New Age Islam
Sat Oct 12 2024, 12:35 AM

Urdu Section ( 12 Feb 2011, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

On Clerics’ advice to Muslims: Stay away from yoga camps مسلمانوں کو یوگا کیمپوں سے دور رہنے کا مشورہ

By Sultan Shahin, Editor, NewAgeIslam.com

Ever since I read about some Mullahs asking Muslims in India and Malaysia to stay away from yoga camps, I was wondering what could be so threatening about Yoga. Is our faith so brittle that we would cease to remain Muslim if we just learn to do yogic exercises, now recommended by doctors, particularly cardiologists and surgeons after heart by-pass surgery or to those with high blood pressure? In fact Yoga is useful to patients of an assortment of illnesses, and also as a preventive health-care technique. If practised regularly yogic meditational techniques can lead to beautiful and extremely rewarding spiritual experiences too.

Now the cat is out of the bag. Maulana Nadeem-ul-Wajidee tells us: “Muslims must abstain from Yoga Camps as the Faith cannot be endangered for the sake of physical fitness. After all, the protection of Faith is more important than the health and physical beauty.”

Now how does our faith get endangered by Yoga? Well, the yoga teacher makes us occasionally chant “Om” and at least one teacher sometimes recites verses from Islam’s earliest scriptures, the Vedas.

I have no cure, at least in the short run for our Mullah’s cave mentality, their deep-seated prejudices, amounting to hatred of Islam’s earlier scriptures. If Allah and the Holy Quran cannot make them respect His earlier prophets and their revealed books, despites repeatedly, scores of time, instructing them to do so, who am I to presume these people can be cured of their cave mentality. But learning Yoga may be an urgent requirement for some Muslims. So some of us could learn it from Nastik Hindu teachers and then ourselves teach it to our people. Having leant Yoga after my surgeon’s advice following a heart by-pass surgery, I can assure you that chanting Om is not at all necessary. You may do yoga without a chant altogether or you may supplant it with the word Allah or Allahu or whatever and it would work equally well. Reading from religious scriptures is not at all necessary, but if you wish you can very well read verses from the Holy Quran while teaching Yoga. Islamise Yoga, if you have to, but learn it, practise it and teach it to fellow Muslims, and of course, to fellow human beings. 

Please click on the link below to read the translation of Maulana Nadeemul Wajidi’s article on Yoga:

http://www.newageislam.com/islam-and-pluralism/stay-away-from-yoga-camps--cut-off-your-nose-to-spite-your-neighbour’s-faith!---/d/1145

مسلمانوں کو یوگا کیمپوں سے دور رہنے کا مشورہ

سلطان شاہین ، ایڈیٹر نیو ایج اسلام

جب سے میں نے پڑھا ہے کہ ہندوستان او رملیشیا کے ملاّ حضرات مسلمانوں کو یوگا کیمپوں سے دور رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں  ، میں سوچ رہا ہوں کہ یوگا سے کون سا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ کیا ہمارا ایمان اتنا کمزور ہے کہ اگر ہم یوگا کسرتیں سیکھ لینگے تو ہم مسلمان نہیں رہیں گے جب کہ آج کل ڈاکٹر بھی خاص کر دل کے ڈاکٹراور سرجن دل کی بائی پاس سرجری کے بعد یا ہائی بلیڈ پریشر میں مبتلا اشخاص کو یوگا کسرتیں کرنے کی صلاح دیتے ہیں؟ درحقیقت یوگا کئی بیماریوں میں مفید ہے اور بہترین احتیاطی تدابیر میں شامل ہے۔ اگر باقاعدگی سے کیے جائیں تو یوگا کی مراقبتی تکنیک انتہائی خوشگوار روحانی تجربے کا باعث بن سکتی ہے۔

سو اب بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔مولانا ندیم الواجدی فرماتے ہیں:

‘‘مسلمانوں کو یوگا کیمپوں سے دور رہنا چاہئے کیو نکہ جسمانی چستی کے لیے ایمان کو داؤ پر نہیں لگا یا جاسکتا ۔کیونکہ صحت اور جسمانی حسن کے مقابلے ایمان زیادہ اہم ہے۔’’

 اب بتائیے کہ بھلا یوگا سے ایمان کو کس قسم کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔؟ ہاں ، یوگا ٹیچر وقفہ وقفہ سے ہمیں ‘‘ اوم’’ کہنے کے لیے کہتا ہے اور کم از کم کوئی ایک ٹیچر اسلام کے ایک قدیم مقدس صحیفے وید سے اشلوک پڑھتا ہے۔

میرے پاس اپنے ملّاؤں کی غاروں کے دور کی ذہنیت ،ان کی گہری عصبیت کا کم از کم فی الحال کوئی علاج نہیں ہے جو انہیں اسلام کے قدیم صحیفوں کی نفرت کی طرف لیجاتی ہے ۔ اگر اللہ اور قرآن مقدس کے حکم پر بھی لوگ قدیم انبیا اور آسمانی صحیفوں کا احترام نہیں کرسکتے جس کا حکم انہیں بار بار دیا گیا ہے تو پھر میں ان سے ایسی توقع کیسے کرسکتا ہوں۔ لیکن یوگا سیکھنا کچھ مسلمانوں کی اشد ضرورت ہوسکتا ہے۔ اس لیے ہم لوگوں میں سے چند لوگ ناستک گروؤں سے یوگا سیکھ کر خود ہی اپنے لوگو ں کو سکھا سکتے ہیں ۔ دل کے بائی پاس سرجری کے بعد ڈاکٹر کی صلاح پر یوگا سیکھنے کے بعد میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ‘‘اوم’’ کہنا قطعی ضروری نہیں ہے۔ آپ کوئی منتر کہے بغیر یوگا کرسکتے ہیں یا پھر ‘‘اوم’’ کی جگہ ‘‘اللہ ’’یا ‘‘اللہ’’ یاکوئی اور مشابہ لفظ پڑھ سکتے ہیں اور اس سے آپ کو انتہائی فائدہ ہوگا۔ مذہبی صحیفوں میں سے پڑھنا بالکل ہی ضروری نہیں ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو قرآن پاک کی آیتیں یوگا سکھاتے وقت پڑھ سکتے ہیں۔ اگر ضرورت ہوتو اسلامی یوگا سیکھئے خود کیجئے اور دوسرے مسلمانوں کو بلکہ سارے انسانوں کو سکھائیے۔

URL: https://newageislam.com/urdu-section/on-clerics’-advice-muslims-stay/d/4108

Loading..

Loading..