New Age Islam
Tue Feb 11 2025, 01:46 AM

Urdu Section ( 26 Feb 2018, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Fulfil Duties, but Expect No Reward اپنی ذمہ داری نبھائیں، لیکن کسی اجر کی توقع نہ رکھیں

مولانا وحید الدین خان

10 فروری، 2018

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے ربانی کردار کا بہترین نمونہ ہمارے سامنے پیش کیا اور ہمیں ان کو اپنانے کی نصیحت بھی فرمائی ہے۔ آپ ﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ "میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں دشمنوں کے ساتھ دوستی کا معاملہ کروں ، جس نے مجھے محروم کیا اسے عطا کروں اور جس نے مجھ پر ظلم کیا اسے معاف کر دوں۔" اس ‘‘ربانی کردار’’ کا حامل بننے کے لئے انسان کو جد و جہد کرنی پڑتی ہے جو باقی تمام مظاہر کائنات میں عریاں ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام تر کمالات کے ساتھے اسے ایک عملی پیرائے میں ہمارے سامنے پیش کیا ہے۔ اسلامی طرز زندگی کائناتی اور پیغمبرانہ نظام کی پیروی میں مضمر ہے۔ اس میں انسانوں کے تمام مشکلات کے حل موجود ہیں۔ خدا کے براہ راست زیر تسلط وسیع کائنات میں عیاں معانی اور حکمت کو انسان اپنی ذاتی زندگی میں اختیار کرے۔ مادی سطح پر پوری دنیا میں خدا نے جو قائم کیا ہے انسان کو بھی انسانی سطح پر ان کا قیام کرنا ہوگا۔

کائناتی سطح پر لوہے کی شکل میں جو پایا جاتا ہے ایک مضبوط کردار کی شکل ایک انسان کو اسی کی ضرورت ہے۔ بغیر کسی اجرت کے بڑے پیمانے پر ناقابل شمار سرگرمیاں پوری کائنات میں جاری و ساری ہیں۔ انسان کے لئے بھی اسی چیز کی ضرورت ہے؛ اسے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے رہنا چاہئے اس دنیا میں اسے اپنے عمل کے لئے کسی بھی اجرت کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔ انسان کو ان کی متابعت اور عاجزی اختیار کرنا چاہئے۔ جیسا کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے کہ کسی کو بھی فخر نہیں کرنا چاہئے۔ اور نہ ہی کسی کے لئے یہ زیبا ہے کہ وہ خود کو دوسروں سے بہتر سمجھے۔

پورا کائناتی نظام مکمل طور پر پیشن گوئی کے قابل ہے کیونکہ اس دنیا میں واقع ہونے والے تمام واقعات غیر متبدل قوانین کے پابند ہیں۔ اس کائنات میں سب کچھ اس صحت و کمال کے ساتھ رواں دواں ہے کہ ہر واقعہ کی پیشن گوئی کی جا سکتی ہے۔ اس طرح خدا نے اس کائنات میں قابل پیشن گوئی کردار کا ایک نمونہ پیش کیا ہے۔

انسان کو پیش گوئی کے کائناتی نظام عمل کی پیروی کرنی چاہئے۔ اور یہی اس کے کردار کا لازمی عنصر ہونا چاہئے۔

ماخذ:

sundayguardianlive.com/opinion/12697-fulfill-duties-expect-no-reward

URL for English article: https://newageislam.com/islam-spiritualism/fulfil-duties,-expect-no-reward/d/114315

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/fulfil-duties-expect-no-reward/d/114406

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


 

Loading..

Loading..