New Age Islam
Wed Mar 22 2023, 02:18 AM

Urdu Section ( 25 Aug 2017, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Reflections on Qur'anic Message (Part 5) اسلام میں اعمال صالحہ کی اہمیت و افادیت

 محمد یونس، نیو ایج اسلام

25 اگست 2017

(مشترکہ مصنف (اشفاق اللہ سید)، اسلام کا اصل پیغام، آمنہ پبلکشنز، امریکہ، 2009)

اکثر مسلمان ایمان کے پانچ ستونوں کو اسلامی تعلیمات کی بنیاد مانتے ہیں جس میں نماز کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

جب وہ ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو یہ عام طور پر یہ پوچھتے ہیں کہ "کیا تم نے نماز ادا کر لی"۔ لیکن وہ کبھی بھی ایک دوسرے سے یا اپنے رشتہ داروں سے یہ نہیں پوچھتے کہ کیا تم نے کوئی نیک کام کیا ہے۔

"اعمال صالحہ" کو تمام مذاہب کے اندر مرکزی حیثیت حاصل ہے، اور اس دنیا میں دہشت گردی اور بے دینی کے علاوہ اور کوئی مذہب نہیں ہے جو برائی اور گناہوں کو فروغ دیتا ہو۔ لہٰذا، قرآنی تعلیمات پر مبنی یہ غور و فکر مسلمانوں کے لئے کیوں!

قرآنی تعلیمات پر مبنی اس غور و فکر کا محرک ایک عالمی شہرت یافتہ اہل علم اور دانشور اکبر احمد کا انٹر ہے جو انہوں نے ایک زمانے مین ایم ٹی وی کے ایک سب سے مشہور میزبان کرسٹن بکر کا اس عنوان پر لیا تھا کہ انہیں کس چیز نے اسلام قبول کرنےپر مجبور کیا (1)۔

جب کرسٹن بکر نے کرکیٹر عمران خان سے سوال کیا کہ اسلام ہے کیا، تو انہوں نے جواب دیا کہ "اللہ پر ایمان رکھنا اور نیک عمل کرنا ایمان کی بنیاد ہے"۔ ان کے اس جواب نے ان کے اندر اسلام کو جاننے کا اور پڑھنے کا جذبہ پیدا کیا جس کے نتیجے میں انہوں نے آخر کار اسلام قبول کر لیا۔

اکثر مسلمانوں کو عمران خان کا یہ جواب اسلامی تعلیمات میں تخفیف معلوم ہوتا ہوگا۔ انہوں نے نہ پیغمبر اسلام کے بارے میں بتایا اور نہ ہی اسلام کے پانچ ارکان کے بارے میں کوئی بات کی، بلکہ انہوں نے اعمال صالحہ کو اسلام کا جوہر اور اس کی روح قرار دیا۔

لیکن عمران خان نے قرآن کی صحیح تعلیم پیش کی۔

قرآن کا فرمان ہے:

"ہاں، جس نے اپنا چہرہ اﷲ کے لئے جھکا دیا (یعنی خود کو اﷲ کے سپرد کر دیا) اور وہ صاحبِ اِحسان ہو گیا تو اس کے لئے اس کا اجر اس کے رب کے ہاں ہے اور ایسے لوگوں پر نہ کوئی خوف ہو گا اورنہ وہ رنجیدہ ہوں گے"۔ (2:112)

"اور دینی اعتبار سے اُس شخص سے بہتر کون ہو سکتا ہے جس نے اپنا رُوئے نیاز اللہ کے لئے جھکا دیا اور وہ صاحبِ احسان بھی ہوا۔ " (4:125)

"اور اس شخص سے زیادہ خوش گفتار کون ہو سکتا ہے جو اﷲ کی طرف بلائے اور نیک عمل کرے اور کہے: بے شک میں فرمانبرداروں میں سے ہوں"۔ (41:33)

لہٰذا، قرآن بھی اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ مذہب اور پیغمبر سے قطع نظر اللہ پر جس کا ایمان اس کے اندر نیکی کا جذبہ پیدا کرتا ہے اسے اللہ کی بارگاہ سے اس کا اچھا بدلہ ملے گا۔

اسی لئے جیسا کہ عمران خان نے کہا "اللہ پر ایمان رکھنا اور نیک عمل کرنا ایمان کی بنیاد ہے"، یا اسلامی تعلیمات کی تصویر ہے۔

لیکن یہ تصور اسلام کے ستون –نماز ، روزہ ، حج اور زکوٰ ۃ کی اہمیت نہ تو کم کرتا ہے اور نہ ہی اسے ختم کرتا ہے۔ بلکہ یہ ان ستونوں کو ایک شاندار ڈھانچہ عطا کرتا ہے۔

یہ دین یا نظام حیات کے ساتھ ایک سمجھوتہ ہوگا اگر کوئی مسلمان اسلام کے ان ستونوں کو تسلیم کرے لیکن ایک دوسرے کی مدد کر کے نیک عمل نہ کرے۔ قرآن کے الفاظ میں:

"کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے، تو یہ وہ شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (یعنی یتیموں کی حاجات کو ردّ کرتا اور انہیں حق سے محروم رکھتا ہے)، اور محتاج کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا (یعنی معاشرے سے غریبوں اور محتاجوں کے معاشی اِستحصال کے خاتمے کی کوشش نہیں کرتا)، پس افسوس (اور خرابی) ہے ان نمازیوں کے لئے، جو اپنی نماز (کی روح) سے بے خبر ہیں (یعنی انہیں محض حقوق اﷲ یاد ہیں حقوق العباد بھلا بیٹھے ہیں)، وہ لوگ (عبادت میں) دکھلاوا کرتے ہیں (کیونکہ وہ خالق کی رسمی بندگی بجا لاتے ہیں اور پسی ہوئی مخلوق سے بے پرواہی برت رہے ہیں)، اور وہ برتنے کی معمولی سی چیز بھی مانگے نہیں دیتے"۔ (7-107:1)

مذکورہ بالا قرآنی آیات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قرآن قیامت کے دن رضائے الٰہی کے حصول کا ایک واحد ذریعہ اعمال صالحہ کو ہی قرار دیتا ہے۔ جس پر ہم آئندہ حصے (6) میں روشنی ڈالیں گے۔

محمد یونس نے آئی آئی ٹی سے کیمیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے اور کارپوریٹ اکزی کیوٹیو کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور90کی دہائی سے قرآن کے عمیق مطالعہ اور اس کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کی کتاب اسلام کا اصل پیغام کو 2002میں الاظہر الشریف،قاہرہ کی منظوری حاصل ہو گئی تھی اور یو سی ایل اے کے ڈاکٹر خالد ابو الفضل کی حمایت اور توثیق بھی حاصل ہے اور محمد یونس کی کتاب اسلام کا اصل پیغام آمنہ پبلیکیسن،میری لینڈ ،امریکہ نے،2009میں شائع کیا۔

[1]. http://www.newageislam.com/islam-and-the-west/muslim-converts-3--kristiane-backer--islam-is-compatible-with-science,-islam-is-a-religion-for-people-who-think/d/112255

URL for English article: http://www.newageislam.com/islam-and-spiritualism/muhammad-yunus,-new-age-islam/reflections-on-qur-anic-message,-part-5---primacy-of-good-deeds-in-islam/d/112330

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/reflections-qur-anic-message-part-5/d/112333

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..