مولانا وحید الدین خان
24 مارچ 2018
ایک ضعیف کسان گاؤں کے چرچ کے اندر سب سے آخری بینچ پر تنہا بیٹھا ہوا تھا۔ ‘‘تم کس بات کے انتظار میں ہو؟’’ کسی نے اس سے دریافت کیا ، ‘‘میں اسے دیکھ رہا ہوں اور وہ مجھے دیکھ رہا ہے’’، اس نے جواب دیا۔
اُس کسان کے اِس جواب سے عبادت کی روح سمجھ میں آتی ہے۔حقیقی عبادت دراصل خالق کائنات کے ساتھ محو گفتگو ہونا ہے؛ یہ ہر جگہ خدا کی موجودگی سے آگاہ ہونا ، اس کی شان قدرت کے آگے سربسجود ہونا اور یہ جاننا ہے کہ وہ ہر حسن و جمال ، حکمت و دانائی، حقائق و معارف اور طاقت و قوت کا مصدر و سرچشمہ ہے۔
اس طرح کا عمل کسی ایک خاص وقت کے اندر انجام نہیں دیا جاتا ، بلکہ یہ شعور کی ایک ایسی کیفیت ہے جو انسان کے کامل وجود پر طاری ہوتی ہےجس کا اظہار اس کے ہر ہر عمل سے ہوتا ہے۔
اگر کوئی خدا کی یاد کو کسی ایک عبادت گاہ میں محدود کر دیتا ہے اور وہ اس کا مظاہرہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں نہیں کرتا ہے تو اس کی عباد کوئی عبادت نہیں ہےاس لئے کہ اس کا مصدر خدا کا حقیقی ذکر نہیں ہے۔
ایسا کیونکر ہو سکتا ہے کہ کوئی خداکے سامنے عجز و نیاز بجا لائے اور پھر باہر نکل کر لوگوں کے سامنے غرور و تکبر میں اِتراتا بھی پھرے؟
ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی اپنی عبادت کی حرکات و سکنات میں کمال درجے کے ادب کا مظاہرہ کرے اور اس کے بعد ایسی زندگی بسر کرے کہ گویا وہ تمام قسم کی اخلاقی پابندیوں سے آزاد ہے؟
یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی اپنی عبادت میں خدا کی خدمت کا عہد لے اور اس کے بعد صرف اپنی زندگی کے اندر اپنی خواہشات کی تکمیل میں ہی لگا رہے۔
لہٰذا ، حقیقت یہ ہے کہ قول و فعل کا ایسا تضاد صرف جعلی عبادت سے ہی پیدا ہوتا ہے –ایسی عبادتیں صرف ایک ذمہ داری سمجھ کر ادا کر لی جاتی ہیں ، ان میں معرفت خدا وندی کا کوئی شعور نہیں ہوتا ہے۔ حقیقی عبادت کی بنیاد صرف خدا کے دائمی ذکر پر ہی ہوتی ہے ، اور جو خدا کو یاد رکھتا ہے اسے کبھی نہیں بھولتا۔
حقیقی عبادت ایک طرز حیات کا نام ہے ، اور حقیقی طرز زندگی واقعتاً ایک انداز عبادت سے عبارت ہے۔
ماخذ:
sundayguardianlive.com/opinion/the-essence-of-prayer
URL for English article: https://newageislam.com/spiritual-meditations/the-essence-prayer/d/114763
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism