سرہیلا لتیپ یوسف
29 دسمبر، 2014
مسلمانوں کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو گا جب تک وہ حضرت عیسی علیہ السلام کو اپنی زندگی کا حصہ نہیں بنا لیتے۔ در اصل اسلام مسلمانوں کو حضرت عیسی علیہ السلام کا اسی طرح احترام کرنے کی تعلیم دیتا ہے جس طرح یہ تمام انبیاء کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے۔
اسلام ان تمام نبیوں کو اعزاز سے نوازتا ہے جو انسانیت کے لئے بھیجے گئے تھے۔ بہ الفاظ دیگر مسلمانوں کو اس وقت تک مسلمان نہیں کہا جائے گا جب تک وہ بالعموم تمام انبیاء کا احترام نہ کریں۔
خاص طور پر اکثر متقی مسلمان حضرت عیسی علیہ السلام کا دل و جان سے انتہائی احترام کرتے ہیں۔ انہیں ایک ایسا نبی بھی مانتے ہیں جنہوں نے حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی بشارت دی ہے۔
احتراماً مسلمان انہیں صرف عیسیٰ نہیں کہتے بلکہ عام طور پر انہیں "حضرت عیسی علیہ السلام" کہتے ہیں۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہےکہ اسلام ان کے تئیں احترام اور عقیدت کا درس دیتا ہے۔
ملک کے اس حصے سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان کی حیثیت سے ہو سکتا ہے کہ ہم حضرت عیسی علیہ السلام کی سالگرہ یا کرسمس اس جوش و جذبہ کے ساتھ نہ مناتے ہوں جس جوش و جذبہ کے ساتھ ہمارے عیسائی بھائی مناتے ہیں، لیکن ہم انہیں پوری انسانیت کو مذہب اور خدا کی تعلیم دینے والا خدا کے مسیحا ماننے میں ان کے ساتھ ہیں ۔
جیسا کہ قرآن مجید کے قارئین یعنی مسلمانوں کو قرآن پڑھنے، سمجھنے اور قرآن کی اس صورت کی تعلیم دینے کا حکم دیا گیا ہے جس میں ماں مریم اور حضرت عیسی علیہ السلام کی تعظیم و تقدیس مذکور ہے۔ اس سورۃ میں قرآن بغیر باپ کے حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش کی تصدیق کرتا ہے، اور ماں مریم کو تمام مخلوق میں خالص ترین خواتین میں سے ایک شمار کیا گیا ہے۔ قرآن مجید میں حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش کا بیان اس طرح ہے:
"اور جب فرشتوں نے کہا، اے مریم! اللہ تعالیٰ نے تجھے برگزیده کر لیا اور تجھے پاک کر دیا اور سارے جہان کی عورتوں میں سے تیرا انتخاب کر لیا، اے مریم! تو اپنے رب کی اطاعت کر اور سجده کر اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر، یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم تیری طرف وحی سے پہنچاتے ہیں، تو ان کے پاس نہ تھا جب کہ وه اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ مریم کو ان میں سے کون پالے گا؟ اور نہ تو ان کے جھگڑنے کے وقت ان کے پاس تھا، جب فرشتوں نے کہا اے مریم اللہ تعالیٰ تجھے اپنے ایک کلمے کی خوشخبری دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہے جو دنیا اور آخرت میں ذیعزت ہے اور وه میرے مقربین میں سے ہے، وه لوگوں سے اپنے گہوارے میں باتیں کرے گا اور ادھیڑ عمر میں بھی اور وه نیک لوگوں میں سے ہوگا، کہنے لگیں الٰہی مجھے لڑکا کیسے ہوگا؟ حاﻻنکہ مجھے تو کسی انسان نے ہاتھ بھی نہیں لگایا، فرشتے نے کہا، اسی طرح اللہ تعالیٰ جو چاہے پیدا کرتا ہے، جب کبھی وه کسی کام کو کرنا جاہتا ہے تو صرف یہ کہہ دیتا ہے کہ ہو جا! تو وه ہو جاتا ہے"[قران 3:42-47]
تاہم، ایک مذہب کے طور پر اسلام اور مسلمانوں کے لئے، کنواری مریم سے عیسیٰ علیہ السلالم کی پیدائش پر اس لیے زور دیا گیا ہے خدا نے انہیں ایک نبی اور ایک مسیحا کی حیثیت سے ایک منفرد اہمیت سے نوازا ہے۔ دراصل مسلمانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو مصلوب نہیں کیا گیا تھا بلکہ خدا نے انہیں ان کے جسم کے ساتھ ہی جنت میں اٹھالیا ہے۔ اسلامی کتب میں یہ بھی مذکور ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ایک ایسے نبی ہیں کہ جن کی دوبارہ آمد کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا دنیا میں ایسا کوئی دوسرا مذہب نہیں ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کا اتنا احترام کرتا ہو جتنا اسلام کرتا ہے۔
حضرت عیسی علیہ السلام کواسلامی عقیدے کا حصہ قرار دیے جانے سے اس بات کا افادہ ہوتا ہے کہ فلپائنیوں کے دل و دماغ میں پروان چڑھ رہی عداوت و نفرت کو ختم کرنے کے لیےاس ملک کے مسلمانوں اور ہمارے عیسائی بھائیوں اور بہنوں کو سمجھنا یا کم از کم اس سے آگاہ رہنا چاہئے۔
امید ہے کہ اس مضمون میں ہم اس بات کو جان سکیں گے کہ اللہ تعالی کے وجود پر ایمان لانے میں ہم سب ایک ہیں۔ ہم حضرت عیسی علیہ السلام کی قدر کرنے میں ہو سکتا ہے کہ مختلف ہوں لیکن جو وہ تھے اور ہمارے لیے وہ جوہوں گے ہم انہیں یکساں طور پر اہمیت دیتے ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ ہم اپنے صحیفوں کے اومر و نواہی میں ایک نہ ہوں ؛ لیکن اسلام اور اس کے اصول و معتقدات کو ماننے والے ہونے کی حیثیت سے خدا کے ایک عظیم نبی اور مسیح کے طور پر عیسی علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں اور ان سے عقیدت رکھتے ہیں۔
جس طرح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور حیات میں ایک شہری کے طور پر عیسائیوں کو شرف و عزت سے نوازا ہے اسی طرح آج ہمیں بھی ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرنا ضروری ہے۔ ہم اس نسل میں محبت، امن اور انصاف کی تریج و اشاعت کرنے میں ایک ہیں۔
ماخذ:
http://www.sunstar.com.ph/cagayan-de-oro/lifestyle/2014/12/29/jesus-and-muslims-384054
URL for English article: http://www.newageislam.com/interfaith-dialogue/sorhaila-latip-yusoph/jesus-and-the-muslims/d/100859
URL for this article: http://newageislam.com/urdu-section/sorhaila-latip-yusoph,-tr-new-age-islam/jesus-and-the-muslims--حضرت-عیسی-علیہ-السلام-اور-مسلمان/d/101014