New Age Islam
Fri Mar 13 2026, 05:50 AM

Urdu Section ( 28 Oct 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Shirk and Tauheed in Divine Books توحید اور شرک آسمانی صحیفوں میں

سہیل ارشد، نیو ایج اسلام

28 اکتوبر،2022

مذہب اسلام اور تمام الہامی مذاہب کی بنیادی تعلیم شرک کی مخالفت اور توحید پر ایمان ہے۔ خالق کائنات صرف ایک ذات ہے اور تمام ظاہری اور باطنی کائنات کو کنٹرول کرنے اور ان کی تقدیر متعین کرنے والی ذات صرف ایک ذات اعلی ہے۔ تمام موجودات کے ظاہر و باطن میں وہی ہے اور ان کے ظاہر وباطن کا علم صرف وہی رکھتا ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر حضرت محمد ﷺ تک تمام انبیا ورسل نے توحید کی تعلیم دی اور شرک سے براءت کا اظہار کیا۔

تمام آسمانی کتابوں بشمول ویدوں میں تمام کائنات کا خالق ایک ہی ذات اعلی کو مانا گیا ہے۔ اپنشدوں میں کہا گیا ہے کہ ذات اعلی تمام مخلوقات کے ظاہر اور باطن میں موجود ہے۔ اور اسی ذات اعلی کا عرفان حاصل کرنا ہی انسان کا نصب العین قرار دیا گیا ہے۔ اسی دوائی کے مٹنے کے احساس کو ادویت واد یا وحدت الوجود کہا گیا ہے۔

اس طرح زبور،وید اپنشد، انجیل اور قرآن تمام آسمانی صحیفوں نے ایک ازلی و ابدی خدا کی پرستش کی تعلیم دی اور اس کے سوا دوسری طاقتوں کی پرستش کو کفر یا ادھرم قرار دیا۔

لیکن رفتہ رفتہ انسانوں نے خدا کی تخلیق کی ہوئی قدرتی طاقتوں کو ہی اپنے جہل اور لاعلمی کی وجہ سے خدا کے برابر کا درجہ دینا شروع کیا۔ انہوں نے چاند سورج، سانپ، آندھی، برق و رعد، درختوں وغیرہ کو خدا ماننا اور انہیں پوجنا شروع کیا۔ اس کے بعد انسانوں نے ان خداؤں کی تمثیل بنا کر انہیں خدا سے سفارش کرنے والا بنا کر پوجنا شروع کردیا۔ اس طرح انسان شرک کا ارتکاب کرنے اور خدا سے دور ہونے لگا۔ انسانوں کو جہل کی اس تاریکی سے نکالنے اور حقیقت کی روشنی میں لانے کے لئے خدا نے نبی بھیجے اور جب انسان نے لکھنا پڑھنا سیکھ لیا تو اس کی ہدایت کے لئے خدا نے رسولوں کے ذریعے سے مذہبی صحیفے اور کتابیں نازل کیں۔ ان سبھی انبیاء اور رسولوں اور آسمانی صحیفوں کی بنیادی تعلیم یہی تھی کہ انسان کو شرک سے بچنا چاہئے اور ایک خدا پر ایمان لانا چاہیے۔ عبادت صرف اسی کی کرنی چاہیے۔ لیکن شرک یعنی مادی طاقتوں پر اس کا ایمان اتنا پختہ ہو چکا تھا کہ وہ شرک کی بدلی ہوئی شکلیں اختیار کر لیتا تھا۔ وہ خالق حقیقی پر ایمان تو رکھتا تھا مگر دوسرے خداؤں کو بھی اس کا شریک بنا کر ان کی بھی عبادت کرتا تھا۔

قرآن اور احادیث میں انسانوں کو شرک سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے اور اسے شرک کی پہچان بھی بتا دی گئی ہے۔ قرآن میں سینکڑوں بار انسان کو شرک سے بچنے اور شرک کے عذاب کا بیان ہے۔ قرآن اور احادیث میں شرک کو سب سے بڑا گناہ قرار دیا گیا ہے۔ قیامت کے دن خدا انسان کے بڑے سے بڑے گناہ کو معاف کردےگا مگر شرک کو معاف نہیں کرے گا۔ قرآن میں شرک کے گناہ کی سنگینی اور اس پر عذاب کی شدت کا ذکر بار بار کیا گیا ہے۔

۔"اور جس نے شریک ٹھہرایا اللہ کا وہ بہک کر دور جا پڑا۔۔"(116)..

۔"اور یہ کہ سیدھا کر منہ اپنا دین پر حنیف ہو کر اور مت ہو شرک والوں میں اور مت پکار اللہ کے سوا ایسے کو کہ نہ بھلا کرے تیرا اور نہ برا اور پھر اگر تو ایسا کرے تو تو بھی اس وقت ہو,ظالموں میں۔۔"(یونس: 106)۔

۔"بے شک اللہ نہیں بخشتا اس کو جو اس کا شریک کرے اور بخشتا ہے اس سے نیچے کے گناہ جس کے چاہے اور جس نے شریک ٹھہرایا اللہ کا اس نے بڑا طوفان باندھا۔۔"(النساء:48)..

۔"اور مت ٹھہراؤ اللہ کے ساتھ کسی کواور کو معبود میں تم اس کی طرف سے تنبیہہ کرتا ہوں کھول کر۔"(الذریت:51)۔۔

انسان نے اپنے جہل اور کم فہمی کی وجہ سے بت بنا لئے اور انہیں مختلف دیوی دیوتاؤں کا نام دی دیا پھر ان کو خدا کا نمائندہ سمجھ کر پوجنھ لگے۔ اس بدعقیدگی پر قرآن میں کہا گہا۔

۔" تم تو پوجتے ہو اللہ کے سوائے یہی بتوں کے تھان اور بناتے ہو جھوٹی باتیں بیشک جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے وہ مالک نہیں تمہاری روزی کے سو تم ڈھونڈو اللہ کے یہاں روزی اور اس کی بندگی اوراسی کا حق مانو اسی کی طرف پھر جاؤگے۔"۔(۔العنکبوت:17)...

عرب کے مشرکین جنات کو بھی مدد کے لئے پکارتے تھے اور ان کو بھی پوجتے تھے۔ ان کا,عقیدہ تھا کہ جنات میں بہت طاقت ہوتی ہے۔ان کا یہ بھی عقیدہ تھا کہ جنات میں اتنی طاقت اس لئے ہوتی ہے کہ کہ وہ خدا کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ اس لئے قرآن میں اہل عرب کی اس بدعقیدگی کا بھی رد کیا گیا۔

۔"اور ٹھہراتے اللہ کا شریک جنوں کو حالانکہ اس نے ان کو پیدا کیا ہے۔ اور تراشتے ہیں اس کے ساتھ بیٹا اور بیٹیاں جہالت سے ، وہ پاک ہے اور بہت دور ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں۔"(الانعام:100)..

عرب کے علاوہ دوسرے خطوں میں بھی لوگ چاند اوع سورج کی بھی عبادت کرتے تھے۔ قرآن میں ہی ملک سبا کا ذکر ہے۔ وہاں کی ملکہ کا نام بلقیس تھا۔ وہ اور اس کی قوم سورج کو خدا مانتی تھی اور۔"۔ اس کی عبادت کعتی تھی۔ قعآن نے ان کے اس عمل کو,شرک کہا اور انہیں اس عمل سے روکا۔

۔"اور اسی کی قدرت کے نمونے ہیں رات اور دن اور سورج اور چاند ، سجدہ نہ کرو سورج کو اوع نہ چاند کو، اور سجدہ کرو اللہ کو جس نے ان کو بنایا اگر تم اسی کو پوجتے ہو۔ ۔"(حم السجدہ:37)۔۔

اہل کتاب جنہیں اللہ نے کتاب عطا کی جیسے انجیل اور توریت۔ ان کے عقائد میں بھی چند مشرکانہ عقائد شامل ہو گئے۔ عیسائیوں نے توحید کے عقیدے کو چھوڑکر تثلیث کا عقیدہ اختیار کیا اور روح ،خدا حضرت عیسی علیہ السلام کی تثلیث کی اشاعت کی۔ وہ حضرت عیسی علیہ السلام کو,خدا کا بیٹا کہنے لگے۔ قرآن نے ان کے عقیدہ تثلیث کو کفر سے تعبیر کیا۔

۔"بے شک کافر ہوئے جنہوں کہا اللہ ہے تین میں کا ایک حالانکہ کوئی معبود نہیں بجز ایک معبود کے اور نہ باز آئیں گے اس بات سے جو کہتے ہیں تو بیشک ان کو پہنچے گا ان۔میں سے کفر پر قائم رہنے والوں کو عذاب دردناک۔کیوں نہیں توبہ کرتے اللہ کے آگے اور گناہ بخشواتے اس سے اور اللہ ہے بخشنے والا مہربان۔۔"(المائدہ:74)۔

اہل کتاب نے اپنے عالموں اور سینٹ کو بھی خدا کا درجہ دے دیا اور ان سے مدد مانگنے لگے۔ ان کے اس عقیدے کو بھی قرآن نے ان کے اس عقیدے کو بھی شرک سے توبیر دیا ہے اور انہیں اس سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔

۔"ٹھہرالیا اپنے عالموں اور درویشوں کو ۔ خدا اللہ کو چھوڑکر اور مسیح ابن مریم۔کو بھی، اور ان کو یہی حکم ہواتھا کہ بندگی کریںنایک معبود کی، کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا۔وہ پاک ہے ان کے شریک بتلانے سے۔۔"(التوبہ:31)۔۔

ایسے لوگوں لو جو لوگ اللہ کے ساتھ دوسروں کو,شریک کرتے ہیں ۔ دوزخی کہا گیاہے۔

۔"جس نے ٹھہرا لیا اللہ کے ساتھ اور کو پوجنا ۔سو ڈال دو اس کو عذاب میں۔"(ق:26)۔۔

۔"اب ڈالیں گے ہم کافروں کے دل میں ہیبت اس واسطے کہ انہوں نے شریک ٹھہرایا اللہ کا جس کی اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ برا ٹھکانہ ہے ظالموں کا۔"آل عمران :51)..

مختصر یہ کہ قرآن نے شرک کے موضوع پر تفصیل سے بحث کی ہے اور شرک کی تمام۔قسموں کا,بیان کردیا ہے۔شرک کو,قرآن میں کفر کی ہی ایک شکل کہا گیا ہے اور کفر کا مفہوم خدا کا انکار ہے۔ اور خدا کے انکار کا بدلہ جہنم ہے۔ لہذا، خدا کی وحدانیت میں یقین رکھنے والوں کو شرک سے بچتے رہنا چاہئے۔

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/shirk-tauheed-divine-books/d/128291

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..