New Age Islam
Tue Mar 21 2023, 03:41 AM

Urdu Section ( 27 Nov 2014, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Truth about Whether Islam Is a Religion of Violence or Peace اسلام تشدد کا مذہب ہے یا امن کا: ایک تجزیاتی مطالعہ

 

 

میلاد میلانی

6 اکتوبر 2014

اسلامی تاریخ پر تشدد واقعات سے بھری ہوئی ہے۔ مسلمان تشدد پسند ہو سکتے ہیں۔ اس سے انکار کرنا اس بات سے انکار سے بالکل مختلف نہیں ہے کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے اور تمام مسلمان امن پسند ہوتے ہیں۔ یہ دونوں باتیں یکسر غلط ہیں۔

قرآن پر امن اور پر تشدد دونوں قسم کے احکام پر مشتمل ہے۔ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ قرآن میں ایسی آیتیں ہیں؛ بلکہ مشکل یہ ہے کہ غیر متشدد اور عسکریت پسند مسلمان دونوں یکساں طور پر بر حق ظاہر ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے نزدیک امن و امان تلوار ے کے ذریعے ہی قائم کیا جا سکتا ہے؛ جبکہ دوسروں کے لئے امن و امان اللہ کی بے پناہ رحمت میں پایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر:

"رحمٰن کے (سچے) بندے وه ہیں جو زمین پر فروتنی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب بے علم لوگ ان سے باتیں کرنے لگتے ہیں تو وه کہہ دیتے ہیں کہ سلام ہے"۔ (25:63)

"ان سے تم جنگ کرو اللہ تعالیٰ انہیں تمہارے ہاتھوں عذاب دے گا، انہیں ذلیل ورسوا کرے گا، تمہیں ان پر مدد دے گا اور مسلمانوں کے کلیجے ٹھنڈے کرے گا"۔ (ق 9:14)

مسئلہ یہ ہے کہ مذہبی مواد کے تعلق سے ایسے خدشات پائے جاتے ہیں کہ جن پر کھلے دہن کے ساتھ توجہ نہیں دی گئی۔ اور مذہبی نصوص کے بارے میں بہت سارے سخت نتائج نکالے گئے ہیں جن میں سے اکثر نتائج ان لوگوں نے اخذکئے ہیں جو دین سے اتنے واقف نہیں ہیں جتنا وہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

اگر ہم تین اہم مذہبی روایات (عیسائیت، اسلام اور یہودیت) کا مطالعہ کریں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ ان تینوں مذاہب کی کتابوں میں تشدد اور امن دونوں کا حوالہ ملتا ہے۔

لہذا حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی مذہبی کتاب پرتشدد آیات پر مشتمل ہو تو اسے ایک تشدد پسند مذہب نہیں کہا جا سکتا۔ لیکن اگر کوئی مذہبی کتاب پر امن آیات پر مشتمل تو اس کا مطلب بھی یہ نہیں ہے کہ وہ مذہب بالکل پر امن ہی ہے۔

"ان کے نتائج سے ان مذاہب کے پر امن یا تشدد پسند ہونے کا تعین کیاجا سکتا ہے۔"

مذاہب کی تاریخ میں تشدد کوئی نیا باب نہیں ہے اور نہ ہی یہ صرف اسلامی تاریخ کے ساتھ ہی خاص ہے۔

عیسائی اور بدھ مت کے پیروکاروں کی بھی تاریخ تشدد اور تعصب سے بھی بھری ہوئی ہے، مثلاً اسقاط حمل کی کلینک کو اڑا دیا جانا اور میانمار میں شدت پسند بدھوں کی بمباری۔

ہو سکتا ہے کہ مذہبی مواد پر تشدد کاموں کا محرک بن جائیں لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہی کہ اس کا مطالعہ وسیع پیمانے پر انسانی تشریحات پر منحصر ہے۔ آسان لفظوں میں "دنیا غلط فہمیوں کے ذریعے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے۔"

یقیناً "خدا کے نام پر قتل کرنا کبھی بھی جائز نہیں ہو سکتا"، لیکن اس سے تمام لوگو کے لیے اس امر کا آغاز ہو سکتا ہے کہ ایسی دروغ گوئی کی گرفت نہ کی جائے کہ ہرکوئی خدا کی مرضی سے واقف ہے۔

یہ نقطہ براہ راست (ڈیرن ایرونوف کی Darren Aronofky) کی حالیہ فلم کی تصویر کشی ہوتی ہے جس میں نوح علیہ السلام سے متعلق بائبل میں مذکور کہانی پیش کی گئی ہے۔ آپ اس کو فلم پسند کریں یا نہ کریں اس کے ذریعہ ایک اہم پیغام پہنچایا گیا ہے اور وہ خدا کی مکمل خاموشی ہے۔

اس فلم میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ نوح علیہ السلام ایسا فیصلہ لینے کے لیے جو دوسروں کی زندگی پر اثرانداز ہوگا اپنے گہرے اور تاریک ترین نفس کے ساتھ مجاہدہ کرنے پر مجبور ہیں۔ اس فلم میں رسل کرو جس نے نوح کا کردار ادا کیا ہے اپنی بہو کی جڑواں بیٹی کو قتل کرنے کا ارادہ کرتا ہے اس لیے کہ اسے لگتا ہےکہ یہ خدا کی مرضی ہے، آخر کار وہ ایسا نہیں کر پاتا۔ وہ اپنے نفس سے ایسے کام کرنے کی تحریک نہیں پا سکا۔

یہ فلم بروقت اس بات کی یاد دہانی کروانے والی ہے کہ ہم کبھی کبھی غلطی کرتے ہیں اور کبھی کبھی صحیح فیصلہ بھی لیتے ہیں۔ اور یہ کہ کسی بھی مذہب اور مذہبی مواد یا اس کی تشریحات کا سب سے اہم حصہ ہمارا فیصلہ اور انتخاب ہے۔

"مستند" اسلام کا اصل مدعیٰ کیاہے" اس تعلق سے دعووں کو سننے اور ان کا جواب دینے کے بجائے ہمارا اس بات پر توجہ دینا زیادہ بہتر ہو گا کہ اپنے مذاہب کا اعتراف کرنے والے اپنی زندگی کس طرح گزارنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

اس طرح ان باتوں کے بارے میں مفروضات قائم کرنے سے بچنا آسان ہوسکتاہے کہ مذہبی تعلیمات کا مطلب کیا ہو سکتا ہے اور اس سے اس بات پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ کس طرح وفادار بنا جائے۔

مذہب امن کا دشمن نہیں ہے بلکہ امن کے دشمن وہ لوگ ہیں جو مذہب کے نام پر بے گناہوں کے خلاف دہشت گردی اور پر تشدد کاموں میں ملوث ہیں۔

میلاد میلانی، ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی میں تاریخ اور سیاسی افکار  کے لیکچرر ہیں۔

ماخذ:

 http://theconversation.com/the-truth-about-whether-islam-is-a-religion-of-violence-or-peace-32437

URL for English article:

 https://newageislam.com/interfaith-dialogue/the-truth-whether-islam-religion/d/99590

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/the-truth-whether-islam-religion/d/100222

 

Loading..

Loading..