New Age Islam
Thu Sep 12 2024, 02:50 PM

Urdu Section ( 4 Apr 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

No Justification for Killings and Extremism of Other Sorts In The Name Of Respect for Ramazan رمضان کےا حترام کے نام پر قتل وخون اور شدت پسندی کا کوئی جواز نہیں ہے

نیو ایج اسلام اسٹاف رائٹر

4 اپریل 2022

رمضان مبارک کے مہینے میں مسلم معاشرے میں زپادہ تر لوگ روزے رکھتے ہیں اور نمازوں کی پابندی کرتے ہیں۔ حسب توفیق قرآن کی تلاوت ذکر اور نوافل میں بھی وقت لگاتے ہیں۔ مگر جو لوگ بیمار ہوتے ہیں یا جن کو ڈاکٹر نے روزے رکھنے کی صورت میں نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہو وہ لوگ روزہ نہیں رکھتے۔ ان کے لیے گھر میں ہی کھانا بنتا ہے یا پھر ان کے لئے ہوٹلوں سے کھانا منگوایا جاتا ہے۔ایسے میں گھر کے آس پاس واقع ہوٹلوں کی موجودگی ان کے لئے سہولت کا باعث ہوتی ہے۔

لیکن ادھر کچھ برسوں سے مسلم معاشروں  اور خصوصامسلم اکثرہتی ممالک میں رمضان کے احترام کی دہائ دے کر دن کے وقت بند رکھنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔ کچھ مقامات

پر مسلم ہو ٹلوں کو بند تو نہیں کرایا جاتا مگر ان کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ہوٹل کے سامنے پردہ ڈال دیں ۔ لہذا مسلم ہوٹلوں کے سامنے دن کے وقت پردہ ڈال دیا جاتا ہے۔

مگر کچھ ممالک میں ہوٹلوں اور ڈھابوں کو سرے سے بند ہی کروادیا جاتاہے۔ انتہا پسند مسلمانوں کا گروپ ہوٹلوں کو بند کرادیتا ہے۔ بند نہ کرنے پر ہوٹلوں میں توڑ پھوڑ بھی کی جاتی ہے۔ یہ سب رمضان کے احترام کےنام پر کیا جاتا ہے۔

رمضان کا پورا مہینہ روزوں کے لئے مخصوص ہے۔ روزے دوچار دس دنوں کے لئے نہیں ہوتے اس لئے مسلماں ایک ماہ کے لئے روزوں کا عادی ہوجاتاہے اور اس دوران زندگی کے تمام معمولات حسب معمول انجام دیتا ہے۔ اس کو اس سے کوئ فرق نہیں پڑتا کہ اس کے قریب بیٹھا شخص کیا کھا رہا ہے۔ غیر مسلم اکثریتی معاشرے میں جہاں سب کچھ حسب معمول چلتا رہتا ہے وہاں مسلم روزہ رکھتے ہوئے اپنے معاملات انجام دیتے رہتے ہیں۔ غیر مسلموں کے ہوٹل بدستور کھلے رہتے ہیں۔ ٹرینوں اور بسوں میں لوگ کھا پی رہے ہوتے ہیں جبکہ وہیں پر موجود مسلم روزہ دار بغیر کسی ناگواری کا اظہار کئۓ بیٹھا رہتا ہے۔ اسے دوسروں کے کھانے پینے سے کوئ پریشانی نہیں ہوتی۔ اور پھر بازاروں میں پھلوں اور چاٹ کی دکانیں, کیک اور جوس کی دکانیں بھی کھلی رہتی ہیں۔ مسلم روزہ دار کو اس سے کوئ پریشانی نہیں ہوتی۔ پھر بھی مسلمانوں کا ایک طبقہ رمضان میں صرف مسلم ہوٹلوں کو بند کرانے پر مصر ہوتا ہے۔

موصل میں دو نوجونوں کو داعش کر جنگجوؤں بے پکڑ کر صرف اس لئے قتل کر دیا تھا کہ وہ دونوں رمضان کے مہینے میں بازار میں کچھ کھا رہے تھے۔

رمضان کےا حترام کے نام پر اس طرح کی شدت پسندی کا کوی جواز نیہں ہے۔ روزہ رکھنا ہر مسلمان کا انفرادی عمل ہےکوئ بے روزہدار اگر کسی روزہ دار کے سامنے کچھ کھائے پئے تو اسے ایک غیر اخلاقی عمل سمجھا جائے گا مگر مجموعی طور پر مسلم ہوٹلوں اور ڈھابوں پر رمضان کے احترام کے نام پر پابندیاں عائد کرنا غلط ہے۔ اس سے بیماروں, ضعیفوں اور مسافروں کی شرعی ضرورتوں کی تکمیل میں پریشانیاں پیدا ہوتی ہیں۔

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/ramazan-justification-killings-extremism/d/126719

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..