
مفتی عبد المالک
مصباحی
20 آپریل 2023
رمضان المبارک کے
مہینہ میں غیر دانستہ طور پر روزوں میں ہونے والی کمی کو دور کرنے نیز غریب
مسلمانوں کو عید کی خوشی میں شریک کرنے کے لیے شریعت اسلامیہ نے ”صدقہ فطر“ کا
اہتمام کیا ہے۔ مندرجہ ذیل احادیث میں اس تعلق سے احکام بیان کیے گئے
ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول کریم ﷺ نے واجب ٹھہرایا صدقہ فطر
کو غلام، آزاد، عورت، بچے، بوڑھے ہر مسلمان پر ایک صاع جو یا کھجور اور حکم فرمایا
کہ نماز (عید) کے لیے نکلنے سے پہلے اس کو ادا کیا جائے۔ (بخاری ج۱ ص ۲۰۴، مشکوٰۃ ص ۱۶۰)
حضرت ابن عباس رضی
اللہ عنہما نے رمضان کے آخر میں لوگوں سے فرمایا کہ تم لوگ اپنے روزوں کا صدقہ ادا
کرو کیوں کہ حضور ﷺ نے اس صدقہ کو ہر مسلمان پر مقرر فرمایا ہے خواہ وہ
آزاد ہو یا غلام، مرد ہو یا عور ت، چھوٹا ہو یا بڑا، ہر ایک کی طرف سے ایک صاع
کھجور یا جو یانصف صاع گیہوں۔
حضور ﷺ
نے فرمایا کہ ایک صاع گیہوں دو آدمی کی طرف سے کافی ہے خواہ وہ بالغ ہو ں یا
نابالغ آزاد ہوں یا غلام، مرد ہوں یا عور ت خداے تعالیٰ ا س کی بدولت تمہارے غنی
کو پاک کرتا ہے اور فقیر کو اس سے زیادہ دیتا ہے جتنا اس نے
دیا۔ (ابو داؤد ج۱ ص ۲۲۸، مشکوٰۃ ص ۱۶۰)
حضرت ابن عباس نے
کہا کہ رسول کریم ﷺ نے صدقہ فطر اس لیے مقرر فرمایا تاکہ لغو اور بے ہودہ کلام سے
روزہ کی طہار ت ہوئے اور دوسری طرف مساکین کی خوراک ہو جائے۔
مسئلہ۔ صدقہ فطر
واجب ہے عمر بھر اس کا وقت ہے یعنی اگر ادانہ کیا ہو تو اب اداکر لے۔ نہ کرنے سے
ساقط نہ ہوگا نہ اب ادا کرنا قضا ہے۔ اب بھی اداہی ہے۔ اگر چہ مسنون قبل نماز
عیدادا کرنا ہے۔
مسئلہ۔ صدقہ فطر
آدمی پر واجب ہے مال پر نہیں لہذا مر گیا تو اس کے مال سے ادا نہیں کیا جائے گا۔
ہاں اگر ورثہ بطور احسان اپنی طرف سے ادا کریں تو ہو سکتا ہے۔(جوہرہ نیرہ و غیرہا)
صدقہ فطر کب واجب
ہوتاہے؟ عید کے دن صبح صادق طلوع ہوتے ہی صدقہ فطر واجب ہوجاتا ہے لہذا
جو شخص صبح ہونے سے پہلے مرگیا یا غنی تھا فقیر ہوگیا یا صبح طلوع ہونے کے بعد کا
فر مسلمان ہو ا یا بچہ پیدا ہو ا یا فقیر تھا غنی ہو گیا تو واجب نہ
ہوا۔(عالمگیری)
مسئلہ۔ صدقہ فطر ہر
مسلمان آزاد مالک نصاب پر جس کا نصاب حاجت اصلیہ سے فارغ ہو واجب ہے۔ اس میں عاقل
بالغ ہونے کی شرط نہیں۔ (در
مختار)
مسئلہ۔ صدقہ فطر کے
لیے مال کا باقی رہنابھی شر ط نہیں مال ہلاک ہونے کے بعد بھی صدقہ واجب رہے گا
ساقط نہ ہوگا بخلاف زکاۃ و عشر کے کہ یہ دونوں مال ہلاک ہوجانے سے ساقط ہوجاتے
ہیں۔ (در مختار)
مسئلہ۔ صدقہ فطر
واجب ہونے کے لیے روزہ رکھنا شرط نہیں اگر کسی عذر، سفر، مرض، بڑھاپے کی وجہ سے یا
معاذ اللہ بلا عذر روزہ نہ رکھاجب بھی واجب ہے۔(ردالمحتار)
مسئلہ۔ باپ نہ ہو تو
دادا باپ کی جگہ ہے یعنی اپنے یتیم پوتے پوتی کی طر ف سے اس پر صدقہ دینا واجب ہے۔
(در مختار)
مسئلہ۔ عورت یابالغ
اولاد کا فطرہ بغیر ان کی اجازت کے ادا کر دیا تو اداہوگیا بشرطیکہ اولاد اس کی
پرورش میں ہو ورنہ اولاد کی طرف سے بلا اجازت ادا نہ ہوگا۔ (عالمگیری،رد المحتار
وغیرہا)
مسئلہ۔ ایک شخص کا
فطر ہ ایک مسکین کو دینا بہتر ہے اور چند مساکین کو د ے دیا جب بھی جائز ہے۔ یوں
ہی ایک مسکین کو چندآدمیوں کا فطرہ دینا بھی بلا خلاف جائز ہے۔ (در
مختار،ردالمختار)
صدقہ فطر کا مصرف:
صدقہئ فطر کے مصارف وہی ہیں جو زکاۃ کے ہیں۔ (ابو داؤد ج۱ ص ۲۹۲، مشکوٰ ۃ ص ۱۶۰ ابو داؤد ج۱ ص ۲۲۷، مشکوٰۃ ص ۱۶۰، در مختار)
( جاری)
Part: 1 – Thirty Lessons of Ramadan: Welcome to
Ramadan and First Lesson on the Virtues of Ramadan – Part-1 رمضان کے تیس اسباق: استقبال رمضان اور فضائل رمضان
Part: 2 – Thirty Lessons of Ramadan: Second
Lesson on the Respect of Ramadan – Part 2 رمضان کے تیس
اسباق: دوسرا سبق، رمضان المبارک کا احترام
Part: 3 – Thirty Lessons of Ramadan: Third
Lesson on the horrific consequences of desecrating Ramadan – Part 3 رمضان کے تیس اسباق: تیسرا سبق، رمضان المبارک کی بے حرمتی کاانجام
Part: 4 - Thirty Lessons Of Ramadan: Fourth
Lesson On The Fasting Of Ramadan And its Intention – Part 4 رمضان کے تیس اسباق: چوتھا سبق، روزہ اور نیت
Part: 5-6 - Thirty Lessons Of Ramadan: Lessons
Five and Six On The Rulings (Ahkaam) And Laws (Masaail) Of Taraaweeh پانچواں اور چھٹا سبق: تراویح کے احکام اور مسائل
Part:
7- Thirty Lessons of Ramadan: Seventh
Lesson on Sehri [pre-dawn meal] Part-7 رمضان کے تیس
اسباق: ساتواں سبق، سحری کا بیان
Part: 8
– Thirty Lessons of Ramadan: Eighth
Lesson on Iftar – Part 8 رمضان کے تیس اسباق: آٹھواں سبق: افطار
کا بیان
Part: 9 – Thirty Lessons of Ramadan: Ninth
Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 9 رمضان کے تیس اسباق: نواں سبق: روزہ کے مسائل
Part: 10
- Thirty Lessons of Ramadan: Tenth
Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 10 رمضان کے تیس اسباق ، دسواں سبق :روزہ کے مسائل
Part: 11- Thirty Lessons of Ramadan: Eleventh
Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 11 رمضان کے تیس اسباق : گیارہواں سبق ، روزہ کے مسائل
Part: 12
- Thirty Lessons of Ramadan: Twelfth
Lesson on Rulings Related to Qazaa, Kaffarah and Fidyah – Part 12 رمضان کے تیس اسباق : بارہواں سبق، قضا، کفارہ اور فدیہ کا بیان
Part: 13 – Thirty Lessons of Ramadan: 13th
Lesson on Rulings of Kaffarah and Fidyah – Part 13 رمضان کے تیس اسباق: تیرہواں سبق ، کفارہ کابیان
Part: 14 – Thirty Lessons of Ramadan: The
Fourteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of
Fasting – Part 14 رمضان کے تیس اسباق: چودہواں سبق، روزہ
کی حالت میں علاج کے کچھ نئے مسائل
Part: 15 – Thirty Lessons of Ramadan: The
Fifteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of
Fasting – Part 15 رمضان کے تیس اسباق: پندرہواں سبق،
روزے کی حالت میں علا ج کے کچھ نئے مسائل
Part: 16 – Thirty Lessons of Ramadan: The Sixteenth
Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting –
Part 16 رمضان کے تیس اسباق: سولہواں سبق، روزے
کی حالت میں علا ج کے کچھ نئے مسائل
Part: 17 – 18 – The Rulings and Laws of Zakaat in the
Light of the Quran and Hadith: Thirty Lessons of Ramadan, Parts 17 and 18 رمضان کے تیس اسباق: قرآن و حدیث کی روشنی میں زکاۃ کے احکام و مسائل
Part: 19 – Thirty Lessons of Ramadan: The
Virtues and Rulings of I’tekaaf- Part 19 رمضان کے تیس
اسباق: انیسواں سبق، اعتکاف کا بیان
Part: 20 – The Virtues of the Qadr Night or
Lailatul Qadr: Thirty Lessons of Ramadan, Part 20 رمضان کے تیس
اسباق: بیسواں سبق، شب قدر کی فضیلت
Part: 21 – Fasting and Modern Science: Thirty
Lessons of Ramadan, Part 21 رمضان کے تیس
اسباق : اکیسواں سبق، روزہ اور جدید سائنس
Part: 22 – Some Facts about The Holy Quran:
Thirty Lessons of Ramadan, Part 22 رمضان کے تیس
اسباق : بائیسواں سبق، قرآن شریف کے متعلق چند باتیں
Part: 23 – Thirty Lessons of Ramadan: 23rd
Lesson, Virtues and Rulings about the Recitation of the Holy
Quran-Part-23 رمضان کے تیس اسباق: قرآن پاک کی تلاوت
کے فضائل اور مسائل
Part: 24 – Ramadan—the Month of Generosity and Charity:
Thirty Lessons of Ramadan – Part 24 رمضان کے تیس
اسباق: رمضان،جودوسخا کا مہینہ
Part: 25- The Importance of Halaal Sustenance:
Thirty Lessons of Ramadan – Part 25 رمضان کے تیس
اسباق : پچیسواں سبق، حلال روزی کی اہمیت
Part: 26 – The Rights of Neighbours in Islam:
Thirty Lessons of Ramadan – Part 26 رمضان کے تیس
اسباق : چھبیسواں سبق، اسلام میں پڑوسیوں کے حقوق
Part: 27 – Juma’ and
Jumu'atul-Widaa': Thirty Lessons of Ramadan – Part 27 رمضان کے تیس اسباق : ستائیسواں سبق، جمعہ اور جمعۃالوداع
The description of
moon-sighting: Thirty Lessons of Ramadan – Part 28 رمضان کے تیس اسباق : اٹھائیسواں سبق ، چاند دیکھنے کا بیان
URL: https://newageislam.com/urdu-section/rulings-of-sadaqat-fitr-part-29---/d/129607
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism