New Age Islam
Fri Oct 23 2020, 08:25 PM

Urdu Section ( 6 March 2011, NewAgeIslam.Com)

Texas Maulid Celebration 2011 ٹکسا س مولد سیلیبریشن


By Raja Muzaffar (Translated from Urdu by New Age Islam Edit Desk)

The holy Prophet (PBUH) was born on a Monday in 571 AD (12 Rabiul Awwal). He was a blessing for all the human beings in the world. The Holy Prophet (PBUH) preached fraternity, peace and humanity at every step. What is 12 Rabiul Awwal? All the days, months and years stand with folded hands in respect of this day. This is a day for the demonstration of gladness and gratitude to God. The assemblies of Darood and salam are held, processions are taken out and naats are recited.  Muslims in the whole world including America organize processions and assemblies in accordance with the local laws. Many big and small ceremonies were held in Dallas, Texas but the biggest ceremony was held in the Music Hall in Fair Park, Dallas on February 19 in which more than 700 people participated.

The ceremony held by the Texas Maulid Celebration 2011 was grand this year. According to Dr Mansoor it is worth mentioning that this year the management of the Maulid celebration was with the Ismaili Shia Community of DFW and its leaders like Mahboob Dosa and Maryam Azani played an active role in making the celebration a success. Sami Qureshi has been appointed the co-ordinator for the next year’s celebrations. Asif Afandi of IILM and his companions and Qazi Mujib Khalil, Nadim Iqbal, Sami Qureshi, Dr Minaz, Rizwana Qurashi, Ashfaq Mughal, Chaudhry Ashraf and Md Amir’s coordination played a central role in making the programme a success. According to information provided by Mr Sami Qureshi, the local, social and business organisations that sponsored the celebrations this year are

AKDN Agha Khan Development Network

American Muslim Alliance

APEX Clinic of Texas

Barkatul Quran Centre, Irving Texas

Council of American Islamic Relation (CAIR)

Institute of Islamic learning in Metroplex (IILM)

Islamic Centre of IQA

Minhaul Quran International North America

Muslim Community Centre for Human Services

Muslim Council of USA

Muslim Democratic Caucus of Texas

The Citizens Foundation

Sami Qureshi further said that the representatives of local Christian and Jew community also attended the celebrations. A Jew whose son was bedridden for a long time also participated in the ceremony to pray for his son’s health. He had heard that the collective prayers made in the Maulid ceremonies are granted soon.

The entry for the participants in the spacious Music hall was free. A large number of women and children participated in the programme that started at 6 PM and continued till late in the night. Stalls had also been put up in the hall and the participants were served dinner as well. The arrangements in the ceremony were satisfactory and praiseworthy in every aspect. A large number of volunteers was seen serving and helping the guests. When I alongwith my family, brother Qazi Latif and Nur Mohammad Gujral entered the Music Hall, an enthralling atmosphere greeted us. The hosts were busy in their work at the stage. Background music was making the atmosphere all the more spiritual. The popular Naat singer, Gold Medallist Mr Noor Mohammad Gujral and Milad Raza Qadri from the UK spellbound the audience with their naat recitation. Personalities from all walks of life spoke to the audience. The speakers said that Islam was the last divine message for the humanity, Hadhrat Muhammad (PBUH) was the last prophet and no holy book will be revealed after the Quran.

All the non-Muslim intellectuals and scholars accept the fact that Hadhrat Muhammad (PBUH) worked for all the human beings irrespective of their religion, colour, caste or creed and region and left such teachings that if they are followed even remaining within the fold of our religions, there will not be hatred, and an atmosphere of fraternity and harmony will pervade. Michael Hart has authored a book on a hundred important personalities of the world and has kept Hadhrat Muhammad (PBUH) on No. 1. No human being is greater than Hadhrat Muhammad (PBUH) in the world.

URL: http://www.newageislam.com/urdu-section/texas-maulid-celebration-2011/d/4242


ٹیکساس مولد سیلیبریشن2011

آپ کی پیدائش کے وقت دنیا کے حالات بہت خراب تھے، یہ وہ دورتھا جب یورپ میں جہالت تھی۔

ڈیلاس ٹیکساس(تحریر:راجہ مظفر جمعہ 4 مارچ 2011ء)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بروز پیر s571ء یعنی 12ربیع الاوّل کو پیدا ہوئے۔ وہ اس دنیا میں بسنے والے سب انسانوں کے لیے رحمت تھے۔ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھائی چارے امن اورانسانیت کا قدم قدم پر درس دیا۔12 ربیع الاوّل کیا دن ہے؟ کتنے ہی دن مہینے اور سال کے سامنے احتراماً دست بستہ کھڑ ے ہیں۔یہ وہ دن بلاشبہ مسرت کے ساتھ ساتھ خداوندقدوس کے حضور اظہار تشکر کا دن بھی ہے۔ اس دن درود وسلام کی محفلیں برپا کی جاتی ہیں، چراغاں ہوتاہے،بڑے بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں، نعت خوانی کی جاتی ہیں۔ امریکہ سمیت دنیا بھر میں جہاں کہیں مسلمان آباد ہیں مقامی قوانین او رحالات کے مطابق جلسے جلوس اور تقریبات منعقد کرتے ہیں، ڈیلاس ٹیکساس او راس کے مضافاتی شہروں میں چھوٹے بڑی درجنوں تقریبات منعقد ہویں، مگر سب سے بڑی مرکزی اور تاریخی تقریب 19فروری کو ڈیلاس فیر پارک کے میوزک ہال میں منعقد ہوئی جس میں منتظمین کے مطابق سات سو سے زائد افراد شرکت کی۔

Texas Mawlid Celebration 2011. کے زیر انتظام ہونے والی اس سال کی تقریب بھی بڑی ہی پر وقار تھی۔ ڈاکٹر منصور کے مطابق اس بات کی تذکرہ کرناضروری ہے کہ امسال مولد سیلیبریشن کی سربراہی DFW کی اسماعیلی شیعہ مسلم کمیونٹی کے پاس تھی او ران کے متحرک رہنماؤں محبوب دوسہ،مریم عذانی نے تقریب کو کامیاب بنانے میں بنیادی اور فعال کردار ادا کیا،آئندہ سال کی تقریبات کے لئے سمیع قریشی کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ IILM کے آصف آفندی اور ان کے ساتھیوں نے بحیثیت تنظیم او رمنہاج القرآن یو ایس اے کے قاضی مجیب خلیل، ندیم اقبال، سمیع قریشی، ڈاکٹر میناز،رضوانہ قریشی، اشفاق مغل، چوہدری اشرف او رمحمد عامر کی شبانہ روزمحنت او رمربوط رابطہ کاری نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ سمیع قریشی صاحب کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق جن مقامی سماجی، مذہبی، کاروباری تنظیموں نے اس سال کے تقریب کو سپانسر کیا ان کے ناموں کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔

AKDN Agha Khan Development Network

American Muslim Alliance

APEX Clinic of Texas

Barkatul Quran Centre, Irving Texas

Council of American Islamic Relation (CAIR)

Institute of Islamic learning in Metroplex (IILM)

Islamic Centre of IQA

Minhaul Quran International North America

Muslim Community Centre for Human Services

Muslim Council of USA

Muslim Democratic Caucus of Texas(MDC of Texas)

The Citizens Foundation

فن ایشیا نے تقریب کی تشہیر اورذرائع ابلاغ کے ذریعہ عام لوگوں تک معلومات کی رسائی کے فرائض انجام دیئے۔سمیع قریشی نے مزید بتایا کہ اس تقریب میں مقامی عیسائی ویہودی کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اورایک یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والا طویل مدت سے صاحب فراش بیمار بیٹے کی جلد صحت یابی کی دعا کے لئے شریک ہوا، اس نے سن رکھا تھا کہ میلاد کی محفل میں مانگی جانے والی اجتماعی دعا جلد قبول ہوتی ہے۔

وسیع او رعریض میوزک ہال میں شرکاء کے لئے داخلہ مفت تھا۔6بجے شام سے شروع ہوکر رات گئے تک جاری رہنے والی تقریب میں خواتین وبچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہال میں اسٹالز بھی لگائے گئے تھے اور شرکاء کوڈنر بھی کرایا گیا۔تقریب کے انتظامات ہر لحاظ سے معیاری اور تسلی بخش تھے، رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد مہمانوں کی رہنمائی کرتے نظر آئی۔ جب میں برادر قاضی لطیف،جناب نور محمد جرال اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ میوزک ہال میں داخل ہوا تو ایک عجیب مسحور کن سما دیکھا،منتظمین اسٹیج پرنہایت اطمینان کے ساتھ اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے اوربیگ گراونڈ میں نعتیہ میوزک نے مغربی طرز کے میوزک ہال کا ماحول ایسا بنا دیا تھا کہ لگتاتھا کلیاں کھل رہی ہیں شگوفے پھوٹ رہے ہیں، بے اختیار زبانوں سے نکل رہا تھا خوشیاں مناو”کملی والا آگیا“ میلاد کی اس پر وقار تقریب میں ممتاز نعت خوان،گولڈ میڈلسٹ جناب نور محمد جرال، اور برطانیہ سے خصوصی طور اس تقریب میں شرکت کی غرض سے آنے والے نوجوان میلاد رضا قادری نے اپنی نعتیہ کلام پیش کر کے پوری محفل میں ایک ایسا سماں باندھ دیا جسے میرے لیے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ تقریب میں شریک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی علمی و ادبی شخصیات او رمتعد مقامی علما اور دانشور حضرات نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلام کیونکہ انسانوں کے لئے اللہ کا آخری پیغام ہے نہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی یا رسول آئے گا او رنہ قرآن کے بعد کوئی کتاب میرے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین پاک کے مبارک تلووں کو چھونے والے ذروں کی خیرات کا صدقہ ہے۔

میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین پاک کے مبارک تلووں کو چھونے والے ذروں کی خیرات کا صدقہ ہے۔

کشمیری قلندر ڈاکٹر محمد اقبال نے فرمایا تھا کہ

ذکر وفکر وعلم و عرفانم توئی

کشتی و دریا وطوفانم توئی

دنیا کے تمام غیر مسلم مدبریں اوراہل علم و دانش حضرات بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سب ہی انسانوں کے لئے خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب فرقہ، رنگ ونسل اور علاقے سے کیوں نہ ہو بہت کام کیا او رایسی تعلیمات چھوڑی ہیں کہ اگر ان پر اپنے اپنے مذاہب کے اندر رہتے ہوئے بھی عمل کیا جائے تو اس دنیا میں نفرت نام کی کوئی چیز نہ رہے گی، بھائی چارے کی ایسی فضا پیدا ہوگی کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ مایکل ایچ ہاٹ نے دنیا کے ایک سو عظیم ترین انسانوں کے بارے میں کتاب لکھی ہے جس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پوری کائنات میں حضور سے بڑا کوئی انسان نہیں۔

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/raja-muzaffar/texas-maulid-celebration-2011-ٹکسا-س-مولد-سیلیبریشن/d/4242



Loading..

Loading..