New Age Islam
Thu May 19 2022, 11:25 AM

Urdu Section ( 19 Apr 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Government For Islamisation Of Education In Pakistan پاکستان میں تعلیم کے اسلامائزیشن پر عمران خان حکومت پر پرویز ہودبھائے کی تنقید

پاکستان کا تعلیمی نظام دنیا کا سب سے خراب تعلیمی نظام ہے۔

اہم نکات:

1.     واحد قومی نصاب عمران خان حکومت کا سیاسی منصوبہ تھا

2.     پاکستان کے تعلیمی نظام کو اسلامی بنا دیا گیا ہے

3.     طالبان کے اقتدار میں آنے سے پہلے افغانستان ترقی یافتہ تھا

نیو ایج اسلام اسٹاف رائٹر

17 اپریل 2022

----

ایک آن لائن مکالمے میں پاکستان کے ماہر تعلیم اور سائنسدان پرویز ہودبھائے نے پاکستان کے تعلیمی نظام پر تنقید کرتے ہوئے اسے دنیا کا بدترین تعلیمی نظام قرار دیا۔ وہ پاکستان کے تعلیمی نظام کا موازنہ افغانستان کے تعلیمی نظام سے کرتے ہیں اور اسے پاکستان سے بہتر سمجھتے ہیں۔ وہ پاکستان کی تعلیمی پسماندگی کا ذمہ دار محکمہ تعلیم کی مخدوش صورتحال اور نصابی کتاب بورڈ میں بدعنوانی کو قرار دیتے ہیں۔

موجودہ مسائل میں اضافہ کا سبب عمران خان کی حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے سنگل قومی نصاب ہے جس کا مقصد مذہبی تعلیم کو سیکولر تعلیم کے ساتھ ملانا ہے۔ سنگل قومی نصاب کے تحت طلباء کو عربی میں قرآن اور اس کے ساتھ اس کا اردو ترجمہ بھی سیکھنا ہو گا۔ عربی میں حدیث اس کے ساتھ اس کا اردو ترجمہ اور دن بھر میں قدم قدم پر پڑھی جانے والی بےشمار دعائیں بھی سیکھنا ہوگی۔ مثال کے طور پر طلباء کھانے سے پہلے، کھانے کے بعد، سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے اور سیڑھیاں اترتے وقت پڑھی جانے والی دعا سیکھیں گے، ان سب کے علاوہ اور بہت کچھ ہے جو انہیں سیکھنا ہوگا جس کا نتیجہ یہ ہوگا انہیں اصل مضمون کی تعلیم حاصل کرنے اور تخلیقی سوچ پیدا کرنے کے لیے کم وقت ملے گا۔ پھر یہ نیا نظام سائنس، تاریخ، انگلش، فزکس، کیمسٹری وغیرہ جیسے تمام مضامین کی اسلامائزیشن کی تجویز پیش کرتا ہے۔ تمام مضامین اسلامی نقطہ نظر سے پڑھائے جائیں گے۔

پرویز ہودبھائے کا کہنا ہے کہ مدارس کے تعلیمی نظام کو سیکولر نظام تعلیم میں ضم کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے۔ اس کا خواب پہلے بھی دیکھا گیا تھا لیکن گزشتہ 300 سالوں میں کسی بھی مسلم ملک میں اس خواب کی تعبیر نہیں ہو سکی کیونکہ دونوں نظاموں کے مقاصد یکسر مختلف ہیں۔

پرویز ہودبھائے افغانستان کے تعلیمی نصاب اور نصابی کتب کو پاکستان سے بہتر قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے سے سے قبل گزشتہ دس سالوں میں افغانستان کے تعلیمی نظام نے جو ترقی کی ہے وہ پاکستان کے لیے سبق آموز ہیں۔ انہوں نے مذہبی تعلیم اور سیکولر تعلیم کو الگ الگ رکھا ہے اور ان کی نصابی کتابیں بھی بہتر انداز میں تیار کی گئی ہیں۔ ان نصابی کتابوں کی زبان، عکس اور گرافکس ہندوستان، ویتنام اور بنگلہ دیش کے مساوی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے اس میدان میں بہت ترقی کی ہے اور وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہندوستان تعلیم کے میدان میں پاکستان سے بہت آگے نکل چکا ہے۔ مختصر یہ کہ پرویز ہودبھائے کا خیال ہے کہ واحد قومی نصاب عمران خان حکومت کا صرف ایک سیاسی منصوبہ تھا اور یہ پاکستان کے تعلیمی نظام کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔

English Article: Pervez Hoodbhoy Criticises Imran Khan Government For Islamisation Of Education In Pakistan

URL: https://newageislam.com/urdu-section/hoodbhoy-imran-islamisation-pakistan/d/126828

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

Loading..

Loading..