سعدیہ دہلوی
8 فروری ، 2013
(انگریزی سے ترجمہ: مصباح الہدیٰ ، نیو ایج اسلام )
اسلام میں خدا کا ذاتی نام "اللہ" ہے، جس کا کوئی لغوی معنی نہیں ہے۔ قرآن میں اللہ کے دیگر نام بھی بیان کئے گئے ہیں جنہیں اسماء الحسنٰی کے طور پر جانا جاتا ہے ، اور قرآن کہتا ہے کہ ، "سب سے زیادہ خوبصورت ناموں کا تعلق اللہ سے ہے۔" "اسماء "، کا مطلب نام ہے، اور "حسنیٰ " کا مطلب خوبصورت ہے۔
وہ لوگ جو خدا کے ساتھ مربوط ہونا چاہتے ہیں ، انہیں اللہ کے ان خاص ناموں سے پکارنا ضروری ہے جو اس کے ذاتی نام ہیں ۔ اس کی عبادت کرنا جو مکمل طور پر نا معلوم ہو ممکن نہیں ہے ۔ اسماء الحسنیٰ کا علم ہمیں خدا کی ذات سے واقفیت اور آگہی عطا کرتا ہے ، کیونکہ وہ اللہ اور دنیا کے درمیان تعلقات پر روشنی بکھیرتا ہے ۔
اللہ خود کو اپنے ناموں کے ذریعے ہم پر ظاہر کرتا ہے ، وہ غضب ہو سکتا ہے یا رحمت بھی ۔
اسم الہی کی تلاوت مسلمانوں کے درمیان ایک مقبول عمل ہے۔ نبی ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اکثر اللہ تعالی کے 99 اسماء کی مناجات پر رحمتوں کے بارے میں بتایا ہے ، جیسا کہ قرآن مجید میں مذکور ہے اور ان کے ذریعہ سکھایا گیا ہے ۔ 100واں نام، سب سے بڑا خیال کیا جاتا ہے۔ اللہ یا خدا، حتمی ہے ، تمام حقیقت کو محیط ہے، اس کے وجود کے لئے کسی بھی چیز پرمنحصر نہیں ہیں ۔ یہ ایک ایسی ذات ہے جو کہ سب ناموں کا جوہرہے۔
تمام صوفیانہ اصول اسم الہی کے ارد گرد تیار کئے گئے ہیں ، ایسی صفات جسے صوفی خود کے اندر محسوس کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ صفات اپنے وجود میں خود پر منحصر نہیں ہیں ، بلکہ اللہ کے مختلف پہلو ہیں۔ وہ نہ تو ایک جیسے ہیں اور نہ ہی اس کے جوہر سےمختلف ہیں۔
ان ناموں کا استعمال ان سے پہلے "یا" لگا کر ، بار بار کیا جاتا ہے، مثلاً "یا رحمن یا رحیم"، جس کا مطلب ہے، "اے مہربان، اے بہت زیادہ رحم کرنے والے " ۔ یہ دو نام خدا کے بنیادی وصف ہیں اور ان کا ورد ان لوگوں کے ذریعہ سب سے زیادہ کیا جاتا ہے جو اللہ کے لا محدود ہمدردی کے طالب ہوتے ہیں ۔ ان دونوں نام کا تعلق عربی مادے "رحم " سے ہے جس کا معنی رحم (بطن)ہے ۔
رحم(بطن ) اور اللہ کی صفت رحیمی کے بارے میں ، نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ "وہ لوگ جو رحیم ہیں ان پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے کی جانب سے رحم کیا جائے گا، تم زمین والوں پر رحم کرو آسمانوں والے تم پر رحم کریں گے ۔ رحم (بطن ) کا ماخذ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ، اسی لئے جو اس کے تعلقات قائم کرتا وہ اللہ کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھے گا، اور جو اس کے تعلقات کاٹتا ہے اس کے تعلقات اللہ کے ذریعہ کاٹے جائینگے " خدا کی رحمت کے لئے دعا کرنا انسانی رشتوں میں رحمت پیدا کرتا ہے۔
"یا لطیف"، جس کا مطلب ، "اے رقیق " یہ بھی ایک دوسرا اسم الہی ہے جس کا ورد اکثر کیا جاتا ہے۔ اس کا ورد نامعلوم چیزوں کی باریکی کو کسی محدود کیفیت مین محدود ہوئے بغیر سمجھنے کے لئے کیا جاتا ہے ۔ "اللطیف" کا خفی راز ہر چیز کےاندر ہے۔ اس مناجات کو رحمت ، پلٹاؤ ، علم کی کہرائی و گیرائی ، خود کے احتساب اور دل کی نرمی پیدا کرنے کے لئے کیا جاتا ہے ۔
سعدیہ دہلوی دلی کی ایک رائٹر اور تصوف کے موضوع پر The Heart of Islam کی مصنفہ ہیں ۔
ماخذ۔ http://www.asianage.com/mystic-mantra/divine-names-126
URL English Article: https://newageislam.com/islam-spiritualism/be-wrath-mercy-allah-reveals/d/10381
https://newageislam.com/urdu-section/allah-reveals-himself-his-names/d/10945