیان بہت باریک لیکن مبین امتیاز ہے، اس معاملہ میں اسلامی پیغام کی تشریح میں کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لئے مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔

حوالہ جات

1۔ 5:99، 7:158 13:40، 42:48۔ [نوٹ 200 / باب۔ 3]

2۔ 5:92، 16:82، 24:54 [نوٹ 201 / باب۔ 3]

3۔ 14:1، 57:9۔ [نوٹ 202 / باب۔ 3]

4۔ 7:52، 16:64، 27:77۔ [نوٹ 12 / دیباچہ]

5۔ 31:3۔ [نوٹ 13 / دیباچہ]

6۔ 2:2، 3:138، 24:34۔ [نوٹ 14 / دیباچہ]

7۔ 2: 185، 10:108، 14:52۔ [نوٹ 15 / دیباچہ]

8۔ 3:144، 18:110، 41:6۔ [نوٹ 196 / باب ۔ 3]

9۔ 3:31، 3:32، 3:132، 4:69، 4:80، 5:56، 5:92، 24:52، 24:54، 24:56، 64:12۔

URL for English article: https://newageislam.com/books-documents/only-god-knows-rightly-guided/d/103461

URL for this article: https://newageislam.com/urdu-section/the-prophet-role-model-/d/103594

 

Loading..

Loading..