New Age Islam
Tue Dec 10 2024, 08:33 PM

Urdu Section ( 10 May 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Plight of Being a Hindu Player in Pakistani Cricket Team پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ہندو کھلاڑیوں کی حالت زار

سمت پال، نیو ایج اسلام

9 مئی 2022

پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں ایک ہندو کھلاڑی کی حالت زار پر کوئی ہمدردی ہی ظاہر کر سکتا ہے۔ جی ہاں، آپ نے صحیح اندازہ لگایا ہے۔ میں دانش کنیریا کی بات کر رہا ہوں، جو ایک پاکستانی بین الاقوامی کرکٹر کے طور پر اور (بالخصوص) ایک ہندو کھلاڑی کے طور پر کافی کامیاب رہے، جنہوں نے پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلے۔

دانش کنیریا نے الزام لگایا تھا کہ کرکٹ سے پابندی کے بعد پی سی بی نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔

-----

ان سے پہلے دانش کے چچازاد بھائی دلپت بھی پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ اب کنیریا نے شاہد آفریدی پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے مجھے ڈرایا اور اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا۔ یہ کچھ نیا نہیں ہے۔ ایک عیسائی یوسف یوحانا اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی بقا کے لیے بہ جبرواکراہ محمد یوسف بن جاتا ہے۔ پاکستان کے ڈان نے اشارہ کیا کہ اگر اس نے اسلام قبول نہ کیا ہوتا تو اسے بھی اسی طرح ٹیم سے باہر کردیا جاتا جیسے والس متھیاس، ڈنکن شارپ اور سہیل فضل جیسے تمام عیسائی کرکٹروں کے ساتھ ہوا۔ لیکن ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخ پر نظر ڈالیں۔

یہاں بہت سے شاندار مسلم کرکٹر ٹیسٹ ٹیم کے حصہ بنیں کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔ منصور علی خان پٹودی جونیئر، سلیم درانی، گیری سوبرز، مشتاق علی، عباس علی بیگ، محمد اظہر الدین، عابد علی، پٹھان برادران جیسے ان چند ناموں کو کون بھول سکتا ہے؟ لیکن پاکستان کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔ ملک کی گندی سیاست کی طرح یہاں کی کرکٹ ٹیم پر بھی مذہب (یعنی اسلام) کا مکمل کنٹرول ہے۔

بہت پہلے، چند پاکستانی اردو روزناموں نے آف ریکارڈ ذکر کیا تھا کہ نہ صرف آفریدی، بلکہ چند دوسرے پاکستانی کرکٹرز بھی کنیریا کا مذاق اڑاتے تھے اور اسے کافر کہتے تھے۔ پاکستانی اردو روزنامہ 'ازکار' نے مزید کہا کہ دنیش خود کو مسلمان ظاہر کرنے کے لیے دانش (عربی میں عقلمند؛ ذہین) بن گیا، حالانکہ دانش کنیریا نے ہمیشہ اس کی تردید کی۔ پاکستان میں ہندو کافر ہیں اور آپ کو معلوم ہو گا کہ مراٹھا سلطنت اور درانی افغان سلطنت کی حملہ آور فوج کے درمیان 14 جنوری 1761 کو پانی پت کی تیسری جنگ میں فتح پانے والے مرہٹوں کی بدقسمت اولادیں اب بھی پاکستان میں ہیں۔

Vintage Pakistan - Salim Malik, Rameez Raja and Anil Dalpat in 80's Courtesy : Shoaib Ahmed / Moin Ahmad | Facebook

-----

ان میں سے اکثر لوگوں نے زندہ رہنے کے لیے اسلام قبول کر لیا ہے۔ جنہوں نے اسلام قبول نہیں کیا انہیں پاکستانی جیلوں میں صفائی کرنے اور جلاد کے کام میں لگا دیا گیا۔ پاکستان کے ایک انسان دوست ایئر چیف مارشل نور خان نے اس وقت کی حکومت پاکستان کو خط لکھا کہ حکومت بری طرح سے شکست خوردہ مراٹھوں کی ان بدقسمت اولادوں کی اجتماعی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کچھ کرے، جن میں سے بہت سے لوگ پاکستان کے اسٹاف کالج کاکول میں بیت الخلا صاف کرنے کے کام پر مامور ہیں۔ ایک مسلم ریاست میں غیر مسلموں کے ساتھ یہ ناروا سلوک درحقیقت اسلام کے دامن پر ایک بدنما داغ ہے۔ لیکن ہمیشہ کی طرح پاکستان نے اس کی تردید کی ہے۔

English Article: Plight of Being a Hindu Player in Pakistani Cricket Team

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/hindu-player-pakistani-cricket-team/d/126966

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..