New Age Islam
Sun Oct 06 2024, 12:59 PM

Urdu Section ( 3 Nov 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Dilemma Of The Secular Parties And The Non-Muslim Minority In Bangladesh بنگلہ دیش میں سیکولر جماعتوں اور غیر مسلم اقلیت کا المیہ

نیو ایج اسلام اسٹاف رائٹر

30 اکتوبر 2021

درگا پوجا کے بعد پورے بنگلہ دیش میں دوبارہ حالیہ فرقہ وارانہ فسادات بنگلہ دیش کے ان اسلام پسندوں کی ایک سوچی سمجھی سازش تھی جو شیخ حسینہ کے خون کے پیاسے ہیں اور  جنہوں نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور فرقہ وارانہ تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے دور کا خاتمہ کیا۔

قرآن کی بے حرمتی کا ارتکاب ایک مسلمان نے کیا تھا اور اس واقعے کی ویڈیو بھی ایک مسلمان نے وائرل کی تھی۔  یہ پہلا موقعہ نہیں تھا کہ برصغیر کے بنگالیوں کے بڑے تہوار درگا پوجا کے موقع پر بنگلہ دیش کے ہندوؤں کے خلاف فرقہ وارانہ فسادات برپا ہوئے ہوں۔  2001 میں بھی بی این پی-جماعت اتحاد کے انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد ہندو مخالف فسادات ہوئے تھے۔

اس سال بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے موقعے پر اقلیتی ہندوؤں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد بھی اسی طریقہ کار اور انہیں مجرمین کی طرف اشارہ کرتا ہے۔  بی این پی-جماعت کا اتحاد ہندوؤں کو عوامی لیگ کا ووٹ بینک سمجھتا ہے، اس لیے ان کا ماننا ہے کہ جب تک ہندو بنگلہ دیش میں رہیں گے، شیخ حسینہ کی سربراہی میں عوامی لیگ ملک پر حکومت کرتی رہے گی کیونکہ ہندوؤں کا جھکاؤ کم از کم 50 حلقوں میں عوامی لیگ کی طرف ہے۔

حالیہ فسادات ملک میں بی این پی کی حمایت یافتہ حفاظت اور دیگر مذہبی جماعتوں کی طاقت میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں اور کچھ الزام وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بھی جاتا ہے جنہوں نے سیاسی دباؤ کے تحت اسلام پسندوں کے کچھ مطالبات کو تسلیم کیا ہے۔  دوسری بات یہ بھی ہے کہ جیسا کہ جمہوریت میں ہوتا ہے، عوامی لیگ کی کامیابی کی وجہ سے بہت سے حفاظت اور جماعت کے عناصر اس میں داخل ہو چکے ہیں اور ان کے لیے کام کر رہے ہیں۔  اسی لیے شیخ حسینہ نے اپنی پارٹی کے کچھ رہنماؤں کو فسادات میں ملوث ہونے کی وجہ سے نکال باہر کیا ہے۔

شیخ حسینہ کی حکومت کو ناکام بنانے کے لیے پاک حمایت یافتہ اسلام پسندوں نے متعدد بار تشدد برپا کئے اور پرتشدد مظاہرے کیے ہیں اور ہندو مخالف فسادات ان میں سے ایک ہے۔  چونکہ شیخ حسینہ کی حکومت نے ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے ہیں، اس لیے حکومتِ بنگلہ دیش  کی ہندو مخالف تصویر ان کے تعلقات پر برا اثر ڈالے گی۔  شیخ حسینہ ہندوؤں کے حقوق اور ان کی جانوں کے تحفظ کے لیے اسلام پسندوں کا ہدف ہیں اور انتخابات میں عوامی لیگ حکومت کی حمایت کرنے پر، ہندو اسلام پسندوں کا شکار بن رہے ہیں۔

English Article: The Dilemma Of The Secular Parties And The Non-Muslim Minority In Bangladesh

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/secular-parties-non-muslim-minority-bangladesh/d/125701

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..