New Age Islam
Mon Nov 10 2025, 07:27 PM

Urdu Section ( 28 Oct 2025, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Meaning of the word Ummi in Qur'an قرآن میں لفظ امی کا مفہوم

سہیل ارشد، نیو ایج اسلام

28 اکتوبر،2025

قرآن کے مفسرین  اور عربی زبان کے ماہرین میں لفظ اُمی کے معنی و مفہوم پر بحث ہوتی رہی ہے کونکہ قرآن میں پیغمبراسلام کو اُمی نبی کہا گیا ہے۔ مفسرین کے مطابق اُمی کا ایک وہ شخصیت ہے جو کسی استاد سے روایتی تعلیم حاصل کرتی لیکن خدا کی طرف سے وہ فطری طور پر علم و حکمت  سے سرفراز کی جاتی ہے۔ چونکہ حضور پاک نے کسی استاد سے روایتی تعلیم حاصل نہیں کی تھی اس کے باوجود آپ کو خدا نے نبوت اور علم و حکمت سے سرفراز کیا تھا اس لئے قرآن میں آپ کو امی نبی کہا گیا ہے۔ قرآن کی مندرجہ ذیل آیتوں میں حضور پاک کو نبی اُمی کہا گیا ہے۔

وہ لوگ جو پیروی کرتے ہیں اس رسول کی جو امی ہے کہ جس کو پاتے ہیں لکھا ہوا اپنے پاس توریٹ میں اور انجیل میں۔ وہ حکم۔کرتا ہے ان کو نیک کام کا اور منع کرتا ہے  برے کام سےاور حلال کرتا ہے ان کے لئے سب پاک چیزیں اور حرام کرتا ہے ان پر ناپاک چیزیں اور اتارتا ہے ان پر سے ان کے بوجھ اور وہ قیدیں جو ان پر تھیں سو جو لوگ اس پر  ایمان لائے اور اس کا اکرام کیا اور اس کی مدد کی اور تابع ہوئے اس نور کےجو اس کے ساتھ اترا ہے  وہی لوگ پہنچے اپنی مراد کو۔ (الاعراف : 157)

تو کہہ اے لوگو میں رسول ہوں اللہ کا تم سب کی طرف جس کی حکومت ہے آسمانوں  میں اور زمین میں کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا وہی جلاتا اور مارتا ہے سو ایمان لاؤ اللہ پر اور اس بھیجے ہوئے نبی امی پر جو کہ یقین رکھتا ہے اللہ پر اور اس کے سب کلاموں پر اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ۔(الاعراف : 158)

وہی ہے جس نے اٹھایا امیوں میں ایک رسول انہی میں کا سناتا ہے ان کو اس کی آیتیں اور ان کو سنوارتا ہے اور سکھلاتا ہے ان کو کتاب اور عقل مندی اور اس سے پہلے پڑے ہوئے تھے صریح بھول میں۔(الجمعہ : 2)

قرآن میں حضور پاک کے اُمی نبی ہونے کے پیچھے کی۔مصلحت بھی بتا دی گئی ہے۔ چونکہ شرکین و یہود مکہ اکثر آپ پر یہ بہتان لگاتے تھے کہ آپ اساطیرالاولین یعنی پرانے قصے  سناتے ہیں اس لئے قرآن یہ۔کہہ کر ان کے بہتان کا رد کردیتا ہے کہ آپ تو نبی امی ہیں۔وہ صرف وحی ء الہی کی مدد سے اللہ کا پیغام انسانوں تک پہنچاتے ہیں۔

اور اس سے پہلے تم کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اپنے دائیں ہاتھ سے اسے لکھتے تھے تب تو باطل والے شک میں مبتلا ہوتے۔(العنکبوت : 48)

 بہرحال ، قرآن میں لفظ اُمی صرف حضور پاک کے لئے استعمال نہیں ہوا ہے۔ کئی دوسرے موقعوں پر لفظ امی کا استعمال مختلف معنوں میں استعمال ہوا ہے۔ خصوصاً امی سے مراد غیر اہل۔کتاب یعنی مشرکین مکہ  لیا گیا ہے۔ چونکہ مشرکین مکہ کا مذہب کسی آسمانی صحیفے پر مبنی نہیں تھا اس لئے ان میں تعلیم کا کوئی نظام۔نہیں تھا۔ جو قومیں اہل کتاب تھیں ان میں بچپن سے ہی آسمانی صحیفوں کو پڑھنے پڑھانے کا رواج تھا۔اس لئے ان قوموں میں خواندگی عام تھی لیکن مشرکین مکہ کے رسوم ورواج کسی مذہبی صحیفے پر مبنی نہیں تھے بلکہ آباواجداد کی زبانی روایتوں پر مبنی تھے اس لئے ن کے یہاں پڑھنے پڑانے کا رواج نہیں تھا۔ یہی وجہ تھی کہ مشرکین مکہ میں ناخواندگی عام تھی بلکہ یہ ان کی پہچان بھی بن گئی تھی۔۔اس لئے مکہ کے یہودی مشرکین مکہ کو امی کہہ کر پکارتے تھے۔اس لحاظ سے مکہ میں دو طبقے تھے۔ ایک اہل کتاب اور دوسرا اُمی۔قرآن کہتا ہے کہ امیوں کے پاس کوئی مذہبی کتاب نہیں تھی۔

اور بعض ان میں امی ہیں خبر نہیں رکھتے کتاب کی سوائے جھوٹی آرزوؤں اور ان کے پاس کچھ نہیں مگر خیالات۔(البقرہ : 78)

ایک اور آیت میں اہل کتاب اور امی کو دو الگ الگ فرقہ مانا گیا ہے۔

اورآپ اہل کتاب اور امی لوگوں سے فرمادیں کیا تم بھی اسلام قبول کرتے ہو۔(آل عمران : 3)

مشرکین کی ناخواندگی کی وجہ سے ییودی انہیں کم تر سمجھتے تھے اور کچھ غیر دیانت دار یہودی تو امیوں کا مال ہڑپ لینے کو بھی گناہ نہیں سمجھتے تھے کیونکہ وہ ناخواندگی کی وجہ سے لین دین کی کوئی سند نہیں رکھتے تھے۔قرآن یہودیوں کے اس روئیے کا ذکر یوں کرتا ہے۔

اور اہلل کتاب میں کوئی تو ہے کہ اگر تم اس کے پاس ایک ڈھیر بھی امانت رکھ دو تو وہ تمھیں ادا کردے گااور انہی میں سے کوئی وہ ہے کہ تم اس کے پاس ایک دینار بھی امانت رکھ دو تو جب تک تم اس کے سر پر کھڑے نہیں رہوگے وہ تمہیں ادا نہیں کرے گا۔ یہ اس وجہ سے کہ وہ کہتے ہیں کہ امی لوگوں کے معاملے میں ہم جواب دہ نہیں ہیں اور یہ اللہ پر جان بوجھ کر جھبوٹ باندھتے ہیں۔(آل عمران : 75)

لہذا ، ان مثالوں سے یہ نات واضح ہوگئی کہ قرآن میں لفظ امی دو مختلف تناظر میں استعمال۔ہوا ہے۔۔ایک تو حضور پاکﷺ کی اس صفت کے اظہار کے لئے کہ آپ نے روایتی تعلیم نہیں حاصل کی لیکن انہیں خدا کی طرف سے فطری علم و حکمت عطا کی گئی ۔دوسری بات یہ کہ اُمی سے مراد غیر اہل کتاب قوم جو یہودیوں اور عیسائیوں کے ساتھ مکہ میں آباد تھی۔قرآن ان کے لئے امی کا لفظ انہیں اہل کتاب  سے ممیز کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے اور یہودی اور عیسائی بھی انہیں امی کہتے تھے۔

---------------

URL: https://newageislam.com/urdu-section/meaning-word-ummi-quran/d/137419

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..