ارشد عالم،
نیو ایج اسلام
1 جولائی 2023
تکثیریت ایک
اچھا اصول ہے لیکن مساوات کی قیمت پر نہیں۔
اہم نکات:
1. جب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جیسی تنظیمیں تکثیریت
کے بارے میں بات کرتی ہیں، تو یہ ایک مذاق کی طرح لگتا ہے کیونکہ ہندوستانی مسلمانوں
کے اندرونی تکثیریت کو ختم کرنے کے لیے واحد ذمہ دار یہی ہیں۔
2. تاریخی طور پر، تمام سماجی اصلاحات کا ایجنڈا کامیاب
ہوا کیونکہ اسے ریاست کی حمایت حاصل رہی ہے۔ مسلمانوں کا معاملہ اس سے مختلف کیوں ہونا
چاہیے؟
3. یہ صرف سیاست کی بات نہیں
ہے؛ بی جے پی ایک نظریاتی پارٹی ہے جو کافی عرصے سے یو سی سی کے بارے میں بات کر رہی
ہے۔
4. حکومت اور مسلمانوں کے درمیان
اعتماد کا بہت بڑا خلاء ہے۔ اس خلا کو پر کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔
-----
یکساں سول کوڈ کی بات ہو رہی
ہے۔ حکومت کی طرف جھکاؤ رکھنے والے ٹی وی چینلوں سے لے کر آزاد سوشل میڈیا ہینڈلوں
تک، ہر کوئی اس پر اپنا موقف ظاہر کر رہا ہے۔ جیسا کہ توقع کی جا رہی ہے، مجوزہ اقدام
پر سب سے زیادہ شدید اعتراضات مسلمانوں کی طرف سے ہو رہے ہیں۔ کیمرہ لیکر میڈیا کے
افراد مسلم علاقوں میں جا رہا ہے، اور اکثر مسلمان یہی کہتے ہوئے پائے جا رہے ہیں کہ
وہ اس کے خلاف ہیں۔ ان میں سے کچھ کا دعویٰ ہے کہ یو سی سی کو مسلمانوں پر ہندو کوڈ
مسلط کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ کہ انہیں نماز وغیرہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسے 'غیر روشن خیالوں' کی بات قرار دیا جا سکتا ہے لیکن نام نہاد روشن خیال بھی کچھ
بہتر کام نہیں کر رہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کل رات دیر گئے میٹنگ میں لاء کمیشن
کو اعتراضات کا میمورینڈم پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ ایک جمہوری
معاشرے میں ہر ایک کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب بھی آل انڈیا
مسلم پرسنل لاء بورڈ بولتا ہے، تو اس سے پوری مسلم برادری کی تحقیر و توہین ہوتی ہے۔
سپریم کورٹ میں طلاق ثلاثہ کے معاملے پر ان کی عرضی کو یاد رکھیں۔ لیکن اس کے علاوہ
اور بھی ہے: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ نے یونیفارم سول کوڈ کی انفرادی مذمت
کے لیے اپنی مہم شروع کر دی ہے۔ تمام دستخط جمع کرنے کے بعد، وہ اسے لاء کمیشن کو بھیجنے
والے ہیں۔ مسلمانوں کے دانشور طبقے کے ساتھ علماء کی اس دوستی پر کسی کو واقعی حیران
نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے بغیر تو جناح بھی اتنی آسانی سے پاکستان نہیں بنا سکتے تھے۔
اب اس میں بائیں بازو کی اپوزیشن
جماعتیں اور دانشور بھی شامل ہو رہے ہیں، جن کا سارا وجود ہندوستانی مسلمانوں کے اندر
قدامت پسندی کے تحفظ پر منحصر ہے۔ بنیادی طور پر، تین اعتراضات ہیں جو انہوں نے یو
سی سی کے خلاف اٹھائے ہیں، جن کو اس مضمون میں حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
تکثیریت کا
مسئلہ
ناقدین کا کہنا ہے کہ یو سی سی
پورے ملک میں یکساں نظام نافذ کر کے ہندوستان کی تکثیریت کو خطرہ میں ڈال دے گا۔ یقینی
طور پر تکثیریت کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں مختلف مذہبی برادریاں
ہیں جن کی اپنی رسومات اور روایات ہیں جنہیں آئین نے تسلیم کیا ہے۔ تاہم، ہمیں یہ نہیں
بھولنا چاہیے کہ تکثیریت کے خدشات کی بنیاد پر مساوات کا قتل نہیں کیا جانا چاہیے۔
اور یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ جب مساوات کی بات کی جائے تو مذہبی برادریوں کے اندر
داخلی مساوات کی بھی بات کی جانی چاہیے۔ کیا تکثیریت کو برقرار رکھنے کی فکر کا مطلب
یہ ہے کہ ہم مسلمانوں کے اندر صنفی مساوات کے فوری مطالبے کو نظر انداز کر دیں؟
اس کے علاوہ، ہمارے ذات پات والے
معاشرے میں، تکثیریت کا مطلب اکثر مختلف مذہبی گروہوں کے اعلیٰ ذاتوں کی اتفاق رائے
ہوتا ہے۔ اس تناظر میں تکثیریت کو برقرار رکھنا اونچی ذات کے غلبے کو برقرار رکھنے
کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ زیادہ اہم ضرورت ان گروہوں کو بااختیار بنا کر مساوات کی ہے
جو ذات پات اور پدرسرانہ نظام کو چیلنج کر سکتے ہیں۔
تکثیریت کا جشن مساوات کی قیمت
پر نہیں ہونا چاہئے۔اور ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ جب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء
بورڈ جیسی تنظیمیں تکثیریت کی بات کرتی ہیں تو یہ ایک مذاق لگتا ہے۔ یہ دیوبندی تنظیم
ہندوستانی مسلمانوں کے اندر سے داخلی تکثیریت کو تباہ کرنے کی واحد ذمہ دار ہے۔ ہمیں
یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ انہیں جیسی تنظیموں نے مسلمانوں کو ہندو تہواروں میں شرکت
کے خلاف مشورہ دیا تھا۔ تکثیریت سے ان کی نئی نئی محبت مسلم معاشرے کے اندر داخلی جمہوریت
کے بارے میں بات نہ کرنے کی ایک چال کے سوا کچھ نہیں۔
اچانک، کچھ مسلمانوں کے ایس ٹی
(اندر شیڈیولڈ ٹرائب) کے لیے محبت پیدا ہوگئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ قبائلی تنظیموں
نے یو سی سی سے اپنے اختلاف کا اظہار کیا ہے۔ مسلمانوں کے حالات کا قبائل سے موازنہ
نہیں کیا جا سکتا۔ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ ایس ٹی (شیڈیولڈ ٹرائب) کو دور دراز علاقے
میں ہونے اور ان کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آئینی تحفظ حاصل ہے۔ ان کے پاس شناخت
اور ثقافت کے لحاظ سے جغرافیائی ضمانتیں ہیں جن کا ان کی خصوصی صورتحال انہیں حق دیتی
ہے۔ اس کے علاوہ، ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ذات پات والے مسلمانوں یا ہندوؤں کے مقابلے
میں قبائلیوں کے درمیان صنفی اصول بہت زیادہ مساوی ہیں۔ ایس ٹی کو حاصل آئینی تحفظ
کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مسلمانوں کو بھی اسی طرح کی چھوٹ دی جانی چاہیے۔
مسلمانوں کی بڑی شہری آبادی ایس ٹی کے ساتھ اس طرح کے کسی بھی موازنہ کو بے معنیٰ بنا
دیتی ہے۔
یقینی طور پر، یہ ایک پریشان کن
مسئلہ ہے اور یو سی سی کو نافذ کرنا ہندو سماج میں زیادہ چیلنجوں بھرا ہوسکتا ہے۔ تاہم،
اس کا فیصلہ ہندوؤں کو کرنا ہے اور سوچ سمجھ کر کرنا ہے۔ مسلمانوں کے برعکس، کہ انہوں
نے آج تک یہ دلیل نہیں دی کہ ان کے قوانین خدا کے دیئے ہوئے ہیں اور اسے روئے زمین
کی کوئی طاقت تبدیل نہیں کر سکتی۔
یہ کس کو
کرنا چاہیے؟
کافی عرصے سے یہ دلیل دی جا رہی
تھی کہ خود مسلمانوں کو اپنے ذاتی قوانین کی اصلاح کے لیے آگے آنا چاہیے۔ کہ یہ کام
ریاست کو نہیں کرنا چاہیے ورنہ یہ جبر نظر آئے گا۔ یہ دلیل بہت اچھی لگتی ہے لیکن یہ
بے معنیٰ ہے۔ فلاویا ایگنس جیسی تجربہ کار کارکن نے بہتر کیا کہ ہمیں بتا دیا کہ
21 ویں لاء کمیشن نے پرسنل لاء میں اصلاحات کے حق میں یو سی سی کے خیال کو مسترد کر
دیا ہے۔ لیکن وہ یہ بتانا بھول جاتی ہیں کہ مسلمانوں میں اس اصلاح کی شروعات کون کرے
گا؟ وہ اپنی پڑھی لکھی عوام کو بتانا بھول جاتی ہیں کہ علماء، اپنی بالادستی کی وجہ
سے، کبھی بھی اس مسئلے پر بحث شروع نہیں ہونے دیں گے۔ مسلمانوں کے پاس اس قسم کی تبدیلی
لانے کے لیے حکومت کی طرف دیکھنے کے سوا اور کیا راستہ ہے؟
تاریخی طور پر، سماجی اصلاحات کے
مطالبات کی ذمہ داری ریاست کی ہی رہی ہے۔ رام موہن رائے اور ایشور چند ودیا ساگر کامیاب
نہ ہوتے اگر استعماری حکومت ان کا ساتھ نہ دیتی۔ ہمیں یہ دکھاوا نہیں کرنا چاہیے کہ
ہندو معاشرہ اتنا لبرل تھا کہ اس نے ان اصلاحات کی مخالفت نہیں کی۔ بلکہ صرف استعماری
حکومت کی حمایت کی وجہ سے ہی یہ ممکن ہو سکا کہ آئین کی کتابوں میں کچھ ایسے قوانین
بھی ڈالے گئے جن سے بیواؤں کی کچھ عزت بڑھی۔ اگر آج مسلمان سماجی اصلاح کے اپنے ایجنڈے
کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ریاست کی طرف دیکھ رہے ہیں تو کیا حرج ہے؟
ہندو کوڈ بل کو حکومت نے عوام پر
مسلط کیا تھا۔ اسے حکومت نے شروع کیا گیا تھا۔ اس وقت کے لبرل اور ترقی پسندوں نے نہرو
اور امبیڈکر کی حمایت کی جن کی دلیل تھی کہ کوئی قوم خدا کے بنائے ہوئے قوانین کو انسان
کے بنائے ہوئے قوانین سے بدلے بغیر نہیں چل سکتی۔ لیکن اب وہی مفکرین یہ دلیل دینے
پر تلے ہوئے ہیں کہ ریاست مسلمانوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتی۔ لیکن وہ اس سے
زیادہ بنیادی سوال کا جواب نہیں دیتے: کہ ایک برادری کیسے ترقی کر سکتی ہے اگر اس کے
قوانین کی جڑیں غیر جدیدیت کے تناظر میں ہوں؟
مزید یہ کہ جو لوگ یہ دلیل دیتے
ہیں کہ اصلاح کی آواز معاشرے کے اندر سے اٹھنی چاہیے، وہ اس طرح کی آوازیں اٹھتے ہی
سننا بھول جاتے ہیں۔ گزشتہ کم از کم دو دہائیوں سے بھارتیہ مسلم مہیلا آندولن (BMMA) جیسی تنظیمیں مختلف
فورموں کے ذریعے مسلم خواتین کی شکایات کو سامنے لا رہی ہیں۔ جو آج یوسی کی مخالفت
کر رہے ہیں کل اقتدار میں تھے۔ لیکن انہوں نے کبھی بی ایم ایم اے کی پسند کی آوازیں
نہیں سنی۔ انہوں نے مسلم خواتین کی حالت زار پر کوئی حقیقی توجہ دینے کے بجائے اپنے
آپ کو تیسرے درجے کے علمائے کرام کے حوالے کر دیا۔
کیا یہ سب
صرف سیاست ہے۔
ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکمران
بی جے پی اور وزیر اعظم صرف ووٹ حاصل کرنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ تو اس میں نیا کیا
ہے؟ کیا تمام سیاسی جماعتیں پالیسیاں بناتے وقت ووٹ کا خیال نہیں رکھتیں؟ یو سی سی
کی مخالفت کرنے والے بھی اپنے انتخابی مفادات کا دفاع کر رہے ہیں، ان کی نظر مسلمانوں
کے ووٹ پر ہے۔ بی جے پی کے بھی انتخابی مفادات ہوتے ہیں جب وہ یو سی سی کی بات کرتی
ہے، لیکن ہندو ووٹوں پر نظر رکھتی ہے۔ کیا ہم یہ مان لیں کہ مسلم ووٹ مانگنا ٹھیک ہے
لیکن ہندو ووٹ مانگنا ٹھیک نہیں؟
اس مسئلے کو صرف سیاسی نظریات کے
لحاظ سے دیکھنا ایک اور وجہ سے پریشانی کا باعث ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ بی جے
پی ایک نظریاتی جماعت ہے۔ ذات پات کے حساب کے علاوہ یہ پارٹی اس لیے بھی کامیاب رہی
ہے کہ اس نے اپنا ایک حلقہ بنایا ہے (بنیادی طور پر ہندو) جو اس کے نظریات کو قبول
کرتے ہیں۔ اس پارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ ہم آرٹیکل 370 کو منسوخ کریں گے اور اس نے ایسا
کیا۔ یو سی سی طویل عرصے سے ان کے منشور میں شامل رہا ہے اور اگر یہ پارٹی آگے بڑھ
کر اس پر عمل درآمد کرتی ہے تو کسی کو حیرانی نہیں ہونی چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ وزیر
اعظم خود اس کی حمایت کر رہے ہیں اس کا مطلب صرف یہ ہو سکتا ہے کہ حکومت کے اعلیٰ عہدوں
پر کچھ فیصلہ ہو چکا ہے۔
اگر مسلم معاشرے کے اندر صنفی امتیاز
کے مسئلے کو اجاگر کر کے وزیر اعظم ہندو ووٹ بینک کی اپیل کر رہے ہیں، تو اس صورت حال
کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ صورت حال پہلے تو پیدا ہی نہ ہوتی اگر مسلمان خود آگے آتے اور
اپنے پرسنل لاز میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے۔ یا اگر اُس وقت کے نام نہاد ترقی پسندوں
نے مسلم خواتین کی حالتِ زار پر کچھ توجہ دی ہوتی، جو خدا کی طرف سے بھیجے گئے ایک
امتیازی قانون کی چکی میں پس رہی تھیں۔
مسلمانوں
کا عدم تحفظ
ایک اوسط مسلمان کو یو سی سی کی
اس ساری گفتگو سے کوئی سروکار نہیں ہے، لیکن کیا یہ ان کا قصور ہے؟ وہ اس بات پر یقین
رکھتے ہیں جو انہیں علمائے کرام اور دیگر دانشوروں نے بتایا ہے: کہ مسلم پرسنل لا ایک
خدا کا دیا ہوا قانون ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی رضائے الٰہی سے چھیڑ چھاڑ
کے مترادف ہوگی۔ عوام کو جاہل رکھنے کی ذمہ داری علمائے کرام اور مسلم دانشوروں پر
عائد ہوتی ہے جو معاشرے میں اصلاحات کی آواز کو دبانے کے لیے ایک آواز میں بولتے ہیں۔
تاہم، یہ کہنا ضروری ہے کہ مسلمانوں
کے ذہنوں میں عدم تحفظ کی کیفیت بھی حکمرانوں نے پیدا کی ہے۔ ابھی کل ہی بہار میں ایک
مسلمان ٹرک ڈرائیور کو، جو جانوروں کی ہڈیاں اسپتال لے جا رہا تھا، اس شک میں مار دیا
گیا کہ وہ گائے کا گوشت لے جا رہا ہے۔ یہ کوئی اتفاقیہ واقعہ نہیں ہے بلکہ مسلمانوں
کی روزی روٹی پر حملے کی ایک شکل ہے۔ اس طرح کی رپورٹیں ملک کے مختلف حصوں سے آئی ہیں،
جن میں سے زیادہ تر بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں سے ہیں۔ مذہب پر عمل کرنے کا حق
ملک کے بنیادی حقوق میں سے ایک ہے۔ لیکن ہم نے گڑگاؤں، اتراکھنڈ اور حال ہی میں ہماچل
پردیش میں مسلمانوں کے نماز کے حق پر حملے دیکھے ہیں۔ اس سے زیادہ تشویشناک بات یہ
ہے کہ ایسے تمام مسائل پر حکومت کی خاموشی مسلمانوں کے ذہنوں میں مزید شکوک و شبہات
کو جنم دیتی ہے۔
"اعتماد کی کمی"
کے اس ماحول میں وزیر اعظم نے یو سی سی کو اپنی حمایت دی ہے۔ اگر مسلمان سمجھتے ہیں
کہ یہ اقدام ان کے مذہبی حقوق پر ایک اور حملہ ہے، تو کیا واقعی ان پر کوئی الزام لگایا
جا سکتا ہے؟ ہمارے ہاں اویسی اور مدنی جیسے لوگ پہلے ہی موجود ہیں، جو مسلمانوں کو
یہ باور کرانے کے لیے پوری کوششیں کر رہے ہیں کہ حکومت صرف مسلم مخالف نہیں ہے بلکہ
اسلام مخالف بھی ہے۔
لہذا یو سی سی کی کسی بھی بات کو
مسلمانوں کے خوف اور خدشات کو دور کرنے کے لیے حکومتی کوششوں کے ساتھ پورا کیا جانا
چاہیے۔
English
Article: Why Critics Of Uniform Civil Code Should Come Up With
Better Arguments
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism