محمد فدا ء المصطفیٰ
گیاوی
13 مارچ،2024
بندوں پہ خاص ابر بہارا ں
پھر آگیا
رحمت لئے ہوئے ماہِ رمضان
آگیا
اسلامک کلینڈر یا اسلامی
مہینوں میں سب سے معظم اورمقدس جس مہینے کو ماناجاتاہے جس کا عزت وعظمت کاخیال ہر کسی کوہوتاہے او رجس
مہینے میں ہر شخص اپنی طاقت واستطاعت کے مطابق نیک عمل کرنے کی کوشش کرتاہے وہ
مہینہ رمضان المبارک کا عظیم ترین مہینہ ہے۔ جس میں ایک نیکی کاثواب ستر گنا زیادہ
ملتاہے وہیں ایک برائی او ر غلط کام کرنے کا صرف اور صرف ایک گناہ ملتاہے۔رمضان
المبارک کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی او
رنجات کاعشرہ ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بے شمار احادیث اس بات کی شاہد
ہیں کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ تمام مومنین کے لئے رحمت،مغفرت اور نجات کا
مہینہ ہے۔ جو شخص اس مہینے میں دلجمعی ایک نیک نیتی کے ساتھ عبادت کریں اس شخص
تمام ترگناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔یقینا یہ رمضان المبارک کا مہینہ تمام تر مہینوں
میں سب ؎سے افضل اوراعلیٰ مہینہ ہے۔ او
ریہ مہینہ کسی بھی تعریف وتوصیف کا محتاج نہیں ہے کیونکہ یہی وہ مقدس،بابرکت اور عظمت والامہینہ ہے جس میں مقدس کتاب یعنی
قرآن مجید نازل کی گئی۔جیسا کہ خالق کائنات اللہ رب العزت قرآن مجید میں ارشاد
فرماتاہے: ”رمضان کامہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے ہدایت اور
رہنمائی ہے اور فیصلے کی روشن باتوں پر مشتمل ہے“۔(ترجمہ: کنزالعرفان لشیخ مفتی
ابی صالح محمد قاسم قادری عطاری، سورہ البقرہ،آیت:185)۔
اس آیت میں ماہِ رمضان کی
فضیلت اورعظمت کا بیان ہے۔ اس آیت کے ضمن میں رمضان المبارک کی تین فضیلتیں بیان
کی گئی ہیں۔ پہلی تو یہ ہے کہ اس ماہ مبارک میں قرآن جیسی مقدس او رمعظم کتاب نا
زل کی گئی، دوسری تو یہ ہے کہ ا س مہینے کو رمضان المبارک کے روزے کے لئے خاص کیا
گیا۔ اور روزے سے متعلق اللہ رب العزت قرآن مقدس میں ارشاد فرماتاہے: ”اے ایمان والو
تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیز گاری
ملے“۔(ترجمہء کنزلایمان،سورہ البقرہ، آیت 286)۔ اور تیسری تو یہ ہے کہ اس امت کو
لیلۃ لقدرجیسی عظیم رات دی گئی ہے اور اس رات میں ہر رات میں ہر وہ دعا جو نیک
نیتی کے ساتھ کی جائے اللہ تبارک وتعالیٰ اسے قبول فرماتاہے۔ لیلۃ القدر کی شان
وشوکت بیان کرتے ہوئے اللہ تبارک تعالیٰ قرآ ن مجید میں ارشاد فرماتاہے:”اور تم نے
کیا جانا کیا شب قدر۔ شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس میں فرشتے اورجبرائیل
اترتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لئے۔ وہ سلامتی ہے صبح چمکنے تک۔”(ترجمہ:
کنزالایمان،سورہ القدر:2-5)۔
رمضان المبارک کی سب سے
بڑی خوبی یہ ہے کہ اس ماہ میں شیطان کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے او رجنت کے
دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ پھر آپ کے ذہن میں یہ خیال آنا ہوگا کہ رمضان المبارک
کے مہینے میں شیطانوں کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتاہے تو پھر انسان گناہ کیوں کرتے
ہیں؟ حالانکہ شریعت مطہرہ کی جانب سے ان شیطانوں کو زنجیروں میں جکڑ ے جانے کامدلل
ثبوت ہے۔ تو میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ جب اپنے گھر کا پنکھا/ فین بند کرتے
ہیں تو کیا اچانک فین بند ہوجاتاہے، تو آپ کا جواب ہوگا نہیں۔ اسی طرح ہم حیوان
ناطق کی مثال ہے کیونکہ ہم سال بھر اتنے گناہ کرتے ہیں کہ ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا
کہ ہم گناہ بھی کرتے ہیں۔ او رہمارا نفس ہم پر اتنا غالب آجاتاہے کہ اس کو قابو
میں لانے کے لئے تھوڑا وقت لگتا ہی ہے۔ اگر آپ اپنے نفس پر قابض ہیں او رآپ کا ہر
فعل شریعت مطہرہ کے اصول و ضوابط کے مطابق ہورہا ہے تو یقینا آپ رمضان المبارک کے
مہینے میں شروعات سے ہے اچھے کام کرنے کے قابل رہیں گے اور بصورت دیگر آپ کا نفس
آپ پر حاوی ہے تو آپ خسارے میں رہیں گے او رنیک کام کرنے سے دور رہیں گے۔ تو نفس
کو اپنے قابو میں رکھو میرا دعویٰ ہے کہ آپ رمضان المبارک میں گناہ نہیں کرسکتے
ہیں۔ رمضان المبارک کی بات تو دور ہے اگر آپ کانفس آپ کے کنٹرول میں ہے تو مکمل
بارہ مہینے بھی نیک کام کرسکتے ہیں اور کوئی چیز بھی آپ کو نہیں روک پائے گی۔ یہ
صرف میرا دعویٰ نہیں بلکہ سارے ولیوں،ابدال، اقطاب او رصوفیا ء کرام کا دعویٰ
رہاہے کہ جس شخص کا بھی نفس اس کے کنٹرول میں ہے تو وہ کامیاب ترین لوگوں میں سے
ہے گناہ سے اجتناب کرنے او ربچنے والوں میں سے ہے۔ تو خدارا پہلے اپنے نفس پر قابو
پانے کی کوشش کریں باقی آپ کے تمام افعال درست ہوجائیں گے۔
ایک روایت میں آتاہے کہ
حضرت جبرائیل علیہ السلام نے دعا کی کہ ہلاک ہوجائے وہ شخض جس کو رمضان کا مہینہ
ملے اور وہ اپنی بخشش نہ کرواسکے،جس پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا آمین! حضرت جبرائیل علیہ اسلام کی یہ دعا او ر اس پر حضرت محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کا آمین کہنا اس دعا سے ہمیں رمضان کی اہمیت کو سمجھ لیناچاہئے۔ او
رجتنا زیادہ ہوسکے نیک اعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ کل بروز قیامت جب کسی
کو اپنے اپنے اعمال کاحساب دینا پڑے گا تو اس وقت کے بارے میں آپ یہ خیال رکھیں کہ
میرے حق میں میرے میزان میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال ہوں۔ خدارا آنے والے رمضان
کو یوں ہی لہوولعب میں نہ گزاریں بلکہ پنج وقتہ نماز کی پابندی، قرآن کی تلاوت،
سنتوں او رنوافل کی ادائیگی او رنماز تراویح ادا کرتے ہوئے گزارے انشاء اللہ آپ کی
زندگی سنور تی ہوئی نظر آئے گی او رآپ ا س دنیا میں بھی کامیاب رہیں گے اور کل
قیامت محشر میں بھی کامیاب رہیں گے انشاء اللہ تعالیٰ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ
عنہ سے مروی ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
فرماتے ہوئے سناہے: ”جس شخص نے ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اس کے
پچھلے تمام گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں“۔ (صحیح البخاری، کتاب الایمان، حدیث:38)۔ اس
حدیث میں جو ایمان اوراحتساب کی قید لگائی گئی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بندہ
مومن روزہ رکھے تو یہ اعتقادرکھے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی نازل کردہ ہر شے کو میں
دل سے مانتا ہوں۔ اور اس کا اقرار اس طریقے سے کرتا ہوں کہ: اللہ اس کے فرشتے، اس
کی نازل کردہ کتابیں، اس کے بھیجے ہوئے انبیاء کرام اور رسولان عظام علیہم السلام
اورا س کے حساب وکتاب پر میں اعتقاد رکھتا ہوں اوراللہ احکم الحاکمین ہے سب سے
بہتر فیصلے کرنے والا ہے اس کے حکم کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا ہے۔
ایک دوسری جگہ حضرت
عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: ”جس نے ایمان اوراحتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے وہ گناہوں سے اس طر ح
پاک ہوجاتاہے جس طرح ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو“۔(سنن نسائی، کتاب الصوم،
حدیث 2208)۔بے شک اس میں کوئی شک وشبہ کی گنجائش نہیں کہ رمضان المبارک کا روزہ
رکھنے والا شخص اپنے گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے او رپاک بھی اس طرح ہوتاہے کہ اس کہ
ایک گناہ بھی باقی نہیں رہتے گویا ابھی ماں کے پیٹ سے پیداہوا ہے۔
اللہ رب العزت کی بارگاہ
میں دعاہے کہ اللہ رب تبارک وتعالیٰ ہمیں نیک اعمال کرنے، رمضان مبارک کے مقدس
مہینے کو قرآن کی تلاوت، پانچ وقت نماز ادائیگی، نماز تراویح باجماعت پڑھنے او
رہرنیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے او رسب سے زیادہ اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھنے
کی توفیق عطا فرمائے او را س سے بھی زیادہ قرآن مقدس کی تلاوت کثرت کے ساتھ او
رپانچ وقت کا نماز با جماعت پڑھنے کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین۔
13 مارچ، 2024، بشکریہ: اخیار مشرق، کولکاتہ
------------------
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism