سمت
پاؤل، نیو ایج اسلام
31
دسمبر 2022
ایک
'علم کے سمندر' کا خیال ہے کہ صوفی مبالغہ آرائی کرتے ہیں۔ اس لیے ان کا راستہ
درست نہیں ہے۔ صرف وہی راستہ جو اس نے بتایا اور پھیلایا وہ تمام مسلمانوں کو اللہ
کی طرف لے جائے گا۔
ظاہر
ہے، یہ بڑے دعوے ہیں۔ مسلمان اور بالخصوص سنی مسلمان، اب بھی حلاج سنڈروم میں
مبتلا ہیں، یہ منصور الحلاج کے نام پر رکھا گیا ہے، جنہوں نے جوش جنون میں انا
الحق (حقیقت میں ہوں) کا نعرہ لگایا تھا۔
یہ
صاحب اس بات سے بے خبر ہیں کہ اصل تصوف غیر رسمی ہے۔ فنا فی اللہ کا مقام کسی معین
عمل اور طریقہ کار سے نہیں بلکہ محبت اور عشق سے حاصل ہوتا ہے۔ شمس تبریز لکھتے
ہیں، "میں نماز، روزے اور مال سے آگے نکل گیا ہوں، یہ سب ثانوی ہیں، میں اس
ذات میں فنا ہو گیا ہوں۔" ایک روایتی مسلمان کی نظر میں جو اپنی پیشانی کو
باقاعدہ نماز کی خوراک دے کر رگڑ رہا ہے، یہ توہین آمیز ہے۔ لیکن ایک صوفی کے
نزدیک یہ بھکتی یا عقیدت ہے۔ انہیں غلط رہنے دیں۔
رومی، سنائی، عطار، خاقانی جیسے بڑے بڑے صوفیاء
نے اللہ کی طرف رجوع کرنے میں 'بے راہ رو' (فارسی میں قحض) اور فاسد (فارسی میں
لواز) ہونے کی وجہ سے اللہ کے غضب کی پرواہ کرنا چھوڑ دی۔ لیکن یہ ان کا طریقہ
تھا، جو شاید صد فیصد درست نہ ہو، جنہوں نے رسمی اسلام اور اس کی راسخ العقیدہ روش
کو ترک کر دیا تھا۔
مزید
برآں، صوفیاء نے عالمگیر محبت کی تبلیغ کی (عیسائیت کے Agape سے موازنہ کیا جائے) اور خود کو اسلامی اللہ تک محدود نہیں کیا۔
اسلامی اور عربی علوم کے
اسکالر پروفیسر ہیملٹن گِب نے کہا، "مرکزی دھارے کا اسلام، خاص طور پر نو
مسلموں کا اسلام، تصوف کے ساتھ دائمی طور پر متصادم ہے کیونکہ وہ کبھی نہیں سمجھیں
گے کہ صوفیاء کا اسلام ان کے غیر لچکدار کٹر اسلام سے یقینی طور پر مختلف
ہے۔"
اس
لیے سنیوں کو اس بات کا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ صوفیاء کو بدعتی یا مبالغہ آمیز
قرار دیں۔ کیا سچے صوفی سنی یا کسی اور مشرب یا اسلام کے فرقے پر اعتراض کرتے ہیں؟
ان (صوفیوں) کو ابدی جہنم کی آگ میں جل جانے دو۔ یہ ان کی روحانی جستجو ہے۔ بے
قدری کرنا بند کریں۔
English
Article: Orthodox Islam Has An Aversion To Sufism
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism