New Age Islam
Sat Apr 01 2023, 07:15 AM

Urdu Section ( 21 Feb 2011, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Meaning of Biography of The Prophet in the Context of Global Village سیرت طیبہ کی معنویت عالمی گاؤں کے تناظر میں

By Prof. Akhtarul Wasey

Translated from Urdu by Arman Neyazi, NewAgeIslam.com

Change is the rule of nature. From living isolated in caves, mankind has now become the resident of a global village. Humanity has reached an era of science and technology, colossal materialism and massive consumerism. This has created more problems than comfort. Immense development of communication has allowed wider spread of knowledge and greater interaction between different religious and ethnic communities too. This has also led to widening and deepening of religious prejudices about one another and resultant conflicts. It is important to see how Prophet Muhammad (SAW)’s teachings have acquired even greater relevance today. While living in seventh century Arabia, he (SAW) apparently knew of the transformation the world was to undergo, the problems we were to face and hence their remedies given in advance.

From the concept of “Oneness” (wahdaniyat), of the God being one and the seemingly diverse creeds of human beings also being essentially one, we get the abiding and exhilarating message of social uniformity and religious brotherhood. God declares:”O mankind! Be dutiful to your Lord, Who created you from a single person (Adam), and from him (Adam) He created his wife [Hawwa (Eve)], and from them both He created many men and women and fear Allah through Whom you demand your mutual (rights), and (do not cut the relations of) the wombs (kinship). Surely, Allah is Ever an All-Watcher over you.” (Sura Al Nisa – verse 1)

In the same context the Holy Quran also states:”And were Allah to hasten for mankind the evil (they invoke for themselves and for their children, etc. while in a state of anger) as He hastens for them the good (they invoke) then they would have been ruined. So We leave those who expect not their meeting with Us, in their trespasses, wandering blindly in distraction: (Yunus: 11).  

Clearly the Quranic message is that human beings are also one in their origin and religions are also branches of the same tree. Hence the theoretical and religious differences present in them should be sorted out. Trying to wipe them out of existence will be against the objective of the God who has created them. These differences of the civilization and its different colours are the beauty of this garden called the world. These should be maintained and used for the betterment of the society.

That is the reason that the Holy Quran states: “Your faith is for you and My faith is for me” This also is mentioned in Quran that had God not separated them, the synagogues and churches would not have been there.  Prophet Muhammad (SAW) has also stated that no place of prayer should be destroyed, no religious person should be subjected to any kind of cruelty and there should not be a ban of any kind of religious cultures, manners and festivals etc. This way we get a lesson that we should accept all the religions and cultures of this global village. Having full faith in Islam and its guidance we should respect all other religions. They should be used as an ingredient which cannot be ignored. No doubt one has the permission of changing a religion and accepting Islam. But this choice is individual and cannot be forced on anyone. The objective is to communicate and not to criticize.

In connection with the rising trend of consumerism and technology and the problems thereof, the guidance we get from Rasool al Allah (SAW) is that “human being have come in this world for examination and in this it also is to be taken care of that he must use worldly objects in a balanced way. More than enough use of any material is also against its rules of creation. Prophet (SAW) says: “Even if one is travelling on the bank of a river, one must use water only as per his necessity. According to a Hadith of Tirmizi, ”there is curse on the accumulators of wealth.” This way there is a solution to the problems caused by overspending. According to Islam this world is a Trust bestowed on us and must be used as per necessity only. If somebody uses it as per necessity it is according to the rule of Trusteeship. The person acting against the rules of trusteeship is indulging in treason which Islam does not like at all.

Unnecessary use of consumer goods is also responsible for the pollution in the environment. Prophet (SAW) orders, “Plant trees”. If somebody plants a tree, as long as a human being or an animal keeps benefiting from it he (the planter of trees) will keep getting its “fruit” of divine blessing (Bukhari). One Hadith of Masnad Ahmad says, if somebody has a plant in his hands and the doomsday comes he should still plant it.

If today’s world uses the materials of the earth as per necessity, plants trees and takes care of the other guidelines for the management of nature, it can get rid of many a problem. The imbalance of nature can get back to normalcy.

Islam’s wont is the necessary use of this world and for its balanced use. It is necessary to get nature back to its equilibrium once again. The disturbance of the balance in nature is thanks to excessive consumerism. The Islamic solution is to use the consumer items only as per the need.

In the continuously shrinking of distances in today’s global village, if Prophet (SAW)’s guidelines are followed it can make the whole world an abode of peace. Peace and culture are permanent guidelines through which human beings can get rid of its problems. Our world family can once again get united by treading the path shown by the Prophet (SAW). Once again increasing social imbalance and environmental disorder can be turned in to brotherhood and mutual cooperation.

URL: https://newageislam.com/urdu-section/the-meaning-biography-prophet-context/d/4171


پروفیسر اختر الواسع

زمانے میں ہمیشہ تبدیلی و تغیر کا عمل جاری ہے بلکہ اس کائنات کی تشریح وتوضیح ہی تغیرات اور حرکت کے حوالے سے کی جاتی ہے ۔وقت کیا ہے؟ حرکت کا پیمانہ ہی تو ہے۔بقول علامہ اقبال دنیامیں اگرثبات ہے تو صرف تغیر ہی کو ثبات ہے ۔تبدیلی ہی وہ چیز ہے جو ہمیشہ موجود رہتی ہے سکون ثبات تو فریب نظر ہے ورنہ یہ کائنات ہمہ وقت آوازہ کن فکان کی صدائے بازگشت سے معمور ہے۔

تغیر وتبدیلی کی اس روش سے وقت وحال بھی محفوظ نہیں ہے۔ انسان نے جب اس سرزمین پر قدم رکھا اور ایک انسانی معاشرہ تشکیل دیا اسی وقت سے یہ معاشرہ بھی اس تبدیلی وتغیر کی زد میں ہے اور ہمیشہ شعوری اور غیر شعوری طور پر اس میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔

عہد جدید میں جو عالمگیر تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے۔ دور جدید میں کچھ ایسے اہم انقلابات آئے جن کی وجہ سے دنیا کا فکری منظر نامہ اور ثقافتی افق ،سماجی تنظیم ، بین الاقوامی تعلقات سب کچھ بدل گیا ۔مواصلات کے ترقی یافتہ وسائل اور حمل ونقل کے انتہائی ترقی یافتہ ذرائع نے دنیا کو ایک گاؤں میں بدل دیا ہے۔ آج دنیا کی ہر مسافت چند گھنٹوں کی مسافت ہے اور کسی پیغام کا ا یک سرے سے دوسرے سرے پر جانا چند لمحوں کا معاملہ ہے۔ اس طرح دولت کی فراوانی سے لوگوں کی آمد ورفت اور سیر وسیاحت اسی طرح نقل وحرکت میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے ۔ ماضی قریب تک یہ ممکن تھا کہ ایک شخص اپنے ملک سے بلکہ اپنے شہر سے باہر قدم نکالے بغیر اپنی پوری حیات مستعار کا سفر ختم کرلے اور اس کا تعلق دوسرے مذہب ،دوسرے تمدن اور اجنبی اقوام سے بالکل نہ ہولیکن اب یہ ممکن نہیں رہا۔ اب تو یہ دنیا خود ایک گاؤں ہے، ایک شہر ہے ، ایک ایسا شہر جہاں وہ سب کچھ ایک جگہ موجود ہے جس سے کسی زمانے میں پوری دنیا کا تصور عبارت ہوتا تھا۔

تمہید طولانی سے گریز کرتے ہوئے غور طلب معاملہ یہ ہے کہ موجود دور کی غیر معمولی تبدیلیوں اور اس کے نتیجہ میں پیش آمدہ نئے مسائل کے سلسلے میں سیرت طیبہ سے ہمیں کیا رہنمائی ملتی ہے اور سرکار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات جو ہر زمانے کے لیے اور ہر تبدیلی کے لئے رہنما ہے ان سے ہمیں کیا ہدایت ملتی ہے۔

اگر ہم آج کے مسائل کی درجہ بندی کریں تو ان کو چند عنوانات میں تقسیم کیا جاسکتا ہے ایک توسماجی تبدیلیاں ہیں جس میں مختلف مذاہب اور تہذیبوں نیز مختلف مذاہب کے پیروکار وں کا آپسی رابطہ پہلے سے کئی گنا بڑھ گیا ہے ۔ اور اطلاعات اور مواصلات اور حمل ونقل کے وسائل نے  انسان کو دنیا کے تمام مذاہب اور تہذیبوں سےبراہ رراست مربوط کردیا ہے۔ دوسری بڑی تبدیلی سائنس اور ٹکنالوجی کی ہے جس نے کچھ ایسے مسائل اورمشکلات پیدا کردی ہیں جن کا تصور پہلے کبھی نہیں تھا۔اس کا سب سے بڑا پہلو ماحولیاتی آلودگی ہے جس نے طرح طرح کے مسائل پیدا کردیئے ہیں ۔ تیسرا بڑا چیلنج شخصی سطح پر ہے ۔ آج کا انسان پہلے سے زیادہ مادہ پرست اور پہلے سے زیادہ صارفیت پسند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کرپشن ، ظلم وزیادتی ،علاقائی ،مذہبی و قومی تعصبات بے انتہا بڑھ گئے ہیں ۔شخص اغراض اور انفرادی تشخص کے امتیاز نے انسانی معاشرے کو شکست وریخت کے دروازے پر لاکھڑا کیا ہے ۔

ایسے حالات میں سیرت طیبہ سے ہمیں بڑی ہدایات ملتی ہیں ۔ مذاہب اور تہذیبوں کے مسئلہ میں اسلام کے تصور توحید سے رہنمائی ملتی ہے۔اسلام کا یہ تصور کہ اس کائنات کا خدا ایک ہے اور انسانوں کی اصل بھی ایک ہے یہ ایک بڑا محرک ہے جو انسان کو سماجی مساوات اور مذہبی ہم آہنگی کا سبق دیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ‘‘ اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک نفس سے پیدا کیا اور اس سے اس کا جوڑا بنایا او رپھر ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورت پیدا کئے ۔’’(النسا:1)

اسی طرح مذہبی اور تہذیبی ہم آہنگی کے لیے اسلام کی ہدایت ہے کہ ‘‘تمام انسان شروع میں ایک ہی جماعت تھے پھر انہوں نے آپس میں اختلاف پیدا کیا ’’۔ (یونس :11) گویا انسان اپنی اصل میں ایک ہیں اور مذاہب بھی بنیاد ی طور پر ایک ہی اصل سے پھوٹے ہوئے برگ وبار ہیں اس لئے انسانوں کے درمیان موجودنسلی اختلافات اور قوموں کے درمیان موجود فکری اور مذہبی اختلافات کو انگیز کرناچاہئے اور ان کو مٹانے کی کوشش دراصل اس خدائی حکمت کے خلاف ہوگی جس نے ان کو بنایا ہے۔ یہ تہذیبی نیز نگیاں اور یہ بوقلمونی تو چمن کی زینت ہے ان کو برقرار رکھتے ہوئے اس کو انسانوں کی بہتری کے لئے استعمال کرنا ہے۔ اس لیے اسلام نے یہ اصول دیا کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں اور یہ کہ تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور ہمارے لیے ہمارا دین ہے۔ قرآن میں یہ بھی ہے کہ اگر خدا لوگوں کو ایک دوسرے سے دفع نہ کرتا تو کلیساں اور صومعے ختم ہوجاتے اور رسو ل للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی تلقین فرمائی ہے کہ کسی مذہب کی عبادت گاہ نہ گرائی جائے ،مذہبی رسوم پر پابندی عائد نہ کی جائے ۔مذہبی لوگوں کو نہ ستایا جائے ۔ اس طرح رسول اللہ ﷺ کی تعلیم سے ہمیں یہ رہنمائی ملتی ہے کہ اس عالمی گاؤں میں جو مذہبی وتہذیبی بوقلمونی ہے اس کو قبول کرنا ہے اور اسلام کو پورے طور پر اپنی زندگی کا رہنما بناتے ہوئے دیگر مذاہب کے لیے بھی احترام کا جذبہ اپنے دل میں رکھنا ہے ، ان کو سماجی ناگزیر ضرورت کے طور پر تسلیم کرنا چاہئے ۔بلاشبہ مذہب تبدیل کرنا اور اسلام قبول کرنے کی آزادی ہے ،لیکن یہ آزادی انسان کے ارادہ اختیار کے تحت ہے۔زبردستی نہیں ۔ مقصد ترسیل ہے، تنقید نہیں ۔

صارفیت اور بڑھتی ہوئی ٹکنالوجی نے جو مسائل پیدا کئے ہیں ان کے سلسلے میں ہمیں رسول اللہ ﷺ کی ذات سے یہ ہدایت ملتی ہے کہ دنیا میں انسان امتحان کے لئے آیا ہے اور اس امتحان میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ چیز وں کا استعمال توازن کے ساتھ کرے۔ مادی اشیا کا بے تحاشا استعمال اس کے مقصد حیات کے خلاف ہے۔ حتیٰ کہے رسو ل اللہ ﷺ کی ہدایت ہے کہ اگر کوئی نہر جاری کے کنارے پر ہوتب بھی اس کا بقدر ضرورت ہی پانی استعمال کرنا چاہئے ۔ترمذی کی ایک حدیث ہے کہ درہم ودینار کے بندے پر اللہ کی لعنت ہو، اس طرح بے تحاشا صرف واخراج اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی مشکلات کا حل بھی رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات میں موجود ہے۔ اسلام کے مطابق یہ دنیا انسان کے پاس امانت ہے اور اس کی ضروریات کی تکمیل کے لیے دی گئی ہے۔ اگر کوئی شخص اس سے بقدر ضرورت استفادہل کرتا ہے تو یہ عین تقاضائے امانت ہے لیکن اگر کوئی اس میں بے تحاشا صارفیت کا ارتکاب کرتا ہے تو وہ خیانت کا مرتکب ہورہا ہے ، جو اسلام کی نظر میں سخت ناپسندیدہ عمل ہے ۔

ماحولیات میں آئے عدم توازن کے لیے اشیا کا بے دریغ استعمال بھی ذمہ دار ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ درخت لگاؤ اگر کوئی شخص درخت لگائے تو اس سے جب تک کوئی انسان یا جانور فائدہ اٹھائے گا اس وقت تک اس کو صدقے کا ثواب ملتارہے گا۔ (بخاری) اسی طرح ایک حدیث میں ہے کہ اگر کسی کے ہاتھ میں پودا ہو اور قیامت آجائے تب بھی وہ اس پودے کو زمین میں لگادے۔(مسنداحمد)

اشیا کائنات کامتوازن استعمال اور درختوں کے لگانے اور فطری نظام کو باقی رکھنے والی ہدایات سے ایسی رہنمائی ملتی ہے کہ ان پر عمل پیرا ہوں تو آج کی دنیا بہت سے مستقل عذابوں سے نجات حاصل کرسکتی ہے اور ماحولیات میں جو عدم توازن پیدا ہورہا ہے وہ ایک بار پھر توازن کی طرف گامزن ہوسکتا ہے۔

اس دنیا کا متو ازن استعمال اسلام کا مطلوب ہے اور اس کے متوازن استعمال سے ہی اس کا توازن برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ اس لیے توازن کا یہ تصور ماحولیات اور صارفیت کے پیدا کردہ بے شمار مسائل کا بہترین حل ہے اور اس کا افادہ ساری انسانیت کے لیے ۔

آج کے عالمی گاؤں او رسمٹتے ہوئے فاصلوں اوربڑھتی ہوئی صارفیت کے ماحول میں اسلام کی ہدایات اور رسول اللہ ﷺ کا اسوہ ایک ایسا قابل تقلید نمونہ ہے جس کا اتباع کر کے اس دنیا کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ۔ امن اقدارواخلاق وابدی ہدایات ہیں جن کے ذریعہ انسانوں کے مصائب ہوسکتے ہیں جن کا اہتمام کرنے سے خاندان کا شیرازہ پھر متحد ہوسکتا ہے ۔بڑھتے ہوئے سماجی فاصلے پھر قربت اور ہم آہنگی کاعنوان بن سکتے ہیں ۔ بڑھتا ہوا عدم توازن پھر توازن کی طرف گامزن ہوسکتا ہے اور سماجی اور ماحولیاتی انحطاط ایک بار پھر اخوت اور ہم آہنگی میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/the-meaning-biography-prophet-context/d/4171

Loading..

Loading..