محمد یونس، نیو ایج اسلام
16 مئی 2017
(مشترکہ مصنف (اشفاق اللہ سید کے)، اسلام کا اصل پیغام، آمنہ پبلیکیشنز، امریکہ، 2009)
اس مضمون کو لکھنے کی وجہ وہ حالیہ شائع شدہ مضمون [1]ہے کہ جس میں بعض مسلم علماء مندرجہ ذیل معانی میں آیت 16:43 کا حوالہ دیتے ہیں اور خود کے بارے میں اہل ذکر یا مذہبی معاملات میں اہل علم ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
"اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مَردوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے سو تم اہلِ ذکر سے پوچھ لیا کرو اگر تمہیں خود (کچھ) معلوم نہ ہو"(16:43)
اس سے پہلے کیے گئے ایک دعوے کی طرح کہ قرآن فوری طور پر تین طلاق کی توثیق کرتا ہے [2] یہ دعوی بھی قرآنی پیغام کی ایک بڑے پیمانے پر غلط نمائندگی کرتا ہے۔ جیسا کہ ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے اس دعوی کی بنیاد محولہ آیت کی مشتبہ اور غلط ترجمہ نگاری پر ہے:
1. آیت کے ابتدائی حصے ‘‘اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مَردوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا’’ کا ترجمہ آیت کو ایک عالمگیر حیثیت دینے کے لئے مرسل الیہ کے انداز میں کیا گیا ہے، حالآنکہ اس میں خطاب پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے۔
2. لفظ اہل ذکر کا ترجمہ ‘‘اہل علم یا اہل ذکر کیا گیا ہے، حالآنکہ اس سے اشارہ عیسائیوں اور یہودیوں کی طرف ہے جن کے بارے میں یہ مانا جاتا تھا کہ انہیں وہ الٰہی پیغامات اور آیات یاد ہوں گے جو ان کے نبیوں پر نازل کیے گئے تھے۔
مذکورہ بالا باریک نکات کو آیت 16:43 کے متن کے مندرجہ ذیل تجزیہ اور لغوی ترجمہ سے ثابت کیا جا سکتا ہے ، جس کی شروعات اصل عربی رسم الخط کے حوالےسے ہوتی ہے:
http://www۔everyayah۔com/data/images_png/16_43۔png
لغوی ترجمہ کے ساتھ نقل حرفی:
و ما [اور نہیں] ارسلناک [ہم نے تمہیں بھیجا] من قبلک [(کہ)تم سے پہلے] الا رجالاً [صرف مرد ہی] نوحی الیھم [ہم نے ان کی طرف وحی نازل کی] فسئلوا [تو تم پوچھو] اہل الذکر [اہل ذکر سے (کہ جنہیں گزشتہ وحی یاد ہو)] ان کنتم لا تعلمون [اگر تم نہیں جانتے ہو]۔
انگریزی گرائمر کے قوانین کے لحاظ سے مذکورہ آیت کا لفظی ترجمہ یہ ہو گا:
"اور ہم نے اے محمد! تم سے پہلے بھی مردوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے سو تم اہلِ ذکر سے (کہ جنہیں گزشتہ وحی یاد ہو) پوچھ لیا کرو اگر تم نہیں جانتے ہو"۔
اس آیت کا مذکورہ ترجمہ قرآن کے (انگریزی) تینوں معروف مترجمین کے ترجمہ کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے اور اس کی تصدیق کوئی بھی آسانی کے ساتھ کر سکتا ہے، ذیل میں وہ تینوں معیاری ترجمے پیش کیے جا رہے ہیں:
"اور تم سے پہلے اور بھی مرد پیغمبر ہی بھیجے گئے تھے جنہیں ہم نے وحی سے نوازا: اگر تمہیں یہ یاد نہیں تو ان سے دریافت کر تو جنہیں پیغام یاد ہے۔"- یوسف علی
"اور تم سے پہلے ہم نے (اپنا پیغمبر بنا کر) مردوں کو ہی بھیجا جن پر ہم نے اپنی وحی نازل کی –اگر تم نہیں جانتے تو اہل ذکر متبعین سے دریافت کر لو۔" –پیکتھال
"اور ہم نے نہیں بھیجا (پیغمبر بنا کر) تم سے پہلے (اے محمد ﷺ) کسی کو مگر مرد ہی، جن پر ہم نے اپنی وحی نازل کی (بنی نوع انسان کو اللہ کی توحید پر ایمان لانے کی دعوت و تبلیغ کرنے کے لیے)، لہٰذا، ان کے بارے میں دریافت کرو [جن کو کتاب تورات اور انجیل کا علم ہے] اگر تم نہیں جانتے۔"- محسن خان
ان تراجم سے یہ ظاہر ہے کہ 1) آیت میں خطاب حضرت محمد ﷺ سے ہے، اور 2) اس میں اہل ذکر سے مراد نبی ﷺ کے دور کے عیسائی اور یہودی ہیں جن کے بارے میں یہ مانا جاتا تھا کہ ان کے پاس ان کے صحیفوں کا علم ہے۔
وحی کے طور پر ذکر کی مندرجہ بالا تشریح کو تقویت آیت 16:44 سے ملتی ہے جو کہ 16:43 کے بعد ہی موجود ہے:
‘‘انہیں ہم نے بھیجا) واضح دلائل اور کتابوں کے ساتھ ، اور (اے نبی!) ہم نے آپ کی طرف (بھی) ذکر نازل فرمایا ہے تاکہ آپ لوگوں کے لئے وہ خوب واضح کر دیں جو ان کی طرف اتارے گئے ہیں اور تاکہ وہ غور و فکر کریں۔’’- یوسف علی
"واضح ثبوت اور تحریروں کے ساتھ؛ اور ہم نے تم پر (ذکر) نازل کیا ہے تا کہ لوگوں کو وہ واضح کر کے بتاؤ جو ان کے لیے نازل کی گئی ہے، اور تاکہ وہ (اس میں)غور و فکر کریں"- پیکتھال
"واضح نشانیوں اور کتابوں کے ساتھ (ہم نے رسولوں کو بھیجا)۔ اور ہم نے تم پر بھی (اےمحمد! (ﷺ)) ذکراور نصیحت (قرآن) نازل کیاتاکہ جو ان کے لیے پر نازل کیا گیا ہے وہ تم انہیں واضح کر کے بتاؤ"- محسن خان۔
نتیجہ: انفرادی طور پر، اور ساتھ ہی ساتھ اس کے بعد والی آیت 16:44 کے ساتھ آیت مذکورہ کے متن کا تجزیہ اس امر کو واضح کرتا ہے کہ آیت 16:43 میں خطاب پیغمبر اسلام ﷺ سے ہے اور لفظ ذکر سے سابقہ نبیوں پر نازل کی گئی آیتیں مراد ہیں اور اہل ذکر سے اشارہ پیغمبر اسلام کے زمانے کے ان عیسائیوں اور یہودیوں کی طرف ہے جن کے بارے میں یہ مانا جاتا ہے کہ انہیں وہ الٰہی پیغامات اور آیات یاد ہوں گے جو ان کے نبیوں پر نازل کیے گئے تھے۔ اگر بعض مسلم علماء تکبر کے ساتھ خود کو آیت 16:43 کا مصداق بتاتے ہیں تا کہ وہ ایک نشست میں تین طلاق جیسے انتہائی زن بیزار سماجی روایت کو تقویت پہنچا سکیں، تو راقم الحروف کو مجبوراً یہ کہنا ہو گا کہ سخت زن بیزار رویہ اور فوری طور پر تین طلاق کی شکار غریب مسلم خواتین کے مصائب کو مسلسل نظرانداز کیے جانے کے عمل نے واضح طور پر (طلاق دینے میں وقت کی ترتیب کے بارے میں اور آیت 16:43 میں کے بارے میں بھی)قرآن میں جو لکھا ہوا ہے اس کے خلاف ان کے دماغ پر پردہ ڈال دیا ہے یا ان کے روحانی شعور کو تہ و بالا کر دیا ہے اس لیے کہ وہ طلاق کا دفاع کرنے کےلیے قرآن کے بارے میں جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں- و اللہ اعلم بالصواب۔
چونکہ یہ مضمون تین طلاق کی ممانعت پر ہندوستانی مسلمان علماء کے لیے راقم الحروف کی پانچویں یاد دہانی ہے اسی لیے راقم الحروف اس معاملے میں متعلقہ مسلم علماء کی خاموشی کے اسباب پر قیاس آرائی کرنے پر مجبور ہے۔ اس موضوع پر راقم الحروف کے گزشتہ مضامین ذیل میں مذکور ہیں۔
………………………………………
Triple Talaq Controversy: Male Chauvinist Indian Ulema Are Subverting Islam to Mislead the Supreme Court
2۔ Supreme Court's Question Is Relevant: How Come A Pre-Islamic Arabian Custom Is Fundamental To Islam In India?
The Author’s Previous Articles On the Subject Dating From Jan۔ 2012:
- Qur’anic Sharia (Laws) On Divorce: Triple Divorce, Temporary Marriage, Halala Stand Forbidden (Haram)
- The Medieval-Era-Rooted, Qur’an-Conflicting Muslim Personal Law (Sharia Law) Must Be Reformed To Avoid Injustices to Muslim Women – An SOS to the Indian Ulema Fraternity
- Indian Muslim Ulema Who Insist On Retaining the Anti-Qur’anic Triple Talaq (Instant Divorce) In Muslim Personal Law Are Sinners, Haters of Their Women-Folk and Criminals and Must Be Resisted
محمد یونس نے آئی آئی ٹی سے کیمیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے اور کارپوریٹ اکزی کیوٹیو کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور90کی دہائی سے قرآن کے عمیق مطالعہ اور اس کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کی کتاب اسلام کا اصل پیغام کو 2002میں الاظہر الشریف،قاہرہ کی منظوری حاصل ہو گئی تھی اور یو سی ایل اے کے ڈاکٹر خالد ابو الفضل کی حمایت اور توثیق بھی حاصل ہے اور محمد یونس کی کتاب اسلام کا اصل پیغام آمنہ پبلیکیسن،میری لینڈ ،امریکہ نے،2009میں شائع کیا۔
URL for English article: http://www۔newageislam۔com/islamic-ideology/muhammad-yunus,-new-age-islam/who-all-are-‘ahle-zikr’-in-the-qur’an?-–-a-textual-analysis-of-qur’anic-passage-16-43-44-to-get-a-clear-answer/d/111165
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism