New Age Islam
Thu May 15 2025, 12:29 PM

Urdu Section ( 23 Nov 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

A Recipe For Burying All Religious Differences تمام مذہبی اختلافات کو دفن کرنے کا نسخہ

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 19 نومبر 2022

 جب ایک مذہب کی کتاب میں بہت سے متضاد اور مختلف فیہ حوالہ جات موجود ہوں تو سچائی معروضی کیسے ہو سکتی ہے؟ سچائی تشریحی اور انتہائی موضوعی ہے۔

 ------

 میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ مشہور آئی اے ایس کوچ وکاس دیویاکیرتی کو رامائن پر اپنے بیانات کی سچائی ثابت کرنی پڑ رہی ہے، اور انہیں والمیکی کی 'رامائن' سمیت کتابوں کے حوالہ جات دکھا کر یہ واضح کرنا پڑ رہا ہے کہ میں نے کوئی من گھڑت بات نہیں کی اور نہ ہی کسی کسی بھی ایسے کردار کو بدنام کیا ہے لوگ جس کی پوجا کرتے ہیں۔

 میں اس میں نہیں پڑنا چاہتا۔ میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ ہم اتنی جلدی کیوں رد عمل کا اظہار کرتے ہیں اور ایک ایسے شخص کی مذمت کرتے ہیں جو صحیح راستے پر ہے اور اس نے عوام سے زیادہ پڑھا اور تحقیق کیا ہے؟

 ایک بار اقبال نے اپنے پسندیدہ پروفیسر اور سرپرست رینالڈ اے نکلسن کو خط لکھا، جو کیمبرج میں فارسی اور عربی پڑھاتے تھے۔

 اقبال نے ان سے پوچھا کہ آپ کو قرآن و حدیث کے صحیح پیغام کو کیسے پھیلانا چاہیے؟ فارسی اور عربی کے عظیم اسکالر ڈاکٹر نکلسن نے جواب دیا کہ ’’نہ صرف مسلمان بلکہ تمام مذاہب کے ماننے والے اپنے اپنے مذہب کے صحیفوں کے بارے میں شاید ہی کچھ جانتے ہوں، ایسے لوگوں کے نزدیک حقائق بھی ان کے مذہب کو بدنام کرنے کی کوشش میں نظر آتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ لوگ، جنہوں نے اپنے صحیفوں کی تعلیم حاصل کی ہے وہ بھی لفظ پرست ہیں اور صحیفوں کے اصطلاحات کو استعاراتی طور پر بیان نہیں کر سکتے، لہذا، آپ کو اپنے قرآن اور اس کے پیروکاروں کے ساتھ معاملہ کرتے وقت بہت محتاط رہنا ہوگا۔"

نکلسن نے ایک صدی سے بھی زیادہ عرصہ پہلے جو مشورہ دیا تھا وہ اس دور میں زیادہ درست نظر آ رہا ہے۔ ہر کوئی اپنے مذہب کو لیکر پاگل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آپ کے ہر عمل یا لفظ کو مذہب کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

 ہندوؤں کو سنسکرت کا کوئی علم نہیں ہے، لیکن وہ ہندومت کی عظمت اور اس کے صحیفوں کی بات کرتے ہیں، جو سب سنسکرت میں لکھے گئے ہیں!

 جین پراکرت اور ان قدیم زبانوں کو نہیں جانتے جن میں ان کے اگام لکھے گئے تھے۔ لیکن وہ ہندوؤں کے ساتھ زبردست یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے آپ کو عظیم مومن کہتے ہیں۔ کیا وہ جانتے ہیں کہ بدھ مت کی طرح جین مت بھی ایک ملحدانہ مذہب ہے؟ کیا وہ جانتے ہیں کہ تیسری صدی عیسوی میں لکھی گئی جین رامائن کا دعویٰ ہے کہ ہندوؤں نے راون کو بدنام کیا ہے؟ جین روایت کے مطابق سیتا، راون کی بیٹی ہے اور رام نے نہیں بلکہ لکشمن نے راون کو مارا تھا!

 جب ایک مذہب کی کتاب میں بہت سے متضاد اور مختلف فیہ حوالہ جات موجود ہوں تو سچائی معروضی کیسے ہو سکتی ہے؟ سچائی تشریحی اور انتہائی موضوعی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی نصیر، رشید یا انبوراج (سب کے احترام کے ساتھ) اپنے مذہب کی اپنی خواہشات اور فہم کے مطابق تشریح کرتا ہے تو کسی عقلمند قاری کو اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے اور اسی میں مذہبی اختلافات کو دفن کرنے کا علاج ہے۔

 English Article: A Recipe For Burying All Religious Differences

URL: https://newageislam.com/urdu-section/recipe-burying-religious-differences/d/128468

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..