مولانا وحید الدین خان
14 اپریل 2018
ایک ممتاز ریاضی دان سر مائیکل فرانسس اتیہ جو ایک بار ممبئی آئے تھے ، انہوں کہا ہے کہ خدا سب سے بڑا ریاضی دان ہے۔ یہ کوئی نیا نظریہ نہیں ہے۔ بلکہ بیسویں صدی کے وسط میں سر جیمس جینس نے کہا تھا کہ یہ دنیا کسی ریاضی دان کی صناعی ہے۔ اور ان سے بھی کئی صدیوں قبل فیثاغورث یہ کہہ چکا تھا کہ یہ تمام چیزیں محض نمبرات ہیں۔
پکاسو کے لئے خدا ایک فنکار تھا۔ اس نے کہا کہ "خدا واقعی ایک اور فنکار ہے"، جس نے "جیراف ، ہاتھی اور بلی کی تخلیق کی ہے"۔
آئنسٹائن نے ایک بار کہا تھا کہ خداوند لطیف ہے اور عظیم ترین دانا و بینا ہے۔ جن لوگوں نے کائنات کا مشاہدہ کیا ہے انہیں اس میں اس بات کا ایک خوشگوار احساس ہوا ہے کہ کائنات کی تخلیق میں ان سے بھی ایک عظیم ترین ہستی کا دست قدرت کار فرما ہے۔ ایک ریاضی دان کا سامنا اس قدر اعلی علومِ ریاضیات سے ہوتا ہے کہ وہ اس موضوع پر اپنی کوتاہ علمی محسوس کرتا ہے اور آخر کار یہ کہنے پر مجبور ہوتا ہے کہ "خدا ہی ایک عظیم ریاضی دان ہے!"
ایک فنکار کو مظاہر کائنات کی فنکاری اور صناعی اس قدر پرفریب اور جاذب نظر معلوم ہوتی ہے کہ خود اسے اس کی فنکاری بے وقعت معلوم ہونے لگتی ہے اور وہ یہ کہنے پر مجبور ہوتا ہے کہ "خدا ہی سب سے بڑا فنکار ہے!"
اس کائنات کے اندر ایسی ایسی حکمتیں اور رازہائے سربستہ موجود ہیں کہ بڑے بڑے (جینئس ‘‘genius’’) عقلاء اور حکماء یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ اس کائنات میں ہم سے بھی بڑی ایک حکیم و علیم ہستی موجود ہے۔
سچ یہ ہے کہ خدا سب سے بڑا ریاضی دان ، سب سے بڑا فنکار اور سب سے بڑا (جینئس ‘‘genius’’) حکیم و علیم ہے۔ جو انسان کائنات میں خدا کے مظاہر تلاش کرنے میں ناکام ہوتا ہے وہ اندھا ہے، اور جو شخص خدا کے مظاہر کا مشاہدہ کرنے کے بعد بھی اس پر ایمان نہیں لاتا وہ بے حس اور بےشعور ہے۔
خدا کے مظاہر اس کائنات میں ہزاروں طریقوں سے عیاں ہیں لیکن اس نعمت بے بہا سے صرف وہی لوگ بہرہ ور ہوتے ہیں جن کے دل اور دماغ اس کے مشاہدے کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ جو لوگ جو خدا کی تخلیق اور بے شمار مظاہر فطرت پر غور و فکر کرتے ہیں صرف انہیں ہی خالق کائنات کی اس قدر پختہ معرفت حاصل ہو سکتی ہے۔
ماخذ:
sundayguardianlive.com/opinion/god-greatest-mathematician
URL for English article: https://newageislam.com/islam-spiritualism/god-greatest-mathematician/d/114976
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism