New Age Islam
Sun Dec 01 2024, 10:44 PM

Urdu Section ( 4 Apr 2015, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Heinous Crimes That ISIS Is Perpetrating Totally Opposed To Islam داعش اسلام کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں

 

 

 محمد یونس، نیو ایج اسلام

02 اپریل، 2015

(مشرکہ مصنف (اشفاق اللہ سید)، Essential Message of Islam، آمنہ پبلیکیشن، امریکہ، 2009)

داعش کے چیف ابو بکر البغدادی کے نام گزشتہ ستمبر میں لکھے گئے ایک خط میں ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے دنیا بھر کے 120 سے زائد ممتاز مسلم علماء کرام کے ایک گروپ نے ان کی سرگرمیوں کو سنگین جرائم قرار دیا تھا۔ اس میں عام شہریوں کا قتل عام، نہتے قیدیوں کا قتل، گرجا گھروں کا انہدام، اور اسلام کے ابتدائی ادوار سے ہی مسلمانوں کے ساتھ امن امان کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہے عیسائی اور یزیدی شہریوں کی املاک کی لوٹ مار؛ غیر مسلموں کو اسلام قبول کرنے یا مرنے کے لیے مجبور کرنا، بچوں کو جنگ میں شامل کرنا، زد و کوب، قتل اور زندہ درگور کر کے لوگوں کو خوفزدہ کرنا، ان کا قتل کرنا اور انہیں اذیت پہنچانا، خنجر سے سر قلم کرنا، لاشوں کا مثلہ کرنا، ان مظلومین کے سروں کو نیزے پر اٹھانا اور انہیں سڑکوں کی دیواروں پر لٹکانا، اور ان مظلومین کے بچوں سے گیندوں کی طرح ان کے بریدہ سروں پر لات مروانا اور ورلڈ کپ کے دوران اسے پوری دنیا میں نشر کرنا بھی شامل ہے۔ انہیں محض قتل سے اطمینان نہیں ہوا تو ان کا مذاق بھی بنایا، انہوں نے یہ کہہ کر ان کا قتل کیا کہ انہیں بھیڑوں کی طرح مارا جائے گا اور یقینا انہوں نے انہیں بھیڑوں کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور پھر ان کی لاشوں کا مذاق اڑایا۔ ایک مرتبہ انہوں نے شامی فوجیوں کو خار دار تار پر باندھ دیا، ان میں سے کچھ کے سروں کو خنجر سے کاٹ دیا اور اس انسانیت سوز اقدام کی ایک ویڈیو کو انٹرنیٹ پر شائع کر دیا۔ 18 صفحے پر مبسوط اس تفصیلی خط کا مندرجہ ذیل لنک پر مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔

Full Text of Muslim Theologians' Open Letter to Abu Bakr Al-Baghdadi, Refuting His Ideology of Jihad That Justifies Killings of Innocent Civilians, Muslims and Non-Muslims

http://www.newageislam.com/books-and-documents/muslim-scholars-from-all-over-the-world/full-text-of-muslim-theologians--open-letter-to-abu-bakr-al-baghdadi,-refuting-his-ideology-of-jihad-that-justifies-killings-of-innocent-civilians,-muslims-and-non-muslims/d/99389

خط جاری کرنے والے علماء نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق ظاہر کیا ہے کہ داعش اسلام کے نام پر جن جرائم میں مصروف عمل ہیں وہ قرآنی پیغامات کے بالکل بر عکس ہیں۔ اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں ہے کہ پوری دنیا میں کوئی بھی عالم یا امام قرآن یا اسوہ ٔرسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کے داعش کے دعویٰ سے اتفاق نہیں کر سکتا، جنہیں قرآن اخلاق حسنہ کا حامل (68:4) جبل استقامت (17:74)، الامین (81:21) مومنوں کے لیے مجسمہ رحمت (9:61) اور تمام انسانیت کے لیے رحمت کا دریا(21:107) قرار دیا ہے۔ جہاں تک ان اولین مسلمانوں کا تعلق ہے جن کی اطاعت کرنے کا دعویٰ داعش کرتے ہیں تو قرآن انہیں تمام انسانیت میں سب سے بہترین امت قرار دیتا ہے(3:110) اور داعش کم از کم اسلامی تاریخ میں شاید سب سے بدترین کمیونٹی ہے۔

داعش کو خود اس کے اپنے نظریہ سازوں کے علاوہ پوری دنیا میں کسی اور مکتبہ فکر کے علماء اور ائمہ کی کوئی ہمدردی حاصل نہیں ہے، جبکہ ان تمام کو حقیقی اسلام کی نمائندگی کرنے کے دعوے کے لیے عالمی سطح پر ذلت و رسوائی کا سامنا ہے۔ آج غیر مسلموں کے درمیان بھی یہ غلط فہمی بڑھ رہی ہے کہ مسلمانوں کا یہ دعویٰ کہ اسلام امن کا مذہب ہے محض ایک پروپیگنڈا اور دھوکہ ہے۔

افسوسناک امر تو یہ ہے کہ داعش مسلسل ایسے لوگوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے جنہوں نے یا تو تازہ تازہ اسلام قبول کیا ہے یا جو اسلامی تعلیمات سے بالکل نا بلد ہیں، اور اسلام مخالف لوگ غلط معلومات اور داعش کے نظریاتی سر چشہ کے طور پر براہ راست قرآن کے حوالے پر مبنی پمفلٹ شائع کر رہے ہیں۔ جس سے قرآن کی تلاوت کرنے والا ہر ایک مسلمان یا تو داعش کا شریک جرم بن جاتا ہے یا نظریاتی طور پر اس کا حامی بن جاتا ہے، جو کہ ایک بہت بڑا جھوٹ ہے اور اس سے اسلام ایک امن کے مذہب کے بجائے ظلم و بربریت کے ایک مذہب کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے جو کہ عصر حاضر کے تہذیب و تمدن کے قابل نہیں ہے۔ لہذا، داعش کی مزاحمت اسلامی معاشرے میں زمینی سطح پر کیا جانا ضروری ہے۔

لہٰذا، اب وہ وقت آ چکا ہے کہ دنیا بھر کے تمام مساجد کے ائمہ اور خاص طور پر مغرب ممالک میں مساجد کے ائمہ خطبہ جمعہ میں اور سوشل میڈیا پر داعش اور اسلام کی نمائندگی کرنے والی ایسی کسی بھی تنظیم یا جماعت کی تردید کے لیے ایک مشترکہ مہم کا آغاز کریں، اور امت مسلمہ کو اس بات سے آگاہ کریں کہ ان کا یہ کہنا سرا سر کذب بیانی پر مبنی ہے کہ اس طرح کے اقدامات کا ارتکاب کرتے ہوئے مرنے والے لوگ "شہید" ہیں بلکہ وہ 'فساد فی الارض' اور 'بغیہ' کی وجہ بننے کی وجہ سے عتاب الٰہی کے حقدار ہیں، جس کی قرآن نے کھلے الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ تاریخی نقطہ نظر سے داعش اپنے ظلم و بربریت، حیوانیت و درندگی اور موت کا کھیل کھیلنے میں، مسلمان اور غیر مسلم بے گناہ شہریوں کے خلاف مظالم کا ارتکاب کرنے میں، اور تمام قسم کی سماجی سہولیات کو برباد کرنے میں دور اوائل کے خوارج سے بھی آگے نکل چکے ہیں ۔ وہ قبل از اسلام یعنی زمانہ جاہلیت کے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں جن میں لاشوں کا مثلہ کرنا اور لوگوں کو زندہ جلانا (یہ ایک ایسی سزا ہے جس کی دھمکی اللہ نے انسانوں کو دی ہے) قابل ذکر ہیں۔ چونکہ خلیفہ حضرت عمر نے خوارج کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا تھا اور انہیں ایک ایسا دہشت گرد مرتد گروہ قرار دیا تھا جو اپنے ایمان کے دعویٰ میں جھوٹھا ثابت ہو چکا تھا اسی لیے داعش کو بھی انہیں کے مثل قرار دیا جا سکتا ہے اور امت مسلمہ کو اس بات سے آگاہ کرنے سے کسی بھی عالم یا امام کو خوف نہیں کھانا چاہیے کہ: داعش کے لئے لڑتے ہوئے مرنا جنت کے بجائے جہنم کا باعث ہو سکتا ہے۔

راقم الحروف نے اسلام کے ایک محافظ ہونے کے ناطے محض اپنا فریضہ ادا کیا ہے، راقم الحروف کے اس مطالبے پر دھیان دینا یا اسے نظر انداز کرنا علماء اور ائمہ کی جماعت پر منحصر ہے۔ اس سے پہلے راقم الحروف نے داعش کو خوارج قرار دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا:

حوالہ:

آئی ایس آئی ایس کو خوارج قرار دیا جائے

http://newageislam.com/urdu-section/muhammad-yunus,-new-age-islam/declare-the-isis-as-the-kharijites--آئی-ایس-آ--ئی-ایس-کو-خوارج-قرار-دیا-جائے/d/101492

محمد یونس نے آئی آئی ٹی سے کیمیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے اور کارپوریٹ اکزی کیوٹیو کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور90کی دہائی سے قرآن کے عمیق مطالعہ اور اس کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کی کتاب اسلام کا اصل پیغام کو 2002میں الاظہر الشریف،قاہرہ کی منظوری حاصل ہو گئی تھی اور یو سی ایل اے کے ڈاکٹر خالد ابو الفضل کی حمایت اور توثیق بھی حاصل ہے اور محمد یونس کی کتاب اسلام کا اصل پیغام آمنہ پبلیکیسن،میری لینڈ ،امریکہ نے،2009میں شائع کیا۔

URL for English article: https://newageislam.com/radical-islamism-jihad/isis-divine-wrath-huris-imams/d/102227

URL for this article: https://newageislam.com/urdu-section/the-heinous-crimes-that-isis/d/102283

 

Loading..

Loading..