New Age Islam
Thu Jan 16 2025, 01:45 PM

Urdu Section ( 2 Sept 2016, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Who is one, Who Kills the Parients یہ کون مریضوں کو اڑا دیتا ہے بم سے؟

 

 

 

شکیل شمسی

10اگست، 2016

بچپن میں شائد پانچویں کلاس میں ہم کو ہندی کی جوکتاب پڑھائی جاتی تھی اس میں ‘‘محمد صلی اللہ علیہ وسلم صاحب’’ کے عنوان سے ایک سبق تھا، جس میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اخلاق کا مشہور واقعہ درج تھا ۔ اس وقت تک ہم نے سیرت کی کوئی کتاب نہیں پڑھی تھی، محفلوں ، میلادوں اور مجلسوں میں غزوات کا ذکر توکثرت سے سنا تھا لیکن یہ  نہیں سنا تھا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں نکلتے تھے تو راستے میں ایک بڑھیا کا مکان پڑتا تھا جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم  سےبے انتہا نفرت کرتی تھی اور ان کی توہین کرنے کی غرض سے ان پر کوڑا بھی پھینک دیا کرتی تھی ، لیکن ہمارے عظیم نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا راستہ نہیں بدلا، لیکن ایک دن کوڑا پھینکنے والی کے ہاتھ شل ہوگئے اور اس دن عظیم پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ادھر سے گزرے تو کسی نے کوڑا نہیں پھینکا ۔ معمول میں تبدیلی آئی تو چہرہ ٔ رسول پر تفکر کی لکیریں ابھریں معمول میں تبدیلی کا سبب دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ وہ بڑھیا علیل ہے ، بس یہ سنتا تھای کہ پیکر رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کادل مغموم ہوگیا۔ اپنی بدترین دشمن کا مزاج پوچھنے کےلئے ہمارے وہ پیغمبر اس کافرہ کے گھر میں داخل ہوگئے جس نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم  کی بار بار توہین کی تھی ۔ بس اتنا ہی کافی تھا کفر کے کافور ہونے کےلئے ، وہ بڑھیا ایمان لائی ۔

کل جب پاکستان  کےایک اسپتال  میں بم پھٹا تو مجھے اپنے بچپن کی وہ کتاب اور اس کا سبق شدت سے یاد آیا۔ مجھے لگاکہ یہ انسانوں پر خود کش حملہ نہیں  ہے بلکہ تعلیمات رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم  پر بمباری ہے۔ جس قوم کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نےاس بات کی تعلیم دی ہو کہ اگر کافرہ بھی بیمار ہو تو عیادت کی مستحق ہے، اسی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لینے والے ایک گروہ نے تقریباً 100 ایسے لوگوں کو مار ڈالا جو کسی مریض کی عیادت کرنے پہنچے تھے یا خود اسپتال میں اپنے علاج کروانے آئےتھے ۔ تعلیمات رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ختم کرنے کی جو عالمی سازش القاعدہ ، داعش، النصرہ ،بوکوحرام اور تحریک طالبان پاکستان جیسی درجنوں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں نے رچی ہے، یہ حملہ اسی کا ایک حصہ ہے۔ یہی بدبخت تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے میں سبقت لے جانے کی کوشش میں ایسے حملوں کی ذمہ داری لینے میں ایک پل کی تاخیر نہیں کرتیں ۔ اسی لئے کوئٹہ کےسول اسپتال میں خود کش دھماکہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اس حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کی ذیلی تنظیم جماعت الاحرار اور دولتہ اسلامیہ (خراسان) نے بیک وقت قبول کی، لیکن سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان کے میڈیا ایک سیکشن نے دھماکے میں ہندوستانی ایجنٹوں کےملوث ہونے کا بے تکا الزام لگادیا ہے۔

 یہ سوچنے کی بات ہے کہ پاکستان میں کون سا ایسا ہندوستانی جانثار بیٹھا ہوگا جو پیسوں کےلئے اپنے جسم کے پڑاخچے اڑادے؟ جب اس حملے کی ذمہ داری خود دولۃاسلا میہ اور تحریک طالبان نے لی ہے تو کیا پاکستانی میڈیا کا یہ الزام مضحکہ خیز سا نہیں لگتا ؟ ہمارے خیال میں پاکستان کےمیڈیا کو اپنی حکومت  اور فوج کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کےبجائے ان عناصر کی نشاندہی کرنا چاہئے جو پاکستان میں کھلے عام گھوم رہے ہیں ۔ وہ اپنے لوگوں کو بتائے کہ کشمیر میں اتنے لوگ تو گزشتہ ایک مہینے کی پر تشدد تحریک میں نہیں مارے گئے جتنے صرف ایک دن میں بلوچستان  میں مار دئے گئے۔ پاکستانی میڈیا اپنے سیاستدانوں سےسوال کرے کہ کیا بلوچستان کے ہلاک شدگان کے خون کا رنگ سرخ نہیں ہے؟ میڈیا پوچھے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ صلاح الدین ، حافظ  سعید او ر مسعود اظہر کے ہی ایجنٹ بلوچستان میں بھی تو سرگرم نہیں ہیں؟ ہمارے خیال میں  بلوچستان میں وہ علاحدگی پسندی کی پر امن جو تحریک چل رہی ہے اس کو نا کام بنانے کےلئے  دہشت گرد تنظیمیں  بار بار وہاں کےمظلوم عوام کو نشانہ بناتی ہیں۔ اس بار انہوں نے وکیلوں ، میڈیا اہلکاروں، تیمارداروں اور اسپتال میں بھرتی مریضوں کو نشانہ بنا کر بلوچستانی عوام کو ان کی علاحدگی پسندانہ تحریک کی سزا دی ہے۔ پاکستانی حکومت نے شرم سےاپنا منہ چھپانے کےبجائے عوام کو بے وقوف بنانے کےلئے اس کی تفتیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایسی ہی تفتیش کا حکم پشاور کےاسکول میں حملے کے وقت بھی دیا گیا تھا اس کا کیا نتیجہ  نکلا؟ بے نظر بھٹو کے قتل کی تفتیش بھی تو پچھلے 9 سال  سے جاری ہے اس کا کیا ہوا؟ ہمارے خیال  میں کسی تفتیش سےکچھ نہیں ہوگا۔ جب تک اپنے دہشت گرد برے اور دوسرے کے دہشت گرد اچھے لگیں گے تب تک پاکستان کےعوام کو سکون  کے لمحات نصیب نہیں ہوں گے۔

10 اگست، 2016  بشکریہ : انقلاب، نئی دہلی

URL: https://newageislam.com/urdu-section/one,-kills-parients-/d/108437

New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Womens in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Womens In Arab, Islamphobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism,

 

Loading..

Loading..