New Age Islam
Sun Oct 25 2020, 03:55 AM

Urdu Section ( 11 Sept 2014, NewAgeIslam.Com)

Where did ISIS come from? داعش کہاں سے آئی؟

 

  ، اسرائیل اور ترکی کے کچھ علاقوں پر مشتمل تھی ۔ یہ اسرائیل اور شام ترکی کے لئےبھی خطرہ  کی گھنٹی تھی، بعد میں جاکر اس نے اسرائیل کے مقبوضہ علاقہ بائیٹس پر حملہ کر کے مسلمانوں  کے سامنے اپنی معتبری  ثابت کرنے کی کوشش کی، ساتھ ساتھ اس نے عراق، شام اور اردن کے علاوہ کردوں کے پیش مرگہ تنظیم کے اہلکاروں کو بھی مارنا شروع کردیا ۔ اب تک اس نے ایک امریکی صحافی جیمس فولی کو ایک داعش کے ایک برطانوی شہری نے قتل کرایا ۔ اس کے بعد کرد پیش مرگہ کے دو کارکنوں کو ہلاک کر کے کردوں کو بھی چیلنج کردیا ۔

  تا ہم داعش کی بڑھتی ہوئی پیش رفت کو روکنے کےلئے خلیج میں ایک بحری بیڑہ اور چند سو فوجی بغداد میں بھیج دیئے اور اس کےبعد اُن پر فضائی حملہ کیا اور آہستہ آہستہ عراق میں امریکہ اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا تاثر دے رہا ہے ۔ صرف اس لئے کہ داعش کے لوگ ایک حد سے آگے نہ  بڑھیں اور امریکی مفادات کو نقصان نہ پہنچے جب کہ انہوں نے ایک آئل فیلڈ پر قبضہ بھی کرلیا ہے مگر امریکہ  اُس کو ایک حد سے آگے نہیں  جانےدے گا تاہم عراق، شام میدانِ جنگ بننے کےبعد کئی امریکی  و برطانوی قلمکار لکھ رہے ہیں کہ عراق پر حملے کےوقت سابق صدر صدام حسین نے درست ہی کہا تھا کہ یہ ‘‘ جنگوں کی ماں’’ ہے جہاں ایک جنگ کے بعد دوسری جنگ ہوتی رہے گی۔

  کے درجنوں  اہلکاروں کو قید کرلیا ہے۔ اس تنظیم کامقصد صہیونی ، یینون منصوبہ کو پایۂ تکمیل کو پہنچا نا لگتا ہے جس میں عراق  کے تین ٹکڑے شیعہ و سنی اور کرد عراق کرنا مقصود ہے۔ اس کے ساتھ شام کو بھی تقسیم کرنا ہے ۔ شام میں  اب تک 2 لاکھ شہری شہید ہوچکےہیں اور 30 لاکھ کے قریب پناہ گزین بن چکے ہیں ۔ شام کو کمزور کرنے کا مقصد ایران کو بھی نقصان پہنچانا تھا او رمصر کو بھی مسلمان اور عیسائی بنیادوں پر تقسیم کرنا مقصود ہے مگر عرب ممالک ‘‘شاطر’’ کے اصل منصوبہ سے  ناواقف  تھے جس کی وجہ سے وہ اب پریشانی کے عالم میں اپنے بچاؤ کی تدبیر یں کرتے دکھائی دے رہے ہیں ورنہ پہلے ترکی کے ذریعے یہ مجاہدین شام اور عراق جاتے رہے ہیں۔

  یا یزیدیوں کا قتل نہ تواسپین میں ہوا اور نہ آسٹریا میں جب مسلمانوں نے یہ علاقے فتح کئے تھے ، اس پر ہمارا کہنا ہے کہ بدنام مسلمانوں کو کیا جارہا ہے  جس میں مشرق وسطیٰ کی 1916 کی سرحدوں کو تبدیل کرنا ہے ۔ اس وقت ہاشمی خاندان کے ایک بھائی فیصل  کو 1921 میں عراق کا بادشاہ بنایا اور دوسرے بھائی عبداللہ کو اردن کا کیونکہ وہ سلطنت عثمانیہ  کے خلاف برطانیہ کی مدد کرتے رہے تھے، اب وہ عیسائیوں کو مصر میں جمع کررہے ہیں تاکہ مصر کو دو ریاستوں میں  تقسیم  کیا جاسکے ایک مسلمان مصر اور دوسرا عیسائی مصر، اس لئے امریکہ اور مغربی  ممالک عیسائیوں کو قتل اور خوف و ہراس کر کے فرار ہوکر مصر میں جمع ہونے کی پذیرائی کررہے ہیں، بظاہر وہ اپنے عوام کو داعش کی طاقت  اور اُس کے ظلم و ستم کی داستان سنارہے ہیں جب کہ دراصل وہ ایک طے شدہ منصوبے پر کام کررہے ہیں جس کا ہم نے کئی مرتبہ ذکر کیا ہے۔ ( یہ مضمون نگار کے اپنے خیالات ہیں )

  نئی دہلی

?--داعش-کہاں-سے-آئی؟/d/99027 

Loading..

Loading..