New Age Islam
Sun Oct 06 2024, 01:16 AM

Urdu Section ( 20 Oct 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Islamophobia Watch: Warning against Trap of Love Jihad and Narcotics Jihad اسلامو فوبیا واچ: کیرالہ کے جیسوٹ پادری نے بشپس کو لو جہاد اور نارکوٹکس جہاد کے جال میں پھنسنے سے خبردار کیا

لو اور نارکوٹکس جہاد کا بیانیہ چرچ نے پھیلایا ہے تاکہ عوام کی توجہ اس کی بدعنوانی ضمیر فروشی سے ہٹائی جا سکے

اہم نکات:

1. بشپ کلرنگھاٹ نے کہا کہ مسلمان عیسائی خواتین کے خلاف لو اور نارکوٹکس جہاد کر رہے ہیں

2. ایک اور پادری رائے کنانچیرا نے کہا کہ نو عیسائی لڑکیوں کو مسلمانوں نے بہکایا ہے

3. جیسوٹ پادری فادر کیڈرک پرکاش نے پادریوں کو اسلاموفوبیا کے جال میں پھنسنے سے خبردار کیا ہے

4. انہوں نے کہا کہ بشپ کو چرچ کے اندر مالی اور جنسی اسکینڈلز سے نمٹنے کے لیے ایمانداری اختیار کرنے کی ضرورت ہے

 -----

نیو ایج اسلام نامہ نگار

6 اکتوبر 2021

کیرالہ میں جہاں عیسائیوں کی آبادی 18 فیصد ہے جس کی وجہ سے چرچ کا ریاست میں کافی سیاسی اثر و رسوخ ہے، پالا کے ایک کیتھولک بشپ جوزف کلرنگھاٹ نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کے مسلمان جان بوجھ کر عیسائی لڑکیوں کو اسلام قبول کرنے کے لیے لالچ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے مسلمان لو جہاد اور نارکوٹکس جہاد کر رہے ہیں تاکہ وہ ریاست کی عیسائی لڑکیوں کو ان سے شادی کرنے پر آمادہ کر سکیں تاکہ انہیں اسلام میں لایا جا سکے۔ ایک اور سینئر پادری رائے کنانچیرا نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ نو عیسائی لڑکیوں کو ایزوا برادری کے لڑکوں نے لالچ دیا تھا۔ ایزوا کمیونٹی کے لیڈر ویلیپلی نیتسن کی جانب سے سخت سرزنش کے بعد کنانچیرا نے معافی مانگی اور اپنا بیان واپس لے لیا۔

تاہم، اس اسلامو فوبک مہم کو کیرالہ کے جیسوٹ پریسٹ نے تنقید کا نشانہ بنایا، سیڈرک پرکاش نے بشپ برادری کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ قدامت پرست ہندو تنظیموں کے 'منصوبہ بند' جال میں نہ پھنسیں جو کہ لو جہاد اور نارکوٹکس جہاد کے نظریہ کو مسلسل پھیلا رہے ہیں، تاکہ اکثریتی برادری میں مسلمانوں کے متعلق اور نفرت کو فروغ دیا جا سکے۔ فادر کیڈرک پرکاش نے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانیے جھوٹ اور فریب کا پلندہ ہیں۔

فادر پرکاش نے کہا کہ لو جہاد کے ایسے بیانیے سادہ لوح ہندوؤں کے درمیان قدامت پرستوں کی سازش ہیں تاکہ مسلمانوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جائے۔

کیرالہ کی مسیحی برادری میں چرچ کے اندر بدعنوانی اور فرقہ واریت کے خلاف عام مسیحیوں کے منظم احتجاج کے پس منظر میں اسے دیکھا جانا چاہیے۔ عام مسیحیوں نے چرچ کے اختیار کو چیلنج کیا ہے۔ چرچ میں اخلاقی بدعنوانی کے کچھ حالیہ واقعات چرچ کے لئے بڑی شرمندگی کا باعث بنے ہیں۔

سسٹر ابھیا قتل کیس چرچ کے اندر پائی جانے والی اخلاقی بدعنوانی کی ایک روشن مثال ہے۔ ایک پادری اور ایک راہبہ مجرم ثابت ہوئے ہیں اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ قتل کے بعد 20 راہبوں کی لاشیں مختلف کنونٹس کے کنوؤں سے نکالی گئیں تھیں۔ مزید برآں، میجر آرچ بشپ جارج الینچری پر جلد ہی زمینی سودے میں مبینہ دھوکہ دہی کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ ایک اور بشپ فرانکو ملوکل پر ایک راہبہ سے زیادتی کا الزام ہے اور وہ مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ اخلاقی اور مالی بدعنوانی کے ان معاملات نے بشپوں اور پجاریوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ عام عیسائیوں کی توجہ ہٹانے کے لیے اسلاموفوبک مہم کا سہارا لیں۔ لیکن فادر سیڈرک پرکاش نے انہیں اس طرح کے نقصان دہ عمل کو اپنانے سے خبردار کیا ہے۔ کیرالا کثیر ثقافتی پرامن معاشرے کی ایک مثال ہے جہاں ہندو، مسلمان اور عیسائی امن کے ساتھ رہتے ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

فادر پرکاش نے بجا طور پر لو اور نارکوٹکس جہاد کے بیانیے کو پھیلانے والے بشپوں اور پادریوں کو یاد دلایا ہے کہ آئینی ہر بالغ شہری کو اپنے مذہب اور جیون ساتھی کا انتخاب کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی کسی کو اپنا مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرتا ہے یا کسی لڑکی کو زبردستی شادی کرنے کے لیے اغوا کرتا ہے تو قانون اس کے خلاف سخت سزا کا بندوبست کرتا ہے۔

فادر پرکاش نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ، "بشپ کو چرچ کے اندر مالی اور جنسی اسکینڈلز سے نمٹنے کے لیے ایمانداری کی ضرورت ہے۔"

بشپ جوزف کلرنگھاٹ اور رائے کنانچیرا کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ قدامت پرست ہندو تنظیموں کی طرف سے پھیلائے جانے والے لو جہاد اور نارکوٹکس جہاد کے بیانیے کیتھولک پادریوں پر اثر انداز ہوئے ہیں اور وہ ان کے جال میں پھنس چکے ہیں۔ لیکن جیسوٹ پادری فادر کیڈرک پرکاش نے انہیں بجا طور پر جال میں پھنسنے اور کیرالہ کے سیکولر اور کثیر ثقافتی تانے بانے کو نقصان پہنچانے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

English Article: Islamophobia Watch: Jesuit Priest of Kerala Warns Bishops against Falling Into the Trap of Love Jihad and Narcotics Jihad

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/bishops-islamophobia-jihad-narcotics-kerala/d/125609

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..