New Age Islam
Wed Mar 22 2023, 09:14 AM

Urdu Section ( 29 March 2011, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Raymond Davis affair: How the ISI created and then defused the crisis اب یہ کہانی ختم ہوئی

By Nazeer Naji

Translated from Urdu by Arman Neyazi, NewAgeIslam.com

Now the story of Raymond Davis is no secret. It was nothing but day dreaming of a new patriotic awakening in Pakistan. People were wondering how to end America’s growing attitude of a master. It was to make America understand that even if it is united and strong it is just a country like Pakistan with a sovereign identity. Thus both the countries have similar status in their relationship. America often crosses its limit in its power of arrogance which the Pakistanis do not like. It has become imperative that Pakistanis made America understand this. None of the governments paid attention to the self respect of the country as Late Zulfikar Ali Bhutto used to. Pakistanis were unable to bear the sovereignty of Americans in their country and the powers they yielded. Americans roaming around the city, its roads and by lanes had started crossing its diplomatic limits.

An attempt was made in a civilized way to make Americans understand their limits. But they did not pay any heed. So it was decided to get hold of an American who did not have diplomatic status. After long deliberations and investigations, Raymond Davis was selected. He was followed, investigated and lots of information about him was collected. He was in contact with some particular organizations of our country. He used to financially help some such organizations which are engaged in spreading communal hatred. He even had relations with some terrorist organizations.

Although lots of information about him was there but there was no concrete proof. In the meantime he committed the murders. As per custom and rules it was discussed after his arrest as to what should be done with him. As this murder was committed in broad daylight, ISI wanted him to be treated as an ordinary murderer and an FIR to be lodged. All the witnesses and evidences were there and the time to make America understand what was necessary, had come.

America wanted Davis to be treated as a diplomat and Pakistan wanted to register its protest and make America understand its limits on the Davis issue. Talks and deliberations started on the level of organizations and Pakistan’s sovereignty was accepted. It was accepted by America that its citizens will respects Pakistani women and will not keep anybody’s identity in a wrap. Pakistan also succeeded in making America accept that in any case Pakistan is an independent country and in mutual relationship there should not be any activity which hurts its self respect. It is understood that all these would not have happened as I am describing but this is what the ultimate outcome of the deliberations was. During the deliberations itself the security agencies of both the countries came to know of some such facts because of which letting Davis go became urgent and need of the hour.

One such information which made Davis exit a hurried affair was the discussion between the security officials deployed for his security. The danger of him being murdered got strengthened and both the countries decided that it will be more difficult to handle its fallouts Hence his release.

The story of getting the kins of the deceased ready for taking blood-money (Diyya) is also interesting. Many patriotic leaders and organizations were trying to influence them not to get ready for any kind of agreement with Americans for the sake of country’s self respect on the promise that their financial interests will be looked after and managed but they did not get even a penny. The patriots and nationalists started taking donations. According to a news item they collected Rs. 50,000/- but not a single penny reached them. Only Choudhry Shujaat Husain helped financially but that also was just for helping them barely survive. They were dreaming of a sum which would change their life. They got afraid that if Raymond was punished they will not get anything and hence started telephoning American consulate. Nobody listened to them there. ISI got the information of these calls and it got established that the kin were ready to take blood-money. They were ready but afraid as they were threatened to be killed. So the ISI took them under its security. They were driven along the roads of Lahore till a secure residence was arranged for them. An English weekly has published a report as to how the blood money was arranged. American Secretary of State Hillary Clinton’s claim that America has not paid a penny for Raymond Davis’ release is correct. The money was paid by ISI but not a single rupee from government funds was taken. ISI has a list of such people who meet financial requirements in national interest.

It was an endeavour in national interest in which all government agencies and security organizations worked d with total understanding and so no one can be blamed for anything. None can be doubted for their patriotism and neither can anybody be considered responsible for any injustice.

As I said the kin of the deceased were not only ready to take the blood-money, they were rather eager for it. They accepted the money happily. All the rules and regulations were followed and they accepted it in front of the court. Diyya Laws exist in Pakistan. All the parameters were followed. Yet some extremists want to kill them and some are trying to cheat them with their money. In the given circumstances, I do not think there is anything left for the political parties to gain from the episode.

Source: Jung Pakistan

URL: https://newageislam.com/urdu-section/raymond-davis-affair-how-isi/d/4368

 

اب یہ کہانی ختم ہوئی

نذیر ناجی

ریمنڈ ڈیوس کی کہانی میں اب کوئی بات خفیہ نہیں رہی۔ یہ پاکستان میں ایک نئی ابھرتی ہوئی قوم پرستانہ سوچ کا شاخسانہ تھا اور بہت دنوں سے سوچا جارہا تھا کہ امریکہ کے بڑھتے ہوئے حاکمانہ روئیے کو کس طرح درست کیا جائے؟ اور کیسے اسے یہ بات سمجھائی جائے کہ وہ ایک طاقتور اتحادی ہونے کے ساتھ بہر حال ایک ملک ہے اور پاکستان اپنی کمزوریوں کے باوجود ایک خود مختار  ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ تعاون کے رشتے میں دونوں قومیں برابری کے مقام کی حقدار ہیں۔ امریکہ اکثر معاملات پر طاقت کے نشے میں بعض ا یسی وراز وستیاں کرجاتا ہے، جو بطور ایک خود مختار قوم کے پاکستانیوں کو ناگوار گزرتی ہیں۔ اس بات کا امریکہ کو احساس دلانا ضروری ہوگیا ہے ۔ بھٹو صاحب کے بعد کسی حکومت نے قومی وقار اور خودداری کےسوال پر یوں تو جہ نہیں دی تھی۔ گزشتہ چند ماہ سے جو چیز پاکستانیوں کو کھل رہی تھی وہ پاکستان کے اندر بعض امریکی شہریوں کی کھلی اور پر اسرار سرگرمیاں تھیں۔ سڑکوں اور بازاروں پر ان کا آزادانہ گھومنا پھرنا ، سفارتی نمائندوں کی حدود سے تجاوز کرنے لگا تھا۔ جن مہذب طریقوں سے امریکہ کو اس طرف متوجہ کیا گیا، وہ اثر انداز نہ ہو سکے۔ جس پر فیصلہ کیا گیا کہ ایسے نام نہاد سفارتی نمائندے کو دبوچ لیا جائے جو درحقیقت سفارتی مراعات کا حقدار نہیں ۔ پوری تحقیق کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو منتخب کیا گیا۔اس کا تعاقب شروع ہوا ۔ اس کی سرگرمیوں کی چھان بین کی گئی اور بہت کچھ سامنے آگیا۔ وہ ہمارے ملک کی چند مخصوص تنظیموں کے ساتھ ساتھ رابطے میں تھا۔ فرقہ ورانہ نفرتیں پھیلانے والوں کی مالی امداد بھی دیا کرتا تھا اور دہشت گردی میں ملوث بعض عناصر کے ساتھ اس کے رابطے بھی تھے۔

معلومات دستیاب ہونے کے باوجود ٹھوس شہادتیں حاصل نہیں ہوئی تھیں۔ انہیں حاصل کرنے کی کوشش جاری تھی کہ ریمنڈ نے قتل کی واردات کر دی۔ اس کی گرفتاری کے بعد روایات کے مطابق اشتفار کیا گیا کہ ان غیر ملکی قاتل کے ساتھ کیا کیا جائے؟ آئی ایس آئی کی طرف سے فیڈ بیک آیا کہ اسے ایک عام قاتل کی طرح قاعدہ گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کی جائےیہ قتل دن دیہاڑے ہوا تھا۔ ہر طرح کی شہادتیں اور ثبوت دستیاب تھے اور امریکہ کو جو بات سمجھانے کی ضرورت تھی اس کا موقع پیدا ہوگیا تھا۔ امریکہ ریمنڈ کو بطور سفارتکار آزادی دلانا چاہتا تھا۔ جب کہ پاکستان ا سکی مثال بنا کر اپنی شکایت رفع کرنے کا خواہش مند تھا۔ ایجنسیوں کی سطح پر رابطے شروع ہوئے اور فریقین میں چند اصول طے پاگئے ، جن کے تحت پاکستان کی آزادی و خود مختاری کے مطابق حاصل شدہ اختیارات کو تسلیم کرلیا گیا اور یہ بھی مان لیا گیا کہ امریکی شہری آئندہ پاکستانی قوانین کا احترام کریں گے اور حکومت سے کسی کی اصل شناخت کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔ پاکستان امریکہ اس پر قائل کرنے میں کامیاب ہوگیا کہ اتحادی ہونے کے باوجود پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور باہمی تعلقات میں خود داری کو ٹھسر پہنچا نے والی کوئی حرکت نہیں ہونا چاہئے ۔ظاہر ہے یہ سب کچھ ایسے نہیں ہوگا جیسے میں بیان کررہا ہوں ۔ مگر جو کچھ ہوا ہے اس کا ماحصل یہی ہے۔ ابھی اس سلسلے میں تفصیلی معاملات پر بات چل رہی تھی کہ دونوں ملکوں کی ایجنسیوں کی ایسی خفیہ معلومات حاصل ہوگئیں ، جن کی وجہ سے ریمنڈ ڈیوس کو بلاتاخیر نکال دینا ضروری ہوگیا ۔

وہ معلومات جن کی وجہ سے معاملہ تیز کرنا پڑا یہ تھیں کہ ریمنڈڈیوس کی حفاظت پر مامور جوانوں کی گفتگو کی میں ایسی باتیں سنی گئیں جن سے اس کےقتل کا ا ندیشہ پیدا ہوگیا اور دونوں حکومتوں نے فیصلہ کیا کہ ایسے واقعہ کے نتائج جو پریشانیاں پیدا کریں گے ان سے نمٹنا زیادہ مشکل ہوجائے گا۔ اس لئے معاملے کو تیز رفتاری سے نمٹا دیا گیا۔ ویت کی سوال  پر مقتولوں کے ورثا کی آمادگی کا قصہ بھی دلچسپ ہے۔ انہیں متعدد ‘‘محب الوطن ’’ لیڈر اور جماعتیں قائل کررہے تھے کہ وہ ملک وقوم کی خاطر امریکیوں سے کسی قسم کا سمجھوتہ کریں۔ ان کے مالی معاملات حل کردیئے جائیں گے۔ لیکن کسی کی طرف سے انہیں ایک روپیہ تک موصول نہ ہوا۔ کئی محب الوطنوں نے چند وں کی مہم چلائی۔ ایک اطلاع کے مطابق صرف 50ہزار روپے جمع ہوئے۔ ان میں سے بھی ایک روپیہ مقتولوں کے ورثا کو نہیں پہنچا یا گیا۔ صرف چودھری شجاعت حسین کی طرف سے مالی امداد ملی۔ مگر وہ گزرا وقات کے لئے تھی۔ جب کہ وہ بڑی رقم کے خواب دیکھ رہے تھے ،ان کی دنیا بدل سکتی تھی۔ وہ ڈر نے لگے تھے کہ اگر ریمنڈ ڈیوس کو سزا ہوگئی تو انہیں کیا ملے گا؟ وہ تو مارے جائیں گے۔ چنانچہ گھبراہٹ میں انہوں نے امریکی قونصلیٹ میں ٹیلی فون کرناشروع کردیئے ۔مگر وہاں کوئی ان کی بات نہیں سن رہا تھا۔ ان ٹیلفونوں کی خبر بھی آئی ایس آئی کو مل گئی ۔ یہ بات واضح ہوگئی کہ ورثا ویت لینے کے لئے بے قرار ہیں۔ ان سے رابطہ کیا گیا  ، تو آماد گی کے ساتھ وہ خوفزدہ بھی تھے ۔ انہیں دھمکیاں دی گئی تھیں کہ اگر انہوں نے ویت قبول کی تو انہیں قبول کی تو انہیں ہلاک کردیا جائے گا۔ چنانچہ انہیں حفاظت میں لے لیا گیا ۔سیکورٹی ایجنسی کے اہلکار سادہ لباس میں ان کی نگرانی کرنے لگے او رانہیں گاڑیوں میں پھرایا جانے لگا اور اس وقت تک وہ گاڑیوں میں بیٹھے لاہور پر گھومتے رہے، جب تک محفوظ مقامات پر ان کی رہائش کا بندوبست نہیں ہوگیا ۔ رقم کی فراہمی کا قصہ ایک انگریزی مفت روزہ نے اپنی تازہ اشاعت میں بیان کردیا ہے۔ اس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا یہ دعویٰ بالکل درست ہے کہ امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس کی دیت میں ایک روپے کی ادائیگی بھی نہیں کی۔ یہ ادائیگی آئی ایس آئی کی طرف سے کی گئی ۔ مگر ا س میں حکومت کا ایک روپیہ بھی شامل نہیں ۔ آئی ایس آئی کے پاس ایسے مخیر حضرات کی فہرست موجود ہے ، جو قومی ضرورت کے معاملات میں مالی ضروریات پوری کردیتے ہیں۔ویت ادا کرنے کیلئے 25کروڑ کی یہ رقم نجی شعبے کی طرف سے دی گئی ۔آخر میں سیاسی جھگڑے کی طرف آتے ہیں ۔ یہ قومی مفاد کیلئے کیا گیا آپریشن تھا، جس میں تمام حکومتی اداروں اور سیکورٹی ایجنسیوں نے باہمی انڈر سٹینڈنگ کے تحت حصہ لیا۔ کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا ۔ کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا اور کسی کو ناانصافی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ۔ جیسا کہ میں نے عرض کیا ،مقتو لین کے ورثا معاوضہ لینے پر رضا مندی نہیں بلکہ بے چین تھے۔ انہوں نے ویت کی رقم خوشی سے قبول کی۔ عدالت کے سامنے اپنی رضا مندی کا اقرار کیا۔ اس کے لئے ساری قانونی ضرورتیں پوری کی گئیں۔ پاکستان میں ویت کا قانون موجود ہے۔ ورثا کی رضا مندی کی شرط پوری ہوجانے اور ویت کی ادائیگی کے بعد پاکستان میں رائج قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے ہوگئے تھے۔مقتولوں کے ورثا نے دیت قبول کر کے کوئی گناہ نہیں کیا ۔ لیکن انتہا پسندوں کے کچھ گروہ انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں اور کچھ لوگ ان کی رقم ہتھیانے کے چکر میں ہیں اور ان کے کچھ رشتے دار ایسے ہیں جو اپناحصہ لینے چھیننے کے خواہش مند ہیں۔ ایسے حالات میں انہیں جبراً کہیں چھپانے کی ضرورت نہیں تھی بلکہ محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام ان کی اپنی درخواست پر کیا گیا ۔ میرا خیال ہے اب ا س معاملے میں سیاسی دکانداریاں چمکانے والوں کیلئے کچھ نہیں رہ گیا۔

URL: https://newageislam.com/urdu-section/raymond-davis-affair-how-isi/d/4368

Loading..

Loading..