New Age Islam
Fri Jan 17 2025, 06:50 AM

Urdu Section ( 24 Feb 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Islam Appreciates Good Poetry اسلام اچھی شاعری کی حوصلہ افزائی کرتاہے

سہیل ارشد ، نیو ایج اسلام

24فروری،2021

اسلامی حلقوں میں یہ متھ پھیلایاگیاہے کہ اسلام شاعری کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا بلکہ قرآن نے  تو شاعروں کومطعون کیاہے۔ سورہ بقرہ کی یہ آیت شاعری کے خلاف دلیل میں پیش کی جاتی ہیں:

”اور شعراء، گمراہ لوگ ہی ان کا اتباع کرتے ہیں۔ کیا تم دیکھتے نہیں کہ یہ لوگ ہر وادی مٰیں سر مارتے پھرتے ہیں اور وہ جو کہتے ہیں کرتے نہیں۔“ ’بقرہ: (224.226)

مگر حقیقت یہ ہے کہ قرآن نے صنف شاعری کو مجموعی طور پر مطعون نہیں کیاہے بلکہ صرف ان شاعروں پر تنقید کی ہے جو بے معنی، بے مقصد اور بے ہودہ شاعری کرتے ہیں جن سے لوگوں کے اخلاق پر بے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسلام یہ شاعری کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا جو تعمیری نہ ہو تخریبی ہو۔

قرآن علم بیان کی تعریف کرتاہے بلکہ سورہ رحمن میں کہاگیاہے کہ اللہ نے انسانوں کو علم بیان سکھایا۔ ہر بات جو خوب صورت پیرائے میں کہی جائے وہ شاعری کے زمرے میں آتی ہے۔ اور عرب کے لوگ شاعری کے بہت دلدادہ ہوتے تھے۔ ما قبل اسلام دور میں بھی عرب کے لوگ شاعری کا اعلی ذوق رکھتے تھے۔ عکاظ کا شاعری کا میلہ بہت مشہور ہے جہاں ہرسال پورے عرب سے بڑے بڑے شعراء جمع ہوتے تھے اور شاعری کی محفلیں جمتی تھیں۔ اس میلے میں جس شاعر کے کلام کو بہترین شاعری قرار دیاجاتاتھا اسے کعبہ کی دیوار پر آویزاں کیاجاتاتھا۔ یہ اس شاعر کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہوتی تھی۔

ما قبل اسلام دور میں عرب کا سب سے بڑا شاعر امراء القیس تھا۔ وہ عشقیہ اور رندانہ شاعری کرتاتھا۔ حضرت محمد ﷺ نے اس کی شاعری کے فن کی ستائش کی تھی گو انہوں نے اس کی شاعری کے مواد کی ستائش نہیں کی۔ گویا، اسلام فن شاعری کی مخالفت نہیں کرتابلکہ مثبت ا؎قدروں اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینے والی شاعری کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔خود قرآن کی سورتوں میں قافیوں کا اہتمام کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ سورہ رحمن اور سروہ القمر میں ایک خاص اسلوب کا استمعمال کیاگیاہے۔ کلام کو مؤثر بنانے کے لئے اور اس میں زور  پیدا کرنے کے لئے ان میں ایک خاص آیت کو باربار دہرایا گیاہے۔قرآن کا اسلوب خشک اور سپاٹ نہیں ہے۔

پیغمبراسلام ﷺ نے بھی اچھی شاعری کی ستائش کی  اور بے ہودہ، مخرب اخلاق اور بے مقصد شاعری کو پیٹ میں جمنے والے پیپ سے تشبیہ دی۔ صحیح بخاری کی ایک حدیث یوں ہے:

”ہم سے عبیداللہ بن موسی ٰ نے بیان کیا کہا ہم کو  حنظلہ نے خبر دی انہوں نے سالم سے انہوں نے ابن عمر سے انہوں نے آنحضرت ﷺ سے آپ ﷺ نے فرمایا  اگر تم میں سے کسی کا پیٹ پیپ سے بھر جائے تو وہ اس سے بہتر ہے کہ شعر سے بھر جائے۔“ (کتاب الادب 1086صحیح بخاری)

اس حدیث سے یہ واضح ہوتاہے کہ جو لوگ صرف بے مقصد  شاعری کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنالیتے ہیں در اصل کا وجود ایساہے جیسے کہ ان کے پیٹ میں پیپ بھر گیاہو۔حضور پاک ﷺ مسلم شاعروں کی اچھی شاعری کی تعریف بھی کی ہے۔ مثال کے طور پرایک حدیث یوں ہے:

”ہم سے اصبغ  نے بیان کیا ہم کو عبداللہ بن وھب نے خبر دی  کہا ہم کو یونس  نے خبر دی  انہوں ے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ  سے سنا وہ حالات  اور قصے  بیان کرتے کرتے  آنحضرت ﷺ کا ذکر کرنے لگے  آپ ﷺ فرماتے تھے تمہارا ایک بھائی (شاعر)  جو بے ہودہ  نہیں بکتا  وہ یون  کہتاہے۔ آپ ﷺ  نے عبداللہ بن رواح مراد لیا۔

ایک پیغمبر خدا کا پرھتاہے اس کی کتاب

اور سناتاہے ہمیں جب صبح کی پھٹتی ہے پو

ہم تو اندھے  تھے اسی نے راستہ بتلادیا

بات ہے اس کی یقینی  دل پہ کرتی ہے اثر

رات کو رکھتا ہے پہلو اپنے بستر سے الگ

کافروں کو خواب گہ کی نیند بھاری کرتی ہے

(کتاب الادب 1083 صحیح بخاری)

حضورپاک ﷺ جب ہجرت کرکے مدینے تشریف لائے تو قبا کے مقام پر مسجد تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ آپ ﷺ صحابہ کرام کے ساتھ پتھر ڈھوتے تھے اور ان کے ساتھ یہ شعرپڑھتے تھے۔

فائدہ جو کچھ کہ ہے وہ آخرت کا فائدہ

کرمدد انصار و مہاجرین کی اے خدا

۰کتاب المناقب  ۱۱۱۱ جلد دوم صحیح بخاری)

صحابہ کرام بھی اچھی شاعری کو پسند فرماتے تھے او ر سفر کے دوران وہ اچھے اشعار پڑھتے تھے۔ مثال کے طور پر عامر اکوع کے اشعار صحابہ سفر کے دوران پڑھتے تھے۔ اس سلسلے میں یہ حدیث پیش ہے:

ہم سے قتیبہ  بین سعید  نے بیان کیا  کہا ہم  سے حاتم بن اسماعیل  نے انہوں  نے بن ابی عبید  سے انہوں نے سلمہ بن اکوع  سے انہوں نے  کہا کہ ہم آں حضرت ﷺ کے ساتھ گئے۔ رات کے وقت خیبر  کی طرف جارہے تھے۔ اتنے میں ایک شخص  نے عامر بن اکوع  (میرے بھائی)  سے کہا۔ تم  اپنے شعر ہم کو نہیں سناتے۔ سلمہ کہتے ہیں، عامر  شاعر ؤدمی تھے  وہ اونٹ پر سے اترکر ھدی پڑھنے لگے اور یہ شعر گانے لگے۔

گر نہ ہوتی تیری رحمت  اے شہ عالی صفات

تو نماریں ہم نہ پڑھتے اورنہ دیتے ہم زکوۃ

تجھ پہ صدقے  جب تلک دنیا میں ہم زندہ ہیں

بخش  دے ہم کو  لڑائی  میں عطافرما ثبات

اپنی رحمت  ہم پہ نازل  کر شہ والا صفات

صحیح  بخاری کی ایک حدیث کے مطابق  ”کچھ شعر حکمت سے پر ہوتے ہیں۔“

کچھ صحابہ کرام خود بھی اشعار کہتے تھے۔ایک حدیث کے مطابق حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے بھی اشعار کہے۔

”ہم سے عبید بن اسماعیل  نے بیان کیا کہا ہم سے ابو اسامہ  رضی اللہ عنہ نے انہوں نے ہشام سے انہوں اپنے باپ عروہ سے  انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے انہوں نے کہا  جب آں حضرت ﷺ مدینہ میں تشریف لاائے  تو ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ  اور بلال رضی اللہ کو بخار آگیا۔ پھر ابوبکر  رضی اللہ کو جب بخار چڑھتا تو وہ یہ شعر پڑھتے

گھر میں اپنے صبح کرتاہے ہراک فرد بشر

موت اس کی جوتی کے تسمے سے ہے نزدیک تر

اور بلال رضی اللہ کا بخار جب اترجاتاتھا تو وہ روکر بلند آواز سے پڑھتے

سب طرف مکہ کی وادی  میں رہوں  پھر ایک رات

سب اگے ہوں وہاں جلیل اذخر  نبات

کاش پھر دیکھو ں میں شامہ  کاش پھر دیکھوں طفیل

اور پیوں پانی  مجنہ ّ کا جو ہے آب حیات

حدیثوں میں حضور پاک ﷺکے ایک شعر کا بھی کر ہے جو انہوں نے ایک سفر کے دوران فی البدیہہ کہاتھا۔

”ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا  کہا ہم سے سفیان ثوری نے  انہوں نے اسود بن قیس  سے کہا  میں نے جندب  سے سنا وہ کہتے تھے  ایک آں حضرت ﷺ (جہاد میں) چل رہے تھے۔ آپ ﷺ کو ایک پتھر کی ٹھوکر لگی اور پاؤں کی انگلی خوان ؤلود ہوگئی۔ اس وقت  آپ ﷺ نے یہ شعر کہا۔

توتو ایک انگلی  ہے اور کیاہے جو زخمی ہوگئی

کیاہوا گر راہ  مولی ی  میں تو زخمی ہوگئی

(کتاب الادب 1078 صحیح بخاری)

ان تمام روایتوں سے یہ واضح ہوجاتاہے کہ قرآن اورحدیث اچھی اور سچی شاعری کے خلاف نہیں ہیں۔ شاعری کلام کو مؤثر اور پرزور بنانے کا وسیلہ ہے۔تعمیری اور مثبت شاعری کی  حوصلہ افزائی قرآن اور حدیث دونوں میں کی گئی ہے۔ حضرت محمد ﷺ اور صحابہ خشک مزاج نہیں تھے بلکہ سفر کے دوران اور فرصت کے اوقات میں اچھی شاعری سے لطف اندوز ہوتے تھے بلکہ کچھ صحابہ خود بھی فی البدیہہ اشعار کہتے تھے۔

URL for English article: https://www.newageislam.com/islamic-ideology/s-arshad-new-age-islam/islam-does-not-discourage-poetry/d/124367

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/islam-appreciates-good-poetry-/d/124380


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..