New Age Islam
Tue Apr 29 2025, 07:33 PM

Urdu Section ( 9 May 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Quran Is Essential To Understand Prophet Muhammad (Pbuh) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو سمجھنے کے لیے قرآن ضروری ہے

مشتاق الحق احمد سکندر، نیو ایج اسلام

 5 مئی 2023

 (Prophet Muhammad’s (pbuh) Life: In the Light of the Quran)

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی: قرآن کی روشنی میں

 مصنف: عبدالماجد دریابادی

 ایڈیٹر: عبد القادر چوگلی

 ناشر: کے. اے. نظامی، سینٹر فار قرآنک اسٹڈیز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، بتعاون براؤن بک پبلیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، انڈیا۔

 اشاعت کا سال: 2021

 صفحات: 164، قیمت: 350 روپے

 آئی ایس بی این: 9789390167784

 ------

اسلام کو سمجھنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو سمجھنا ضروری ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے بغیر اسلام کا تصور نہیں ہو سکتا۔ خدا کے آخری رسول مسلمانوں کی محبت کا اظہار اس بات سے ہوتا ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے کتنا لگاؤ رکھتے ہیں۔ متعدد مسلم اور غیر مسلم اہل علم نے ہر بڑی اور یہاں تک کہ مقامی اور علاقائی زبانوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ لکھی ہیں۔ آپ کی زندگی کی تفصیلات کتب احادیث کے ساتھ ساتھ قرآن مجید میں بھی موجود ہیں۔ قرآن نے بار بار پیغمبر کا ذکر کیا ہے اور قرآن سب سے پہلے آپ کو ہی عطا ہوا۔ قرآن خدا کا  کلام ہے، لہذا اس کا نزول ایسی شخصیت پر ہونا چاہیے تھا جو بے عیب، پاک اور شفاف ہو۔ متعدد علما نے پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلّم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں، ان کی افادیت اور آپ کی زندگی سے حاصل ہونے والے ان اسباق پر غور کیا ہے جو ایک نیک زندگی گزارنے کے لیے ہمارے لیے اہم ہیں۔

 مولانا عبدالمجید دریابادی (1892-1977) اسلام کے عظیم عالم تھے۔ وہ عصری علوم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات پر بھی عبور رکھتے تھے۔ انہوں نے اسلام کے متنوع پہلوؤں، اردو ادب، کتابوں کے تجزیہ پر کافی کچھ لکھا اور فلسفہ اور انگریزی زبان پر عبور رکھنے کی بدولت انہوں نے قرآن کی تفسیر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھی، جو کہ ایک ایسی خوبی ہے جس کے حامل صرف چند اہل علم ہی قرار دیے جا سکتے ہیں۔ یہ کتاب ان کے ان نو خطبات کا مجموعہ ہے جو انہوں نے 1958 میں دیے تھے اور اب اس کی تدوین ایک دوسرے عالم دین عبدالقادر چوگلی نے کی ہے۔ نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود یہ خطبات آج بھی علمی قابلیت اور عصری افادیت رکھتے ہیں جن کی بنیاد پر آج بھی وہ قابل دید ہیں۔

 پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کو سمجھنے کے لیے قرآن بہت ضروری ہے۔ قرآن سے رجوع کیے بغیر، نبی کی زندگی کو سمجھنے کی کوئی بھی کوشش، یقیناً آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کی ناقص تفہیم کا باعث بنے گی۔ مولانا دریابادی اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں، اس لیے ان خطبات کا مقصد قرآن پاک کی روشنی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو سمجھنا ہے۔ بائبل کے وہ حوالہ جات جن میں نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلّم کا ذکر ہے ان کا ذکر بھی مختلف ناموں اور صفات کے ساتھ کیا گیا ہے جن کا قرآن نے ذکر کیا ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وسلّم کے بارے میں قرآن کا بیان اس سے بہت مختلف ہے جو ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں پاتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی فرشتہ یا سپر انسان نہیں تھے جس کا زیادہ تر ملا اور فتنہ پرور خطیب ہمیں یقین دلانا چاہتے ہیں، بلکہ وہ ایک نمونہ عمل، ایک بے گناہ انسان، ایک نبی، خدا کے رسول ہیں جن پر براہ راست اللّٰہ کی وحی اترتی تھی۔ پیغمبر نے جو مثال پیش کی ہے کہ آپ نے اپنے معاملات کیسے نبھائے، اس دنیا میں زندگی کس انداز میں گزاری، اس کی تقلید مسلمانوں کو کرنی چاہئے، جن پر خدا کے رسول کی اطاعت کی ذمہ داری ہے۔

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے بارے میں بے شمار تفصیلات ان خطبات میں درج ہیں جو اب ایک کتاب کی شکل میں موجود ہیں۔ مسلمانوں کو ہمیشہ رسول کی اطاعت کی ہدایت دی گئی ہے۔ مدینہ کی طرف آپ کی ہجرت، قرآن نے اس کو کس طرح سیاق و سباق سے ہم آہنگ کیا، جنگ بدر جیسا کہ قرآن میں بیان کرتا ہے، کتاب میں ان تمام امور پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کتاب میں غزوات و سرایا اور منافقین اور یہودیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ان تمام کی تفصیلات موجود ہیں۔ لیکن مولانا دریابادی جنگ موتہ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ زیادہ تر علماء کا یہ پسندیدہ موضوع رہا ہے، کیونکہ وہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلّم کی زندگی کے دیگر پہلوؤں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے بجائے صرف ان لڑائیوں میں دلچسپی لے رہے ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیں۔ جس کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شبیہ ایک امن پسند انسان کے بجائے ایک جنگجو کے طور پر سامنے آئی ہے، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی لڑائیوں سے زیادہ امن سے بسر کی۔

 کتاب میں مدینہ میں پھیلی برائیوں کو بیان کیا گیا ہے، خاص طور پر اللہ کے علاوہ بتوں اور دیوتاؤں کی پرستش، جیسا کہ قرآن نے اس کی مذمت کی ہے، حالانکہ غیر مسلم اسی کا جواز پیش کرتے ہیں۔ لہٰذا توحید اسلام کا مرکزی ستون ہے اور پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وسلّم نے بت پرستی کی شدید مذمت کی ہے۔ مکی دور میں قرآن نے مشرکین کو توحید قبول کرنے اور اسلام پر ایمان لانے کی دعوت تھی، جب کہ مدینہ میں دعوت زیادہ تر یہودیوں کو دی گئی ہے، جنہیں اہل کتاب کہا جاتا ہے۔ لیکن اس دعوت کو بھی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ جھوٹ گھڑے گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر الزامات لگائے گئے۔ قرآن منافقین اور دیگر غیر مسلموں کے اس طرز عمل کی مذمت کرتا ہے۔ قرآن غیر مسلم پجاریوں کی بھی مذمت کرتا ہے کیونکہ انہوں نے نازل شدہ صحیفوں کے قدیم پیغامات کی تحریف کر رہے ہیں، جیسا کہ انہوں نے رومیوں مثلاً عیسائیوں اور یہودیوں مثلاً یونانیوں کی اقتداء میں ایسا کیا۔ ان انحرافات کے باوجود قرآن کا پیغام ان تمام مشرکوں، یہودیوں، عیسائیوں اور منافقوں کے لیے ہے۔

 مولانا دریابادی نے بار بار اپنے بلند پایہ تحریر کے ذریعے قرآن کو آنے والے تمام زمانوں کے لیے ایک لافانی معجزہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ نیز، ان کے خطبات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتی زندگی، آپ کے قریبی خاندان، ازواج مطہرات اور ان کے عادات و اخلاق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مولانا نے اپنی پہلی تصنیفات کا بھی شکریہ ادا کیا جن سے ان کے خطبات معرض وجود میں آئے، حالانکہ وہ بہت کم ہیں۔ مولانا نے زیادہ تر ان خطبات کی خود تحقیق کی ہے۔ یہ ایک بہترین کتاب ہے، اور پروفیسر اے آر قدوائی کی قیادت میں اس قابل قدر کتاب کی اشاعت میں کے اے نظامی سنٹر فار قرآنک اسٹڈیز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، کی خدمت کو تسلیم کرنا چاہیے۔ ہمیں پروفیسر قدوائی اور ڈاکٹر چوگلی دونوں کی ایسی کتاب کی اشاعت کے لیے تعریف ضرور کرنا چاہیے۔ یہ درحقیقت مرحوم مولانا دریابادی ایک تازگی بخش اور علمی کتاب ہے۔

 English Article: Quran Is Essential To Understand Prophet Muhammad (Pbuh)

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/quran-prophet-pbuh/d/129734

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..