New Age Islam
Tue Mar 28 2023, 07:03 PM

Urdu Section ( 1 Aug 2016, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

In Search Of Believers in the House of Islam اسلامی مملکت میں مومنوں کی تلاش

 

راشد سمناکے، نیو ایج اسلام

26 اپریل 2016

اگر چہ مومن ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کی تعداد1.7 کھرب ہے(ان کا شمار کس نے اورکس طرح کیا ہے یہ ایک سوال ہے؟)لیکن کیا اسلامی مملکت میں آج کوئی بھی مومن ہے؟

لہٰذا، یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ قرآن میں مومن اور مسلم کی تعریف کس طرح کی گئی ہے۔

مومن ایک قرآنی اصطلاح ہے۔ ایک مومن کی تعریف سورہ بقرہ کی پہلی چند سطروں میں پیش کی گئی ہے، جو کہ سب سے پہلی اور افتتاحی سورت میں ہدایت طلب کرنے والوں،رب العالمین کی وحدانیت کا اقرار کرنے والوں اور اس کی اطاعت کا عہد کرنے والوں کے لیے ہدایات کی اصل ابتدا ہے۔

لہٰذا، قرآن نے ان دو آیتوں میں مومنوں کی تعریف اس طرح بیان کیا ہے: -

2:3۔جو غیب پر ایمان لاتے اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے (ہماری راہ) میں خرچ کرتے ہیں۔

2:4۔اور وہ لوگ جو آپ کی طرف نازل کیا گیا اور جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا (سب) پر ایمان لاتے ہیں، اور وہ آخرت پر بھی (کامل) یقین رکھتے ہیں۔

لہذا،ان آیات میں مومن کیایک جامع تعریف بیان کی گئی ہے۔

ایک مومن وہ ہے جونظام اسلام کو تسلیم کرتا ہے اور تمام احکام کی پیروی بھی کرتا ہے۔ ایمان کے عنصر کا خلاصہ یہ ہے کہ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے‘‘اور انسانی رویےکا نظامخالق کائنات کی وحدانیت پر بنی نوع انسان کی وحدت کو برقرار رکھنے،زمین پر امن قائم رکھنے اور انسانی زندگی اور اس کے وقار کی حرمت کو تحفظ عطا کرنے کے لیے ہے۔

یہ تمام امور ایک مومن کے بنیادی فرائض میں سے ہیں۔

جیسا کہ قرآن سے واضح ہے کہ تمام مؤمن مسلم تو ہیں لیکن تمام مسلمان مؤمن نہیں ہیں۔اللہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسلمانوں کو اس بات سے خبردار کرنے کا حکم دیا کہ محض زبان سے قرار کر لینے سے ہی کوئی مومن نہیں بن جاتا49:14 ۔مؤمن کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے خدا کے احکام کی اطاعت کرنا ایک مسلمان کے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے:

لہٰذا ، آج نام نہاد اسلامی ممالک میں ہم نے مومنوں کو تلاش کیالیکن جو ہم نے پایا وہ حسب ذیل ہے:

اول:عالمی سطح پر ایک انسانی شخصیت محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کا درجہ دیکر عقیدے کے اس اقرارکوکہ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘‘، خداکی 'انفرادیت'کوجھٹلایا جا رہا ہے۔

جب اسلام کے بارے میں ایک آفاقی مذہب ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے جیسا کہ 2:213 سے واضح ہے، اوریہ کہ پوری انسانیت ایک ہی امت ہے جسے ایک پیغام دیا گیا ہے، تو یہ ایک بہت بڑی بھول ہے!

کیا اسلامی مملکت میں کوئی مومن بھی ہے؟

دوم: سنی یا شیعہ اور ان کیبے شمار شاخوں کو اس میں شامل کر کےامت مسلمہ کے رشتہ اخوت میں (بہنوں سمیت، 33:35) تفرقہ کے خلاف ایک سب سے اہم حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

اس فرقہ وارانہ تفرقہ کو قرآن میں سخت حرام قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مسلمان ریاستیں،عبادت گاہیں، جماعتیں اور افراداس کا مظاہرہ کرنے میں اور یہاں تک کہ بحیثیت مسلم اپنی ایک الگ فرقہ وارانہ تشخص کو برقرار رکھنے کے لئے اسلام کے نام پر اپنے بھائیوں اور بہنوں کو قتل کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے؛

6:159۔ بیشک جن لوگوں نے (جدا جدا راہیں نکال کر) اپنے دین کو پارہ پارہ کر دیا اور وہ (مختلف) فرقوں میں بٹ گئے، آپ کسی چیز میں ان کے (تعلق دار اور ذمہ دار) نہیں ہیں۔

چونکہ یہ ہدایات ایک رسول کو دی گئی ہے جن کی پیروی کا دعوی تمام مسلمان کرتے ہیں اور انہیں یہ حکم خود ان کے رب نے دیا ہے کہ ان کی جانب سے تفرقہ اور اختلافات کی صورت میں ان کے ساتھ تمام رشتے کو توڑ دیا جائے،لہٰذا، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر صورت حال یہ ہے تو اب مؤمن بچتا ہون ہے؟

کیا اسلامی مملکت میں کوئی مومن بھی ہے؟

49:10۔ بات یہی ہے کہ (سب) اہلِ ایمان (آپس میں) بھائی ہیں۔ سو تم اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرایا کرو، اور اﷲ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے!

اس کے علاوہ یہ ایک ایسی کتاب ہے جو مختلف مذاہب کے درمیان اختلافات کا فیصلہ کرنے کے لیے نازل کی گئی ہے 16:64 ۔ اس کے باوجودمسلم دنیا مختلف مذاہب میں بٹی ہوئی ہے!

کیا اسلامی مملکت میں کوئی مومن بھی ہے؟

سوم:ان تمام کے نتیجے میں صرف جنگجوؤں ہی نہیں بلکہ غیر جنگجوؤں، معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کے ساتھ خواہ وہ مسلمان ہوں یا غیر مسلم ہر روز رونماں ہونے والی خونریزی، قتل و غارت گری جسے قرآن میں سخت حرام قرار دیا گیا ہے، اب تک اسلام کے نام پر جہادکی شکل میں جاری ہے۔

زندگی کی حرمت 5:35 اور مفاہمت جنگ کی صورت حال میں خدا کا ایک اہم حکم ہے، جسے مسلم دنیا میں ہر روز نظر اندازکیا جا رہا ہے۔

8:55۔ قرآن کا فرمان ہے کہ خدا کے نزدیک انتہائی بدترین مخلوق وہ ہیں جنہوں نے کفر کیااور وہ کبھی ایمان نہیں لائیں گے۔

کیا اسلامی مملکت میں کوئی مومن بھی ہے؟

اورمذکورہ بالا تمام امور کے نتیجے میں ان کے لاکھوں بھائی پناہ گزین بن کر بھٹک رہے ہیں۔ جنگ کا اعلان ان لوگوں کےخلاف کیا جانا چاہیے جو ان جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں اور انسانیت کے خلاف اس طرح کے گناہوں کا ارتکاب کرتے ہیں9۔ 60:8،۔

کیا اسلامی مملکت میں کوئی مومن بھی ہے؟

چہارم:دین میں جبریہاں تک کہ دوسروں کا مذہب تبدیل کرنے کے لیے جنگ چھیڑنےکو جہاد کی طرح ایک شاندار عمل تصور کیا جاتا ہے۔ اسلام کی کتاب (قرآن) میں ایسی کوئی تعلیم موجود نہیں ہے 2:256 ۔

18:29 ۔ اور فرما دیجئے کہ (یہ) حق تمہارے رب کی طرف سے ہے، پس جو چاہے ایمان لے آئے اور جو چاہے انکار کردے!

کیا اسلامی مملکت میں کوئی مومن بھی ہے؟

پانچواں: بہت سے مسلم ممالک میں توہین رسالت اور ارتداد کی سزا میں کوڑے مار کر موت کے گھاٹ اتارنے کا حکم مذہبی اداروں کی کی جانب سے دیا جاتا ہے اور یہ بہت عام ہے۔عقل و فہم پرمبنی پر انتخاب کی آزادی قرآن کا سب سے بڑا طرہ امتیازہے۔قرآن میں ایسی کسی سزا کا کوئی ذکر نہیں ہے۔سزا دینا صرف اللہ جل جلالہ کا حق ہے۔

26۔88:21۔ پس آپ نصیحت فرماتے رہئے، آپ تو نصیحت ہی فرمانے والے ہیں،آپ ان پر جابر و قاہر (کے طور پر) مسلط نہیں ہیں،مگر جو رُوگردانی کرے اور کفر کرے،تو اسے اﷲ سب سے بڑا عذاب دے گا،بیشک (بالآخر) ہماری ہی طرف ان کا پلٹنا ہے،پھریقیناً ہمارے ہی ذمہ ان کا حساب (لینا) ہے

کیا اسلامی مملکت میں کوئی مومن بھی ہے؟

اورمسلم ریاستیں، گرجا گھر، فرقہ پرست گروہ، امام اور افراد اسلام کے نام پر ایسی بہت سی مجرمانہ سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ فہرست بہت طویل ہے؛ تاہم ان میں سے کچھ کی طرف اشارہ کرنا ضروری ہے:

تاریخی مقامات اور مقدس یادگاروں کے انسانی ورثے کی تباہ کاری اس قدر قبیح عمل ہے کہ اسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔قرآن میں12:109ان تاریخی مقامات کے تحفظ کے لئے بنی نوع انسان کی تعریف کی گئی ہے تاکہ ان قوموں کی تاریخ کا علم حاصل کیا جا سکے جو ہم سے پہلے گزر چکی ہیں۔

سب سے زیادہ، شرمناک، ہتک آمیز، توہین آمیز، مذہبی بدسلوکی اور ناانصافی عورتوں کے تئیں یہ ہے کہ عورتیں مسلمانوں کے مذہب میں بے حیثیت اور بے وقعت ہیں۔ مثال کے طور پرایک ہی نشست میں تین طلاق دینا،دوبارہ شادی کرنے کے لئے انتہائی توہین آمیز شرائط، عارضی شادی کے ذریعہ مذہبی جسم فروشی،صرف زانیہ کے لئے سزائے موت اور عزت کے نام پر لڑکیوںکا قتل۔جبکہ یہ تمام باتیں مکمل طور پر اور قرآن کے بالکل برعکس ہیں!

کیا اسلامی مملکت میں کوئی مومن بھی ہے؟

یہ تمام بدعنوانیاں اور فسادات ہر اس شخص کے لیے واضح ہیں جس نے کبھی بھی کھلے ذہن کے ساتھ قرآن کا مطالعہ کیا ہو اور یہ سمجھنے کی کوشش کی ہو کہ قرآن مجید بنی نوع انسان کے فائدے کے لئے آفاقی سچائیوں پر مشتمل ہے۔لہٰذا، اپنے مذموم مقاصد کے حصول اور عام لوگوں کو گمراہ کرنے کی خاطر قرآنی احکامات کی غلط تعبیر و تشریح کرنے کے لیے مسلمان، ان کے مذہبی ادارے اور ان کے کارکنان قصوروار ہیں!

مسلم ممالک خود اپنے ہاتھوں سے اپنے معتقدات اور اپنی قوم کو تباہ و برباد کر رہے ہیں۔یہ تمام باتیں ان "دوسروں"کی خوشی کے لیے انجام دی جا رہی ہیں جو آگ میں ایندھن ڈال رہے ہیں۔اور اس میں ایندھن کا کام کرنے والے عناصرکافی مقدار میں موجود ہیں۔افسوس صد افسوس!!!کہ مسلمان یہ دیکھنے سے قاصر ہیں کہ خود انہیں ان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے!

صرف وہی کامیاب ہوں گے جو قرآن کے احکامات کی پیروی کرتے ہیں اور جنہوں نے اللہ کی اطاعت شعاری کاعہد لیا ہے:

 24:51۔ ایمان والوں کی بات تو فقط یہ ہوتی ہے کہ جب انہیں اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ فرمائے تو وہ یہی کچھ کہیں کہ ہم نے سن لیا، اور ہم (سراپا) اطاعت پیرا ہو گئے، اور ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

کیا آج اسلامی مملکتوں میں کوئی بھی ایسا مومن بچا ہے جو رب کے احکامات کو تسلیم کرے اور اس کی اطاعت کرے، اورقرآن کا مطالعہ اس انداز میں کرے جس طرح اسے پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کے لیے نازل کیا گیا ہے2:121 ؟

نیو ایج اسلام کے مستقل کالم نگارراشدسمناکے ایک سبکدوش انجینئرہیں۔

URL for English article: https://newageislam.com/islamic-ideology/in-search-believers-house-islam/d/107110

URL for this article: https://newageislam.com/urdu-section/in-search-believers-house-islam/d/108146

New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Womens in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Womens In Arab, Islamphobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism,

 

Loading..

Loading..