شلومی یاس
26 جون ، 2013
( انگریزی سے ترجمہ ، نیو ایج اسلام )
دنیا بھر میں، دہشت گرد تنظیمیں اور نیٹ ورک مختلف نظریات کی جانب سے عمل کرتی ہیں، جو انتہاء پسند مارکسی-لینینسٹ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ شروع ہوتا ہے جیسا کہ اٹلی میں ریڈ بریگیڈ یا کولمبیا میں ایف ائے آر سی FARC ، پیپلز فرنٹ فار لبریشن فار فلسطین جنرل کمانڈ، سری لنکا میں لبریشن ٹائگرس آف تامل ئلم جیسی سیکولر تنظیمیں اور فلسطین میں حماس اور اسلام ی جہاد سے لیکر غزہ میں جیش الاسلام اور انڈونیشیا اور دوسری جگہوں میں الجماعۃ الاسلامیہ جیسی اسلامی بنیاد پرست تنظیمیں ہیں ۔
عالمی سطح پر دہشت گردی کا عروج جو کہ مذہبی بنیاد پرست نظریہ کی پیدا وار ہے ، جس کی نوعیت اسلامی ہے، سلفی-جہادی نظریے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتی ہے جن کے اندر یہ تنظیمیں اور نیٹ ورک سر گرم ہیں اور جو کہ ان نظریات کا مصدر و منبع ہے ۔ جیش اسلام اور وہ وسیع فریم ورک جن سے اس کے نظریات کا صدور ہو تا ہے - بہت سے دوسروں کے درمیان یروشلم کے گرد و نواح میں مجاہدین شوری کونسل غزہ پٹی اور جزیرہ نما سینا میں حالیہ برسوں میں سر گرم عمل تنظیموں اور نیٹ ورکس کی ایک فہرست کا صرف ایک ٹکڑا پیش کرتی ہے ۔ مزید برآں، ایسی تنظیمیں اور نیٹ ورک اندر ہی اندر سرگرم عمل ہیں، اور عالمی سلفی-جہادی نظریات کی ہدایات کے ذریعہ اس کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔
غزہ پٹی اور سنائی جزیرہ نما میں مذہبی بنیاد پرست دہشت گردی مختلف طریقوں سے خود کو ظاہر کرتی ہے : ان علاقوں میں تنظیموں اور نیٹ ورکس آپریٹنگ کی سال بھر میں بڑی تعداد میں اضافہ سے لے کر پوری دنیا سے غیر ملکی کارکنوں کی موجودگی اور اہداف کے انتخاب میں بڑھتی ہوئی جرات کے ساتھ دہشت گردی کے حملوں کی بڑھتی ہوئی تعدادہے۔
مصر اور حماس کی طرح اسرائیل کا چیلنج، ایک یہ حقیقت ہے کہ کوئی ایک بھی مرکزی تنظیمی فریم ورک موجود نہیں ہےکہ جس سے خطاب کیا جا سکے۔ متعلقہ فریقین کے درمیان تعاون میں اضافہ کے باوجود بھی یہاں تک کہ بالواسطہ طور پر، ایک طرف ان تنظیموں اور نیٹ ورکس کے اثر و رسوخ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، لیکن دوسری جانب وہ حماس کو مضبوط کر سکتے ہیں۔
سلفیت سلفی سنی ہیں جو اسلام کی پہلی تین نسلوں کے نقش قدم کی پیروی کرنے کی کوشش میں قرآن پاک کے لغوی معنیٰ کی پیروی کرتے جنہیں نیک والد کے طور پر جانا جاتا ۔"سلف" کے معانی "پیشرو" یا "اجداد"- پہلی نسل ہیں ۔
سلفی دور جدید کے اسلام کو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )کے زمانے کے بہت زیادہ قریب کر کے اسے ایک نئی شکل دینا چاہتے ہیں۔ سلفیت کا مرکزی اصول یہ ہے کہ اسلام اس کے ابتدائی دنوں میں کامل تھا، لیکن صدیوں میں نئی اور ناپسندیدہ بدعات، بیرونی اثرات کی وجہ سے اس میں سرایت کر گئی ہیں ۔
ایک تصور کے طور پر، سلفیت کا جنم 18ویں صدی میں اسلام کی جدید تحریکوں سے ہوا ہے ۔ آج، سلفیت کی خاصیت بنیادی طور پر خالص مذہبیت اور قدامت پرستی - تشدد اور سیاسی سرگرمیوں سے اجتناب اور مذہب سے قریب آنے پر زور دینا ہے ۔
اسےمشنری کام (الفاظ اور حرکات) کے ذریعے مکمل کیا جا سکتا ہے جسے وسیع پیمانے پر "دعوی" مانا جا تا ہے ۔
جہادیت لفظی طور پر ، "جہاد" کچھ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ایک مذہبی تناظر میں، جہاد دفاع میں ایک افرادی ذمہ داری ہے، اور جرم کی صورت میں ایک عام ذمہ داری ہے۔ حضرت محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) کے زمانے میں اسلامی کمیونٹی اللہ کے لئے ایک مقدس جنگ کے طور پر جہاد کے لئے کے لحاظ سے تین اہم مراحل کے ذریعے گزری ہے ۔
پہلے مرحلے میں، سال 610- 622 عیسوی کے دوران، اللہ نے مومنوں کو حکم دیا کہ تعداد میں کم اور کمزور ہونے کی وجہ سے اپنے رد عمل کو محدود کریں اور پابندیوں پر عمل کریں ۔ لہذایہ اعلان کر کے کہ اسلام میں کوئی جبر نہیں ہے، اس کے پہلے مرحلے میں جہاد خاص طور پر اندرونی جدوجہد کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا جنگ کے لئے نہیں ۔
دوسرے مرحلے کے دوران سال 623 - 626 عیسوی کے درمیان اللہ نے مومنوں کو لڑنے کی اجازت دے دی ۔ پھر بھی، یہ اب بھی صرف دفاع کی جنگوں تک محدود تھی ۔
تیسرے مرحلے میں، سال 626-632 عیسوی کی مدت میں ، اللہ نے ان کو ختم کرنے کے لئے ہر ذرائع سے، یہودیوں اور عیسائیوں سمیت کافروں سے لڑنے کے لئے مومنوں کو حکم دیا ؛ ایک فنا کی جنگ۔
سلفی جہادیت کا یہ ماننا ہے کہ اسلام کے سنہرے ایام کو تشدد کے استعمال کے ذریعے واپس لایا جانا ضروری ہے ۔
یہ بنیاد پرست گروہ ایک متشدد جدوجہد کے ذریعے اسلام کی بنیادوں تک واپسی کا مطالبہ کرتا ہے ، اسرائیل اور مغرب کے خلاف جہاد کا استعمال کرتے ہوئے اور ان اسلامی حکومتوں کے خلاف جہاد کا استعمال کرتے ہوئے جو شرعی قانون کے نفاذ میں ناکام ہیں ۔
یہ بات قابل توجہ ہے کہ جو تنظیمیں اور نیٹ ورکس فلسطین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قومی آزادی کی تحریکوں کے طور پر سرگرم عمل ہیں (مثال کے طور پر حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر ریسسٹینس کمیٹیز ) ، اور عالمی جہاد کے طور پر سر گرم عمل سلفی-جہادی تنظیمیں اور نیٹ ورک جو کہ اپنی تشکیل ایک جامع مسلم آزادی تنظیم کے طور پر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔
روایتی سلفی، 1970عیسوی میں پہلی بار غزہ کی پٹی پر آئے تھے اگرچہ اس وقت کی تحریک کا تھوڑا سا کا ذکر ہے ۔ غزہ پٹی میں ایک سلفی-جہادی کی موجودگی کی رپورٹ دسمبر 2002 میں سامنے آئی تھی، سابق وزیر اعظم ایریل شیرون نے القاعدہ کو پیرڈائیز ہوٹل پر حملے کے اصل مشتبہ کے طور پر اور مومباسا، کینیا میں ہوائی اڈے پر ٹیک آف کرتے ہوئے ایک اسرائیلی ارکیا ہوائی جہاز کو مار گرانے کی کوشش کے لئے پکڑا تھا ۔
سلفی-جہادی کی اصطلاح میں حماس غزہ پٹی اور جزیرہ نما سینا میں انتہائی جنگجو تحریک نہیں ہے ۔ گیارہ سال بعد التوحید والجہاد، جیش الاسلام ،جند انصار اللہ اور انصار بیت المقدس جیسی جماعتوں نے ایک طویل فہرست میں سے صرف ایک حصہ کی تنظیموں اور نیٹ ورکس کی تشکیل کی جو حماس کے مقابلے میں زیادہ بنیاد پرست اور متشدد ہیں ۔
حالیہ برسوں میں، غزہ پٹی اور جزیرہ نما سینا میں سرگرم سلفی-جہادی تنظیموں اور نیٹ ورکس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اور اس رجحان کو جاری رہنے کی توقع کی جا سکتی ہے ۔
یہ عروج مختلف طریقوں میں اہم ہے: ایسی تنظیموں اور نیٹ ورکس کی تعداد میں تیزی، دنیا بھر سے غیر ملکی کارکنوں کی موجودگی اور دہشت گرد حملوں میں اضافہ ۔
اس کے مطابق، اسرائیل اور مصر حماس مثلث اور تنظیموں اور نیٹ ورکس کی ناقابل ضبط تعداد اور تنوع کے حوالے سے اسرائیل کے لئے چیلنج ایک واحد مرکزی تنظیمی وجود کی شناخت اور اسے مضبوط بنانا ہوگا ۔
یہ ایک طرف سلفی-جہادی کے اثر و رسوخ کو کم کرنا ہوگا جبکہ اسی وقت حماس کو دیگر تنظیموں اور نیٹ ورکس کی قیمت پر نامناسب مضبوطی فراہم کرنا ہو گا ۔
اسرائیل کو اپنے لئے برے اور بدتر کے درمیان منتخب کرنے کے بارے میں غور کرنا ہوگا۔
شلومی یاس نے حکومت انسداد دہشت گردی اور ہوم لینڈ سیکورٹی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے، اور ملیٹری اینڈ اسٹریٹیجک افیرس پروگرام، INSS میں نظر بند ہیں ۔
ماخذ: http://www.jpost.com/Opinion/Op-Ed-Contributors/From-Salafism-to-jihadism-317862
URL for English article:
https://newageislam.com/radical-islamism-jihad/from-salafism-jihadism/d/12352
URL for this article:
https://newageislam.com/urdu-section/from-salafism-jihadism-/d/12994