سید علی مجتبیٰ، نیو ایج اسلام
1 مئی 2023
حال ہی میں دہلی میں تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کی تعلیم چھوڑنے کی
صورتحال پر ایک سالانہ کتاب جاری کی گئی ہے۔ اس میں مسلمانوں کے ڈراپ آؤٹ کے بارے میں
کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں میں داخلہ
کی شرح کم ہو رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان میں ڈراپ آؤٹ یعنی ترک تعلیم کی شرح بڑھ رہی
ہے۔
اسٹیٹس آف مسلم ڈراپ آؤٹس ان کمپریٹیو پراسپیکٹیو
Status of Muslim Dropouts in Comparative Perspective نامی کتاب میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ مسلمانوں
میں تعلیم کی حوصلہ افزائی میں نمایاں بہتری آئی ہے لیکن ان میں تعلیم چھوڑنے کی شرح
بہت زیادہ ہے۔
قومی اسکول ڈراپ اؤٹ کی اوسط شرح 18.96 فیصد کے مقابلے میں مسلم اسکول
ڈراپ آؤٹ کی شرح 23.1 فیصد ہے۔
کتاب میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ حق تعلیم کے نفاذ کے 10 سال گزر
جانے کے بعد بھی ملک میں تعلیم چھوڑنے کی شرح میں کمی کیوں نہیں آئی؟
کتاب میں مسلمانوں کے بہت سے بنیادی مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے جو
حکومتی ذرائع بشمول وزارت تعلیم سے جمع کیے گئے حقائق پر مبنی ہے۔ اور یہ نتیجہ پیش
کیا گیا ہے کہ مسلمان سماجی و اقتصادی اشاریوں میں سب سے نیچے ہیں۔
کتاب آمدنی اور اخراجات کے تناسب کا تجزیہ کرتی ہے تاکہ ہر مسلمان
خاندان کی ایک مخصوص آمدنی کی سطح پر تعلیمی سرمایہ کاری کا اندازہ لگایا جا سکے۔ کتاب
میں کیے گئے اہم انکشافات میں سے ایک 2600 روپے کا موازنہ ہے، ابتدائی تعلیم پر مسلمان
فی طالب علم 500 روپے سے کم خرچ کرتے ہیں۔
اس کتاب میں مسلمانوں کی تعلیم چھوڑنے کی وجوہات اور اعلیٰ تعلیم اور
ملازمتوں میں ان کی کم نمائندگی کا بغور جائزہ لیا گیا ہے تاکہ یہ نتیجہ اخذ کیا جا
سکے کہ کمزور مسلم کمیونٹی اپنی سماجی و اقتصادی صورتحال کی وجہ سے تعلیم کے مواقع
تک رسائی سے محروم ہے۔
محترمہ روبینہ تبسم جنہوں نے کتاب تیار کی ہے کہتی ہیں کہ "اگرچہ
غربت مسلمانوں کے ڈراپ آؤٹ کی شرح میں ایک اہم عنصر کا کردار ادا کرتی ہے، لیکن اس
کے ساتھ ساتھ بہت سے دوسرے عوامل بھی اس میں کارفرما ہیں،"۔
وہ کہتی ہیں، ’’ہندوستان میں مسلم طلبہ میں اسکول چھوڑنے کی بلند شرح
تشویش کا باعث ہونی چاہیے کیونکہ یہ ملک کی سماجی و اقتصادی پسماندگی کا سبب ہے۔
یہ کتاب ملک میں تعلیمی ڈراپ آؤٹ کے خیال کی نئی وضاحت کرتی ہے۔ اسے
انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز (آئی او ایس) نے شائع کیا ہے۔ خصوصی ایڈیشن کی سالانہ
کتاب ایک سیریز میں دوسری ہے — جسے جینوئن پبلیکیشنز اینڈ میڈیا پرائیویٹ نئی دہلی
نے شائع کیا ہے۔ پہلی سالانہ کتاب 2021 میں آئی تھی۔
یہ سالانہ کتابیں مسلمانوں کے بنیادی مسائل پر دستاویزی کتابیں ہیں۔
یہ ایک بہترین ڈیٹا بیس ہے جو ہندوستان کے مسلمانوں کے گھریلو سطح کے اعدادوشمار کو
نمایاں کرتا ہے۔ اس موضوع پر مستقبل میں تحقیق کرنے والوں کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔
-----
English Article: Muslim Educational
Dropout Is Higher Than the National Average
URL: https://newageislam.com/urdu-section/muslim-educational-dropout-national/d/129689
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism