سعدیہ دہلوی
09جولائی، 2013
( انگریزی سے ترجمہ ، نیو ایج اسلام )
رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے گھروں میں ایک معزز مہمان کی طرح ہے جو کہ اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔ رمضان خدا کی طرف واپس ہونے اور دنیاوی معامالات سے دور ہونے ، اور "اللہ اکبر " یا "خدا عظیم ہے" کہنے کا ایک شاندار موقع ہے۔ رمضان غور وفکر اور مراقبہ کا مہینہ ہے، ایک ایسا مہینہ جب ہمیں توبہ کے لئے خصوصی مواقع فراہم کرتے ہوئے ، خدا فیاضی کے ساتھ اپنی رحمت کے دروازے کھولتا ہے ۔ اسلام میں بنی نوع انسان کی کہانی آدم کی کہانی سے شروع ہوتی ہے جو ہمیں گناہوں کے امکانات اور توبہ کے ذریعے خدا کی طرف واپسی کے امکان کے پیش کرتی ہے ۔ بخشش کے بعد خدا نے آدم علیہ السلام کو اپنا رسول مقرر کیا۔ زمین پر آدم کی آمد اس بات کی نشانی ہے کہ خدا کی رحمت نے اس کے غضب پر غلبہ حاصل کرلیا ۔
اس مقدس مہینے میں ضروری ہے کہ مسلمان عداوت، غصہ اور دروغ گوئی سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے مسلسل خدا کی یاد میں رہیں ۔ اسلامی علماء کرام کا کہنا ہے کہ انسان کو بات کرنے کی میں انتہائی ہوشیار ہونا چاہئے، کوتاہیوں پر نظر رکھنی چاہئے اور ان کو بہتر بنانےکے طریقے تلاش کرنے چاہئے ۔
رمضان اسلامی اصولوں کی دو بنیادوں صبر اور شکر کی توثیق کرتا ہے۔ روزہ دن میں صبر کرنا اور خدا کی سخاوت اور رحم دلی کےشکریہ میں راتیں گزارنا ہے ۔ قرآن مجید یہ فرماتا ہےکہ رات کے ذریعہ دن کا جانا خدا کی ایک نشانی ہے ۔ روزہ ہمیں کائنات کی غیر معمولی نوعیت پر غور و کرنے پر امادہ کرتا ہے اور خدا کی لا محدود علامات کے ذریعہ ہمیں خاکسار بنا تا ہے ۔
قرآن مجید صبر کی وضاحت ایک ایسے راستے کے طور پر کرتا ہے جو لوگوں کو تاریکی کے سائے سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔ قرآنی اصول کی روشنی اصلی ہے جبکہ سائے صرف روشنی کی وجہ سے موجود ہیں ۔ روزے کے ذریعے ایک عظیم روحانی بیداری سالک کو اس "ایک روشنی" کے ایک سائے کے طور پر پیدا کئے گئے دنیا کو دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔ صبر اپنے اوپر دوسرے شخص کو فوقیت دینے کا مطالبہ کرتا ہے، اور ان خصوصیات کے ساتھ یہ وہی لوگ ہیں جنہیں خدا کے نزدیک ایک اعلی روحانی مرتبہ حاصل ہے ۔ نبی محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) نے فرمایا کہ "صبر نصف ایمان ہے۔"
رمضان زبردست عبادت، قرآن کی تلاوت اور صدقہ اور دیگر اعمال صالحہ میں مشغول ہو کر اخلاق کو خالص کرنے کا ایک موقعہ ہے ۔ یہ دوستوں اور خاندان کے ساتھ مصالحت کرنے کا ایک موقع ہے۔ اسلامی مقدس کتاب یہ کہتی ہے کہ جو اپنے پیاروں سے قطع تعلق کر لیتے ہیں وہ اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوں گے جب تک کہ ان کے ساتھ امن بحال نہ کر لیں ۔ افطار کی ایک نعمت کے طور پر حوصلہ افزائی کی گئی ہے تا کہ خاندان اور دوست ایک دوسرے کے لئے وقت نکال سکیں ۔
سعدیہ دہلوی دہلی کی ایک کالم نگار اور Sufism: The Heart of Islam کی مصنفہ ہیں۔
ماخذ:
http://www.asianage.com/mystic-mantra/get-closer-god-578
URL for English article:
https://newageislam.com/islamic-society/month-ramazan-get-closer-god/d/12513
URL for this article:
https://newageislam.com/urdu-section/month-ramazan-get-closer-god/d/12754