New Age Islam
Thu Mar 23 2023, 03:57 AM

Urdu Section ( 12 Aug 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

A Taliban Leader Gives out Taliban’s Plans for Indian Kashmir ایک طالبان لیڈر نے انٹرویو میں کشمیر کے لیے طالبان کے منصوبے ظاہر کئے

کشمیری لیڈر کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو کشمیرچھوڑنا پڑے گا

اہم نکات:

1.      اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ مستقبل قریب میں کشمیر کے اندر عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کو بڑھانا طالبان کا منصوبہ ہے

2.      اب ہندوستان کا اطمینان ختم ہو جانا چاہئے

3.  000    ہندوستان کو افغانستان میں درپیش چیلنجز کے پیش نظر دفاعی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے

-----

نیو ایج اسلام اسٹاف رائٹر

9 اگست 2021

میڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق افغان طالبان نے حال ہی میں پاکستان کے اردو روزنامہ امت کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کشمیر کے بارے میں اپنے ارادے واضح کر دیا ہے اور اس سے ہندوستان کو خبردار ہو جانا چاہیے۔ طالبان رہنما فاروق رحمانی نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ "جیسا افغانستان میں ہوا ہے قابض افواج کو کشمیر بھی چھوڑنا ہی پڑے گا۔" اس کا کہنا ہے کہ ”امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا اور طالبان کی پیش قدمی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امید کی کرن بن گئی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر فاروق رحمانی اور دیگر کشمیری 'مجاہدین آزادی' نے افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو ہندوستان کے لیے خطرے کی علامت قرار دیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر فاروق رحمانی نے یہ بھی کہا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ طالبان جنگجوؤں کی پیش قدمی سے خطے اور پوری دنیا کے لیے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔"

اس سے پہلے افغان حکومت نے طالبان کو پیش قدمی سے روکنے کے لیے ہندوستان سے فوجی مدد مانگی تھی۔

Pakistan Urdu Daily Ummat

------

اس انٹرویو سے ہندوستان کی آنکھیں کھل جانی چاہئے اور اس کا سکون ختم ہو جانا چاہیے۔ اگر طالبان افغانستان میں برسر اقتدار آتے ہیں تو وہ ضرور ہندوستان کے خلاف محاذ آرائی کریں گے۔ پاکستان افغانستان میں کھلے عام طالبان کی حمایت کر رہا ہے اور اس کے لیے وہ پہلے ہی لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان منتقل کر چکا ہے تاکہ وہ افغان حکومت کے خلاف اس کی مدد کریں اور ہندوستانی مداخلت کی صورت میں ہندوستان سے لڑیں۔ بدلے میں پاکستان کشمیر میں طالبان کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس انٹرویو سے مستقبل میں طالبان اور پاکستان کے خطرناک ارادے بے نقاب ہوتے ہیں۔ طالبان افغانستان میں مضبوط قدم جمانے کے بعد کشمیر میں اپنی عسکری سرگرمیوں کو بڑھا دے گا۔

ہندوستان نے افغانستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور پاکستان سیاسی اور معاشی دونوں اعتبار سے افغانستان میں ہندوستان کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔ افغانستان سے ہندوستان کے بڑے تجارتی مفادات وابستہ ہیں۔ اب تک امریکہ اور نیٹو کی موجودگی کی وجہ سے ہندوستان کے تجارتی اور معاشی مفادات محفوظ تھے۔ لیکن اب جب کہ امریکہ اور نیٹو چلے گئے ہیں ہندوستان کو اپنی سفارتی اور دفاعی حکمت عملی طے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ اپنی اربوں کی سرمایہ کاری کو بچا سکے۔

اس سلسلے میں ہندوستان کو روس سے کچھ سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ جب شام کی خانہ جنگی کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے عزائم کی وجہ سے اس کے تجارتی اور معاشی مفادات داؤ پر لگے تو روس نے سخت اور فیصلہ کن موقف اختیار کیا کہ اگر امریکہ اور سعودی عرب شام پر حملہ کریں گے تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ خطے میں اپنی سرمایہ کاری کی حفاظت کے لیے جنگ چھیڑ دیگا۔ یہاں تک کہ پوتن نے اپنی فوج کو چوکس رہنے کا حکم بھی دیدیا تھا یعنی وہ مکمل طور پر فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار تھا۔ اس جارحانہ موقف نے روس کو اس دن بچا لیا اور امریکہ نے شام پر حملہ کرنے اور اسے تباہ کرنے کی ہمت نہیں کی۔ کیا ہندوستان افغانستان میں اپنے مفادات کو بچانے کے لیے اس حد تک جائے گا؟ یہ وقت آنے پر ہی معلوم ہوگا۔

----------------

English Article: A Taliban Leader Gives out Taliban’s Plans for Indian Kashmir in an Interview with the Pro-Taliban Urdu Daily of Pakistan, Ummat

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/taliban-afghanistan-kashmir-pakistan/d/125214

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..