New Age Islam
Sat Jan 18 2025, 08:38 PM

Urdu Section ( 14 Aug 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Robert Spencer Of Jihad Watch Calls Congresswoman Cori Bush ‘Pro-Jihad’ اسلامو فوبیا واچ: جہاد واچ کے رابرٹ اسپینسر نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی تنقید کرنے پر کانگریس خاتون کوری بش کو ’جہاد نواز‘ قرار دیا

نیو ایج اسلام اسٹاف رائٹر

9 اگست 2021

7 اگست کو بشیر رابرٹ اسپینسر نے کانگریس خاتون کوری بش کو فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم پر حقیقت پسندانہ تبصرے کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ حال ہی میں اس نے ٹویٹر پر لکھا:

کانگریس خاتون کوری بش۔

@RepCori

13 مئی

سیاہ فاموں کی جنگ اور فلسطینی آزادی کی لڑائی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔ ہم اپنے پیسے کو عسکری پولیسنگ، قبضے، اور پرتشدد جبر اور صدمے کے نظام پر خرچ کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہم جنگ مخالف ہیں۔ ہم قبضے کے مخالف ہیں۔ اور ہم نسلی امتیاز کے مخالف ہیں۔

اس ٹویٹ نے رابرٹ اسپینسر کو مجبور کر دیا کہ وہ اسرائیل کے دفاع میں اسے فلسطینی جہاد کا شکار بتا دیں اور کوری بش جہاد حامی بھی قرار دیں۔

ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر اسپینسر نے کہا:

"ہم جنگ مخالف ہیں، ہم قبضے کے مخالف ہیں اور ہم نسلی امتیاز کے مخالف ہیں۔"

اور بظاہر جہاد کے حامی۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی حکومت کو سب سے پہلے امریکی برادریوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور ٹیکس کی شرح کم کرنا چاہیے تاکہ ان برادریوں کے افراد اپنا خیال رکھیں اور اپنی زندگی بہتر بنا سکیں۔ لیکن "فلسطینی" جہاد کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ دعویٰ کرنا کہ اسرائیل "فلسطینیوں" پر ظلم و بربریت کرتا ہے ان کی اخلاقی کم مائیگی ان کی باتوں کو اخلاقی وقار سے خالی کر دیتی ہے۔

صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی کے ایک اور معاملہ میں رابرٹ اسپینسر نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تازہ ترین جھڑپ میں داعش کو گھسیٹا۔ 6 اگست کو حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف راکٹ فائر کیے تھے جس پر اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف جوابی فائرنگ کی تھی۔ اس پیش رفت پر رپورٹنگ کرتے ہوئے جہاد واچ نے لکھا:

"لبنان میں سرگرم عمل جہادی گروپوں میں حزب اللہ، حماس، داعش اور عبداللہ عزام بریگیڈ شامل ہیں یہ سب یہودی ریاست کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔"

اس نے جان بوجھ کر حملہ آوروں میں داعش کا نام شامل کیا۔ معتبر خبر رساں ایجنسی راؤٹرز اس خبر کی جھوٹ کو بے نقاب کرتی ہے۔ راؤٹرز کی 6 اگست کی رپورٹ کا ایک اقتباس یہاں پیش کیا جا رہا ہے:

"حملے بدھ کے روز لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملے سے شروع ہوئے جس کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ اس حملے پر کہ جس پر حزب اللہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا اسرائیل نے جوابی فضائی حملے کیے۔

مشرق وسطیٰ میں ایران کے بڑے اتحادیوں میں سے ایک حزب اللہ نے کہا کہ اس نے جمعرات کو اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کے جواب میں جمعہ کے دن متنازعہ فیہ شیبا فارمز سرحدی علاقے میں اسرائیلی مورچوں کے قریب کھلے میدان پر درجنوں راکٹ داغے تھے۔

رویٹرز کی اس خبر سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تصادم تھا اور کسی دوسرے گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اس قسم کی بددیانت صحافت صرف اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دیتی ہے اور سیاسی پیش رفت کو عالمی سطح پر گمراہ کن انداز میں پیش کرتی ہے۔

----------------------

English Article: Islamophobia Watch: Robert Spencer Of Jihad Watch Calls Congresswoman Cori Bush ‘Pro-Jihad’ For Criticizing Israel’s Persecution Of Palestinians

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/islamophobia-spencer-jihad-congressman/d/125220

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..