New Age Islam
Mon Mar 27 2023, 02:21 PM

Urdu Section ( 28 Sept 2017, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Reflections on Qur'anic Message - Part-9 تقویٰ اور نماز کے درمیان فرق

محمد یونس ، نیو ایج اسلام

(مشترکہ مصنف (اشفاق اللہ سید) ، اسلام کا اصل پیغام، آمنہ پبلکشنز، امریکہ، 2009)

22 ستمبر 2017

شہ سرخی گزشتہ مضمون کے ان اختتامی نکات کو آگے بڑھانے والی ہے کہ کیا نماز جو کہ یقینی طور پر اسلامی روحانیت کا سنگ میل ہے اور پیغمبر اسلام ﷺ کے ذریعہ خدا کی حمد و ثنا بیان کرنے کا ایک منظم و منضبط طریقہ ہے ، نمازی کو متقی بناتی اور کیا نماز ایک مسلمان کو جنت کا حقدار بناتی ہے (13:35، 47:15، 51:15، 52:17، 54:54، 77:41)۔

تقویٰ ایک ایسا تکنیکی لفظ جس کی وضاحت قرآن برائی کے خلاف مانع ایک قوت محرکہ کے طور پر کرتا ہے (91:8-مضمون -7)، سب سے پہلے اس لفظ کا مشہور زبانوں میں ترجمہ کیا جانا ضروری ہے کہ تاکہ قارئین اس کے مختصر لیکن اہم معنی کو سمجھ سکیں۔

لفظ تقویٰ اور اس کا اسم لفظ متقی اور اس کے مادہ سے مشتق دیگر الفاظ سینکڑوں قرآنی آیات میں وارد ہوئے ہیں۔ مسلم علماء نے اس کی مختلف تعریفیں پیش کی ہیں مثلاً خدا کی طرف متوجہ ہونا ، خدا کی رہنمائی ، خدا سے ڈرنا ، خدا کو یاد رکھنا ، برائی سے بچنا ، خود کی برائی سے حفاظت کرنا اور پرہیزگاری وغیرہ۔ سیاق و سباق اور ایک وسیع تر تناظر میں ذاتی لفظ کے مطابق تقویٰ کا معنی انسان کا اپنی ان آفاقی اور اخلاقی ذمہ داریوں سے آگاہ رہنا ہے [1] جن کا خدا نے اسے امین بنایا ہے ، یا ایک لفظ میں یہ اخلاقی دیانت داری ہے جیسا کہ شہ سرخی میں استعمال کیا گیا ہے۔

یہاں مقصد نماز اور تقویٰ کے درمیان ربط کی تحقیق کرنا ہے۔ یہ مسلمانوں کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ وہ صرف نماز پر زور دیتے ہیں لیکن تقویٰ میں مہارت حاصل کرنے یا ایسے اچھے اور نیک کاموں پر کوئی تاکید نہیں کرتے جن کا تعلق تقویٰ سے ہے (مضمون 7، اختتامی بیان)۔

اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں ہے کہ نماز بہت سے نیک لوگوں کو برائیوں سے روکتی ہے اور انہیں تقویٰ کی دولت سے مالا مال کر دیتی ہے (29:45) لیکن بہت سے ایسے دوسرے لوگ ہیں جو نماز کو اللہ عز و جل کے تئیں ایک معمولی فرض سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے اس بات کو جانے بغیر کہ صرف قرآنی آیات کی تلاوت کرنا اور تقویٰ حاصل کرنے کی ایک باشعور کوشش کے بغیر صرف ارکان نماز ادا کرنا نماز کے مبینہ مقصد کے حصول میں ایک بہت بڑی ناکامی ہے ، جیسا کہ نماز کے مقاصد حسب ذیل ہیں:

سورت الفاتحہ کی تعلیم کے مطابق نماز صرف اللہ کی تسبیح کرنے تک ہی محدود نہیں ہے جیسا کہ اس سورت کے مندرجہ ذیل ترجمہ سے آسانی کے ساتھ سمجھا جاسکتا ہے جو کہ ہر روز ادا کی جانے والی اسلامی نماز کا خلاصہ ہے۔

اللہ کے نام سےشروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانےوالا ہے

سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے

نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے

روزِ جزا کا مالک ہے

(اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں

ہمیں سیدھا راستہ دکھا

ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کا۔

پہلی چار آیتیں اللہ کی حمد و ثنا کے ساتھ مختص ہیں۔

آیت نمبر 4 اور 5 میں خدا کی بارگاہ میں انسان کی حتمی جواب دہی ، اللہ کی عبادت کرنے کے اس کے فریضہ اور اس کی مدد چاہنے کو تسلیم کیا گیا ہے۔

نماز کا اصل مقصد آیت نمبر 6 اور 7 میں مذکور ہ۔ اللہ کی حمد و ثنا کر لینے کے بعد (1 تا 3) اور اس کی برتری اور اپنی عجز و انکساری کو تسلیم کر لینے کے بعد بندہ اللہ سے سیدھا راستہ (صراط مستقیم) یا حقیقی ہدایت کا طلبگار ہوتا ہے۔

اس کے اگلے صفحہ میں قرآن اپنے بندے کی دعا کا جواب سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات میں اس طرح دیتا ہے: " یہ) وہ عظیم کتاب ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، (یہ) متقین کے لئے ہدایت ہے (2:2)۔" بہ الفاظ دیگر صرف متقین ہی قرآن سے ہدایت حاصل کر سکتے ہیں "اور اسی لئے وہ اپنے رب کی جانب سے سچی ہدایت یا صراط مستقیم پر ہیں"۔ (2:5)

لہٰذا، قرآن کو ہمارے سامنے سچی ہدایت یا صراط مستقیم کی طرف ایک رہنما کی حیثیت سے پیش کیا گیا ہے اور اس پر صرف متقی ہی چل سکتے ہیں۔

مندرجہ ذیل قرآن کی متعدد آیات میں قرآن ہدایت کے اپنے اصول یا وحی کو صراط مستقیم قرار دیا ہے۔

حکمت سے معمور قرآن کی قَسم، بیشک آپ ضرور رسولوں میں سے ہیں، سیدھی راہ (صراط المستقیم) پر (قائم ہیں)، (یہ) بڑی عزت والے، بڑے رحم والے (رب) کا نازل کردہ ہے (6-36:2)۔

اور تاکہ وہ لوگ جنہیں علم (صحیح) عطا کیا گیا ہے جان لیں کہ وہی (قرآن) آپ کے رب کی طرف سے (مَبنی) برحق ہے سو وہ اسی پر ایمان لائیں اور ان کے دل اس کے لئے عاجزی کریں، اور بیشک اﷲ مومنوں کو ضرور سیدھی راہ (صراط المستقیم) کی طرف ہدایت فرمانے والا ہے (22:54)۔

لہٰذا، اسلامی نماز صرف روحانیت کا مصدر و منبع نہیں ہے بلکہ یہ قرآن کی رہنمائی (صراط المستقیم) کی پیروی کرنے کا ایک مسلسل عہد بھی ہے۔

لہٰذا، نماز ایک بندہ مؤمن کو تقویٰ حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے اور اپنے روزانہ کے معمولات اور دوسروں کے ساتھ اپنے تمام معاملات میں قرآن کی ہدایات پر عمل کرنے کا پابند کرتا ہے۔

لہذا، مسلمان جو صرف نماز پر ہی پر زور دیتے ہیں انہیں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ نماز میں وہ جس صراط مستقیم کو طلب کرتے ہیں وہ صرف قرآن کی ہدایت ہی ہے اور انہیں اس کی پیروی کرنے کے لئے تقویٰ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

لہذا مسلمانوں کو یہ محسوس کرنا ضروری ہے کہ جب تک وہ تقویٰ حاصل کرنے یا اس پر عمل کرنے اور قرآنی ہدایت کی پیروی کرنے کی باشعور کوشش کے ساتھ اپنی نمازوں کی تائید نہیں کرتے تب تک وہ اس چیز سے غافل ہی رہیں گے جس کے لئے وہ نماز ادا کرتے ہیں۔ وہ روحانی طور پر مسرور محسوس کر سکتے ہیں اور خدا کی بارگاہ میں کھڑے ہونے اور اس کی حمد و ثنا بجا لانے کے جذبات سے سرشار بھی ہو سکتے ہیں لیکن وہ الہی رہنمائی سے محروم ہی رہیں گے جس کے لیے وہ اپنی نماز میں اللہ سے دعا کرتے ہیں اور جو خدا نے قرآن میں ان کےلئے نازل کیا ہے۔

[1] Essential Message of Islam, Chap. 8.2

محمد یونس نے آئی آئی ٹی سے کیمیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے اور کارپوریٹ اکزی کیوٹیو کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور90کی دہائی سے قرآن کے عمیق مطالعہ اور اس کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کی کتاب اسلام کا اصل پیغام کو 2002میں الاظہر الشریف،قاہرہ کی منظوری حاصل ہو گئی تھی اور یو سی ایل اے کے ڈاکٹر خالد ابو الفضل کی حمایت اور توثیق بھی حاصل ہے اور محمد یونس کی کتاب اسلام کا اصل پیغام آمنہ پبلیکیسن،میری لینڈ ،امریکہ نے،2009میں شائع کیا۔

URL for English article: http://www.newageislam.com/islam-and-spiritualism/muhammad-yunus,-new-age-islam/reflections-on-qur-anic-message---part-9--the-distinction-and-overlap-between-moral-uprightness-(taqwa)-and-prayer-(salah)-in-islam/d/112622

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/reflections-qur-anic-message-part-9/d/112695

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..