سید علی مجتبیٰ، نیو ایج
اسلام
20 اکتوبر 2022
’’ہندوستانی مسلمان
ہندوستان کی سرزمین کو مقدس سمجھتے ہیں اور ان کے لیے ہندوستان کے قدرتی عجائبات
عدن کے باغ کی طرح ہیں؛‘‘ 2022 کے سر سید ایکسی لینس انٹرنیشنل ایوارڈ کی وصول
کنندہ باربرا ڈی میٹکاف۔
Barbara
D Metcalf, the recipient of the 2022 Sir Syed Excellence International Award.
------
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
(اے ایم یو) کی طرف سے سالانہ ایوارڈ 17 اکتوبر کو اس کے بانی سر سید احمد خان کی
یوم پیدائش پر دیا جاتا ہے۔ اس سال اے ایم یو سرسید کی 205 ویں برسی منا رہی ہے۔
میٹکالف، جنہوں نے ان لائن
امریکہ سے اس تقریب میں شرکت کی، کہا کہ "سرسید کی جدت پسندی مصر کے ان
جدیدیت پسندوں سے کہیں آگے تھی جنہیں اکثر جدت پسندی کا بانی سمجھا جاتا ہے۔"
میٹکالف کی تحریر نے
بالخصوص دور استعماریت میں ہندوستان اور پاکستان کے مسلمانوں کی تاریخ کے بارے میں
کافی کچھ لکھا ہے۔
ایوارڈ قبول کرتے وقت،
میٹکالف نے کہا کہ آزادی کے وقت آبادی کا ایک چوتھائی حصہ ہونے اور جمہوریہ ہند
میں اہم شہری ہونے کے باوجود، ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخ کو "فراموش"
کیا جاتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ
’’ہندوستانی مسلمانوں پر علمی کام ہندوستان کی تاریخ کو اچھی طرح سے پیش کرنے کے
لیے ضروری ہے کیونکہ صرف تاریخ سے صرف سیاست ہوتی ہے۔‘‘
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا
میں تاریخ کی پروفیسر ایمریٹا، باربرا میٹکلف نے اپنی پی ایچ ڈی یونیورسٹی آف
کیلیفورنیا، برکلے سے 1974 میں مکمل کی۔ ان کا ڈاکٹریٹ کا مقالہ دارالعلوم دیوبند
کے مسلم مذہبی علماء کی تاریخ پر تھا، جو کہ 19ویں صدی کے آخر میں قائم کیا گیا
ایک اصلاحی مذہبی مدرسہ ہے۔
دیوبندی مکتبہ فکر کے
مولانا حسین احمد مدنی جیسے ہندوستانی علماء کے بنیادی نظریے کا حوالہ دیتے ہوئے،
میٹکالف نے کہا کہ تحریک آزادی میں ہندوستانی مسلمانوں اور اسلامی علماء کے کردار
پر میرے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ علمائے کرام ایک سماجی گروہ ہیں جن کو
"اکثر ان کی ظاہری وضع قطع کی بنیاد پر دقیانوسی تصور کیا جاتا رہا ہے"۔
انہوں نے مورخین سے اپیل
کی کہ وہ "دقیانوسی تصورات سے اوپر اٹھیں اور "ہندوستان میں مضبوط شواہد
پر مبنی تاریخ نویسی" کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اس سال میٹکالف کو دیا
جانے والا بین الاقوامی ایوارڈ، 200,000 روپے کا نقد انعام تھا۔ جبکہ 100,000 روپے
کا قومی ایوارڈ مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن نئی دہلی کو دیا گیا۔
قومی کمیشن برائے اقلیتی
امور کے سابق چیئرمین طاہر محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ نیشنل آرکائیوز آف
انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل چندن سنہا مہمان اعزازی تھے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
(اے ایم یو) سرسید اسٹڈیز، ساؤتھ ایشین اسٹڈیز، مسلم ایشوز، لٹریچر، قرون وسطیٰ کی
تاریخ، سماجی اصلاح، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، صحافت، اور بین المذاہب مکالمے کے
شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے نامور اسکالرز یا تنظیموں کو سالانہ بین
الاقوامی اور قومی سر سید ایکسلینس ایوارڈ دیتی ہے۔
English Article: ‘Muslims Consider the Soil of India as Their Garden
Of Eden’ Says Barbara D Metcalf, Recipient of the 2022 Sir Syed Excellence
International Award
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism