New Age Islam
Mon Apr 21 2025, 04:00 AM

Urdu Section ( 6 Dec 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Temple in UP 'Purified' after, a Muslim MLA Saiyada Khatoon's Visit مسلم ایم ایل اے سیدہ خاتون کے دورے کے بعد یوپی میں ایک مندر کا ’شدھی کرن‘ کیا گیا

 سید علی مجتبیٰ، نیو ایج اسلام

 29 نومبر 2023

 مسلمانوں کو 'غیر دکھانے' کی جاری کوشش میں، ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے، اور واقعہ کچھ یوں ہے کہ اتر پردیش میں مقامی لوگوں کی دعوت پر ایک مسلم ایم ایل اے نے ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے ایک ہندو عبادت گاہ کا دورہ کیا جس کے بعد اس مندر کا 'شدھی کرن' کیا گیا۔

 ہندو تنظیم کے ارکان نے الزام لگایا کہ ایم ایل اے ایک الگ مذہب سے تعلق رکھتی ہے، اس لیے ان کے دورے سے اس مقام کی حرمت کو ٹھیس پہنچی ہے۔ (تصویر/فیس بک/ @Saiyadakhatoon306)

Hindu outfit members alleged that as the MLA belongs to a different religion, her visit disturbed the sanctity of the place. (Photo/Facebook/ @Saiyadakhatoon306)

------

یہ واقعہ اتوار، 26 نومبر، 20023 کو پیش آیا، جب ڈومریا گنج کی سماج وادی پارٹی کی ایم ایل اے، محترمہ سیدہ خاتون نے یوپی کے سدھارتھ نگر ضلع میں بدھانی چافا کی نگر پنچایت میں واقع ’سامے ماتا مندر‘ کا دورہ کیا تھا۔

 ایم ایل اے کے مندر سے نکلنے کے بعد، کچھ لوگ جو ان کی آمد کے حق میں نہیں تھے، انہوں نے ویدک بھجن گاتے ہوئے اس جگہ کو 'گنگا جل' سے شدھ کیا۔ شدھی کرن کی رسم بدھانی چافا کی نگر پنچایت کے سربراہ دھرم راج ورما نے انجام دی، جہاں مندر واقع ہے۔

 دھرم راج ورما نے کہا، "چونکہ سیدہ خاتون ایک مسلمان ہیں اور گائے کا گوشت کھاتی ہیں، اس لیے ان کے اس مقدس مقام پر آنے سے یہ ناپاک ہو گیا تھا،" دھرم راج ورما نے کہا، "اس کی شدھی کرن کے بعد یہ جگہ اب مکمل طور پر شدھ ہو گئی ہے۔" انہوں نے مزید کہا، ایم ایل اے کو کچھ "برے" لوگوں نے مدعو کیا تھا، اور ایسی حرکت کبھی بھی برداشت نہیں کی جا سکتی۔"

 دھرم راج ورما کا تعلق بی جے پی اور ہندو یووا واہنی سے ہے، جو کہ ایک انتہا پسند جماعت ہے اور جسے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بنیادی طور پر مسلمانوں سے نفرت انگیز سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا تھا۔

 اس کے جواب میں ایم ایل اے سیدہ خاتون جنہون نے اس علاقے کی کئی مندروں کی تزئین کاری کرائی ہے، نے کہا، "علاقے کے بہت سے برہمن اور سادھو سنت مجھ سے وابستہ ہیں اور انہوں نے تقریباً دس دن پہلے مجھے مندر میں مدعو کیا تھا۔ میں تمام مذاہب کا احترام کرتی ہوں؛ میں علاقے کے تمام لوگوں کے لیے قانون ساز ہوں اور جہاں بھی مجھے مدعو کیا جائے گا وہاں جاؤں گی۔‘‘

 انہوں نے مزید کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے تمام مذاہب اور فرقوں کے مذہبی مقامات کا دورہ کرتی رہوں گی اور اس قسم کی نیچ حرکتوں سے اپنا راستہ نہیں بدلوں گی۔

English Article: Temple in UP 'Purified' after, Saiyada Khatoon, a Muslim MLA's Visit

URL: https://newageislam.com/urdu-section/temple-up-purified-muslim-mla/d/131263

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..