New Age Islam
Fri Jul 18 2025, 01:19 PM

Urdu Section ( 5 Jul 2024, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Religion and Cultural Changes over Time مذھب اور ثقافتی زمانی تبدیلیاں

یاسر عرفات قریشی، نیو ایج اسلام

5 جولائی 2024

ھر مذھب ایک خاص عہد میں ایک خاص کلچر کے لوگوں کیلیے آیا لیکن بعد میں جب وہ مذھب اس خطے سے نکل کر دیگر ثقافتوں پر حاوی ھوا تو ان ثقافتوں نے ان مذاھب کو اپنے رنگ میں ڈھال لیا۔

 جیسے عیسائیت رومن امپائر میں رومن کیتھولک شکل میں اور روس ترکی اور وسط ایشیا میں شاھیتی عہد میں آرتھوڈوکس عیسائیت کی شکل میں اور نشاءت ثانیہ ،خردافروزی ،  جدیدت اور ریشنل ازم کے زیر_اثر پروٹسٹنٹ عیسائیت کی شکل میں سامنے ایا۔

رومن امپائر کے عہد میں یورپ میں رومن کیتھولک مذھب کا راج تھا جس میں پاپائے روم ماورائے رنگ ونسل و زبان سب کا مذھبی پیشوا تھا۔یہ مذھب کی امپیریلسٹک تشکیل تھی

رومن امپائر کے تسلط اور دائرہ اثر سے باھر ترکی روس اور بلقانی ریاستوں میں آرتھوڈوکس عیسائیت کا غلبہ تھا جو عیسائیت کا صوفیا پرستانہ شکل تھی اولیاء پرستی پر مبنی آرتھوڈکس عیسائیت میں ھر قوم اور خطے کے اپنے اپنے اولیا تھے جن کے مزارات  مذھبی مراکز کی حیثیت رکھتے تھے

  لیکن  خردوافروزی کے عہد میں سائنسی علوم کی ترقی نے لوگوں معروضی اور منطقی انداز میں سوچنے کا عادی بنایا تو کیتھولک اور آرتھوڈوکس دونوں مذھبی تشکیلات  عقل پسندوں کیلیے ناقابل قبول قرار پائے 

ایسے حالات میں عقل پسند پروٹسٹنٹ مذھب وقت کے تقاضوں کو پورا کرتا تھا کیوں کہ جدید دور کا سائنسی عقلی ذھن پاپائیت اور اولیائی کرامتوں کو ماننے کیلیے تیار نہیں تھا اس لیے مذھب کی عقلی (rational)شکل  پروٹسٹنٹ عیسائیت کی شکل میں یورپ میں پھیل گئ۔

یہی معاملہ اسلام کے ساتھ پیش آیا سادہ ابراھیمی مذھب جو عربوں کے کلچر سے مطابقت رکھتا تھا جب وایران و مصر و شام  میں پھیلا تو ایرانیوں کی شاہ پرست نفسیات  جو اپنے بادشاھوں کو خدا کی اولاد اور ماورائے انسان روحانی شخصیات سمجھتے تھے نے بنو ھاشم اور بنو امیہ کے درمیان اقتدار کیلیے جاری سیاسی کشمکش میں حضرت علی رض اور خانوادہ حضرت علی رض کی نہ صرف حمایت کی بلکہ نظریہ امامت کے ذریعے انہیں  انسانوں سے ماورا روحانی بستیاں اور ظل_ خداوندی قرار دے کر شیعی اسلام کی شکل میں اسلام میں پاپائی کیتھولکزم  کو تشکیل دیا۔

پھر بغداد میں جہاں سیاسی استحکام اور ترقی و خوشحالی تو تھی لیکن علوی ھاشمیوں کے دعوائے خلافت کا ڈر ھر وقت ان کے اعصاب پر چھایا ھوا تھا۔

علوی دعوا اقتدار کے توڑ کیلیے  عباسی خلفا کے دور میں اولیاء پرستی اور تصوف کو رائج کیا گیا اور اولیا پرستی سنی اسلام کو تشکیل دیا گیا یہی سنی اسلام عباسیوں کے بعد آنے والے ترک خلافت کا بھی مذھب رھا جس سے شیعہ اسلام کی ایک خاندان کے دعوائے اقتدار یعنی امامت سے جھگڑا رھا۔

 یہی اولیا پرستی سنی سنی  اسلام  ترک حملہ اور حکمرانوں اور ان کے دست راست صوفیا اور علما کے ذریعے برصغیر میں رائج ھوا۔ اور صدیوں تک واحد مذھبی بیانئے کے طور پر رائج رھا۔

انگریزوں کی برصغیر میں آمد کے ساتھ ھی سائنس اور عقلی علوم  بھی انگریزی زبان کے توسط سے عام ھوئے اور ھندو اور مسلم دونوں نے اپنے اپنے مذاھب کو جدیدیت کے عقلی پیمانوں پر پیش کیا ھندوؤں میں راجہ رام موہن رائے نے برھمو سماج  جیسی مذھبی تحریک میں ویدوں سے رجوع کیا اور ویدوں کے علاؤہ ھندو مت میں ذات پات اور اونچی نیچ کو ویدی مذھب کے بعد کے اضافے ( بدعات) قرار دے دیا نیز ویدوں کے علاؤہ پرانوں،ساشتروں اور اپنیشد جیسے لٹریچر کو نا خالص قرار دے دیا اور مورتی پوچا اور دیگر رسوم جو ویدوں کے بعد ھندومت کا حصہ بنائی گئیں انہیں رد کردیا۔ ایک لحاظ سے اسے ھندومت کا پروٹسٹنٹ ازم کہا جاسکتا ھے۔

مسلمانوں میں سرسید احمد خان نے اسلام کو عقلی پیمانوں پر پیش کیا اور رسول ص کے بعد اسلام میں شامل کئے گئے رسوم ورواج اور مذھبی اولیا پرستی اور تصوف  سے متبادر حلولیہ و دیگر عقائد و رسومات  کو رد کردیا۔ادھر یہی کام حجاز میں محمد بن عبد الوھاب نے انجام دیا اسی لیے اسے وھابی اسلام کا نام دے دیا گیا۔اس طرح وھابیت اسلام کے جدید عقل پسند ورشن یا اسلامی پروٹسٹنٹ ازم کے طور پر سامنے آئی مگر  سرمایہ دارانہ عالمی طاقتوں کی روسی سوشل ازم کے ساتھ جنگ میں وھابی اسلام کے کیپیٹل کیمپ کے ساتھ گٹھ جوڑ سے وھابیت پر بنیاد پرستی رجعت پسندی اور شدت پسندی چھاگئی اور عقلی اور سائنسی فکر کی پرو سوشلسٹ وھابیت اقلیت میں تبدیل ھو کر رہ گئی۔

------------

Yasar arfat Qureshi is the author of tolu-e-tahsib book Former general secretary ukpnp Europ zone. Presently Bradford west Yorkshire UK

-----------

URL:  https://newageislam.com/urdu-section/religion-cultural-changes-time/d/132636

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..