نیو ایج اسلام ایڈٹ ڈیسک
11مارچ ، 2013
کے آر نارائنن سنٹر فار دلت اینڈ مائنا ریٹی اسٹڈیز کے زیر اہتمام اور نیو ائج اسلام فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تصوف کی عصری معنویت پر ایک دوروزہ سیمینار کا انعقاد 13 اور 14 مارچ 2013 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوگا جس میں ملک بھر کے دانشور اور ماہرین شرکت فرمائینگے۔
اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد صوفی کلچرکو موجودو تناظر میں دیکھنے اور موجودہ زما نے میں اس کی معنویت کی بازیافت کرنا ہے کیونکہ موجودہ دور میں ہم ایک جدید معاشرے میں رہنے کا دعوی کرتے ہیں مگر ہمارا معاشرہ فرقہ واریت اور جنسی عدم توازن کا شکار ہے۔ ہمیں اپنے ماضی پر دوبارہ نظر ڈالنے، اس کے احیاء اور اپنی ثقافت کی بازیافت کی ضرورت ہے تا کہ ہم ان تمام تعصبات کا تدارک کرسکیں جو ہمارے معاشرے میں سرایت کر چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ہمیں صوفی کلچر کے امکانا ت اور موجودہ دور میں اسکی جہات کی معنویت کی تلاش کی ضرورت ہے۔
صوفیائے کرام ہمیشہ امن اور آہنگی کے فروغ میں پیش پیش رہے ہیں جو کہ ایک ہمہ رنگ معا شرے میں جہاں رشتے باہمی محبت اور احترام پر استوار ہوتے ہیں کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے اونچ نیچ ، ذات، رنگ اور نسل کی تفریق کئے بنا ہر ایک کو گلے لگایا۔ صوفیوں نے سماجی انصاف اور مساوات کے فروغ کے لئے مسلسل کا م کیا اور وہ بھی عوام کی زبان میں۔ صوفیوں نے اپنے آپ کو انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردیا اور ان پر اپنے ذاتی مفادات کو قربان کردیا۔
ایسے میں یہ ضروری خیال کیا گیا کہ کوجودہ تناظر میں تصوف کی معنویت پر ایک سیمینار کا انعقا د کیا جائے۔
یہ سیمینار چار موضوعاتی سیشن میں ہو گا:
1) تصوف کا تاریخی پہلو
2) صوفی کارکنان
3) صوفی لٹریچر اور علاقائی اثرات
4) عصری ہندوستا ن میں تصوف کی معنویت
شرکاء کی فہرست:
پروفیسر اقتدار حسین صدیقی
نامور مؤرخ، ماہر تصوف، علی گڈھ مسلم یونیورسٹی
پروفیسر سید لیا قت حسین معینی
ماہر تصوف (تاریخ)، شعبہ تاریخ، اے ایم یو
پروفیسر ایس ایم عزیزالدین حسین
ماہر تصوف (تاریخ)
ڈائریکٹر رامپور رضا لائبریری، رامپور
پروفیسر موہندر سنگھ
ممبر، قوم کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارے، ایم ایچ آر ڈی، حکومت ہند
پروفیسر محترمہ سید بلقیس فاطمہ حسینی
ماہر تصوف، سابق صدر شعبہ فارسی، دہلی یونیورسٹی
پروفیسر ناصر نقوی
ماہر تصوف، ڈائریکٹر، بابا فرید سنٹر فار صوفی اسٹڈیز، پنجاب ہونیورسٹی
پروفیسر اسلم اصلاحی
عالم عربی زبان، ڈین اسکول آف لنگویجز، جے این یو
پروفیسر ایم شافع قدوائی
چیرمین، ڈپارٹمنٹ آف ماس کمیونی کیشن، اے ایم یو
پروفیسر کلجیت شیلی
نامور عالم ، ماہر تصوف، شعبہ پنجابی، دہلی یونیورسٹی
ڈاکٹر ثمینہ حسن صدیقی
ایسو سی ایٹ پروفیسرسنٹر فار دی اسٹڈی آف کمپریٹیو رلیجن انڈ سیوی لائی زیشن، جا معہ ملیہ اسلامیہ
ڈاکٹر منجیت سنگھ،
صدر شعبہ پنجابی، دہلی یونیورسٹی، رکن صوفی فاؤنڈیشن آف انڈیا
پروفیسر قدوس جاوید
نامور اردو نقاد، سابق صدر شعبہ اردو ، کشمیر یونیورسٹی
ڈاکٹر رنجیتا دتہ
ایسوسی ایٹ پروفیسر ، تاریخ،جامعہ ملیہ اسلامیہ
ڈاکٹر محمد علیم
نامور ناول نگار، ڈراما نگار اور سکرپٹ رائٹر
ڈاکٹر مولا بخش
نامور نقاد، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اردو، جے این یو
ڈاکٹر اخلاق عالم
ماہر تصوف، معاون پروفیسر، فارسی ، جے این یو
ڈاکٹر ر اشد انور
معاون پروفیسر ، اردو، اے ایم یو
ڈاکٹر وسیم بیگم
معان ریجنل ڈائریکٹر، منو
ڈاکٹر سید علی کاظم
تاریخ، جواہر لال نہرو فنڈ، تین مورتی ہاؤس
ڈاکٹر ملک راج کمار
ہندی شاعر، کہانی کار، ناول نگار اور مدیر
ڈاکٹر اے اے صدیقی، آئی پی ایس (ر) ڈی جی پی
چیر مین صوفی فاؤنڈیشن آف انڈیا، چنڈی گڈھ
پروفیسر مندرا ٹھاکر
ایسو سی ایٹ پروفیسر، سنٹر فار پالیٹیکل اسٹڈیز، جے این یو
سعدیہ دہلوی،
ماہر تصوف
پروفیسر صادق
ماہر تصوف، سابق صدر شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی
سیمینار میں شرکت کی پرخلوص دعوت ہے
URL for English article:
https://newageislam.com/current-affairs/two-day-seminar-sufism-be/d/10724
URL for this article:
https://newageislam.com/urdu-section/two-day-seminar-sufism-be/d/10728