New Age Islam
Sun Sep 19 2021, 10:52 AM

Urdu Section ( 24 Aug 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

O Messenger of Allah! Even If You Take Us to Barak Al-Emad, We Will Go With You یارسولؐ اللہ ! اگر آپؐ برک العماد لے جانا چاہیں تو بھی ہم آپؐ کے ساتھ چلیں گے

مولانا ندیم الواجدی

20اگست،2021

ابوسفیان کی حکمت عملی

ابھی بَسبَس بن عمرؓ اور عدی بن ابی الرغباءؓ کنویں کے پاس سے چلے ہی تھے کہ ابوسفیان وہاں پہنچ گیا، اس وقت مجدی بن عمرو الجہنی کنویں کے پاس موجود تھا، ابوسفیان نے اس سے پوچھا کہ تم نے یہاں کسی اجنبی مسافر کو تو نہیں دیکھا، مجدی نے لاعلمی ظاہر کی، وہاں اونٹ کی مینگنیاں پڑی ہوئی تھیں، ابوسفیان نے انہیں اٹھا کر دیکھا اور توڑا تو ان میں کھجور کی گٹھلیاں تھیں، وہ سمجھ گیا کہ یثرب کی طرف سے یہاں کوئی آیا تھا، یقیناً وہ شخص میرے قافلے کی ٹوہ لینے آیا ہوگا، ویسے بھی اسے کچھ دوسرے ذرائع سے یہ اطلاعات مل رہی تھیں کہ مسلمان بڑی تعداد میں یثرب سے چل پڑے ہیں اور ان کا ارادہ ہمارے قافلے کو لوٹنے کا ہے۔ ابوسفیان فوراً ہی اپنے پڑائو پر پہنچا، وہ تیزی کے ساتھ یہاں سے نکل جانا چاہتا تھا، چنانچہ وہ اپنے قافلے کو لے کر ساحل کی طرف چلا گیا اور وہاں سے مکہ پہنچ گیا، لیکن راستے سے اس نے ایک شخص کو جس کا نام ضمضم بن عمرو غفاری تھا، اجرت دے کر مکہ مکرمہ روانہ کیا اور اس کے ذریعے قریش کے پاس یہ پیغام بھیجا کہ وہ فوراً کوچ کریں اور اپنا قافلہ بچائیں، محمد اور ان کے ساتھی قافلے کو لوٹنے کے ارادے سے نکل کھڑے ہوئے ہیں۔

ضمضم نے مکہ پہنچ کر اس وقت کے طریقے کے مطابق اپنے کپڑے پھاڑ ڈالے، اپنے دونوں کان زخمی کرلئے اور ایک اونچی پہاڑی پر کھڑے ہو کر قریش کے لوگوں کو آواز لگانی شرع کی، اس کی چیخ  پکار سن کر لوگ اپنے گھروں سے نکل آئے، وہ چلاّ چلاّ کر کہہ رہا تھا: اے مکہ والو! تمہارا کارواں لٹنے کے قریب ہے، محمد وہاں پہنچنے والے ہیں، اٹھو، نکلو، چلو۔ قریش میں بھگدڑ مچ گئی، جیسا کہ عرض کیا گیا کہ اس قافلے میں ہر گھر کا سرمایہ لگا ہوا تھا، اس لئے ہر شخص نے اپنی ذمہ داری محسوس کی، آناً فاناً تیاری کی گئی، بنوعدی کے علاوہ ہر قبیلے کے لوگ نکل کھڑے ہوئے، اشرافِ مکہ میں سے کوئی ایسا شخص نہ تھا جو نکلا نہ ہو، صرف ابولہب رہ گیا، اس نے اپنی جگہ عاصم بن ہشام کو بھیجا جس پرابولہب کے چار ہزار دینار قرض تھے، نوسو پچاس سواروں کا یہ قافلہ اس شان کے ساتھ پا بہ رکاب ہوا کہ ان میں چھ سو سے زیادہ افراد سر سے پائوں تک زرہ پہنے ہوئے تھے، ہر شخص مسلح تھا، تیر، کمان، نیزے اور تلواریں بڑی تعداد میں تھیں، سات سو اونٹ بھی ساتھ تھے، ڈھول، تاشے بھی تھے، گانے والی عورتیں بھی ہمراہ تھیں، سامانِ عیش و طرب بھی تھا، ایسا لگ رہا تھا جیسے محاذِ جنگ پر نہ جارہے ہوں بلکہ تفریح کے لئے نکلے ہوں۔ قرآن کریم نے ان کے قافلے کی منظر کشی کچھ اس طرح کی ہے:  ’’اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو اپنے گھروں سے اکڑتے ہوئے اور لوگوں کو اپنی شان دکھاتے ہوئے نکلے تھے۔‘‘ (الانفال:۵۷) (زاد  المعاد، ۳؍۱۳۶)

امیہ بن خلف کی شمولیت

مکہ مکرمہ کا رئیس اور اسلام کے دشمنوں میں سے ایک بڑا دشمن اُمیّہ بن خلف نہیں چاہتا تھا کہ وہ مسلمانوں سے لڑنے کے لئے جائے، کیوں کہ اسے اپنے یثربی دوست سعد بن معاذؓ کی پیش گوئی یاد تھی۔ یہ واقعہ پہلے بھی مختصر طور پر لکھا گیا ہے کہ امیہ بن خلف اور سعد بن معاذؓ گہرے دوست تھے، امیہ شام کی طرف جاتا یا اس کا یثرب جانا ہوتا تو وہ سعد بن معاذؓ کے گھر پر قیام کرتا، سعد عمرے یا حج کے لئے آتے تو وہ امیہ کے یہاں ٹھہرتے۔ ایک مرتبہ وہ عمرے کے لئے آئے، حسب معمول امیہ بن خلف کے مہمان بنے۔ اس وقت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہاں سے ہجرت کرکے مدینے تشریف لے جاچکے تھے، سعدنے اکیلے میں بیت اللہ کے طواف کی خواہش ظاہر کی توامیہ انہیں لے کر چلا، راستے میں ابوجہل مل گیا، اس نے کبر و نخوت سے پوچھا: اے ابوصفوان! تمہارے ساتھ یہ اجنبی کون ہے؟ اس نے بتلایا کہ یہ میرے دوست سعدہیں، یثرب سے آئے ہیں، اتنا سن کر ابوجہل آگ بگولا ہوگیا، کہنے لگا تم نے ہمارے بھگوڑوں کو اپنے یہاں پناہ دے رکھی ہے اور تم یہاں طواف کرکے سلامت نکل جانا چاہتے ہو، وہ سعد کو طواف سے روکناچاہتا تھا، سعد نے نڈر ہو کر جواب دیا اے ابوالحکم! زیادہ نہ اکڑ، اگر تو نے مجھے طواف سے روکنے کی کوشش کی تو میں شام جانے کیلئے تیرا راستہ بند کردوں گا۔ حضرت سعد کو بلند آواز سے بولتے دیکھ کر امیہ نے کہا کہ تم ابوالحکم سے اونچی آواز میں بات مت کرو، یہ یہاں کے سردار ہیں۔ سعد نے کہا اے امیہ! بس کر، خدا کی قسم میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک سے خود یہ بات سنی ہے کہ تو حضورؐ کے اصحاب کے ہاتھوں قتل کیا جائے گا۔

امیہ کو سعدؓ کی یہ بات یاد تھی، اس لئے وہ قریش کے لشکر میں شریک ہو کر جانا نہیں چاہتا تھا، اسے ڈر تھا کہ کہیں اس کی موت ہی اسے  وہاں نہ لے کر جارہی ہو، وہ جانتا تھا کہ محمدؐ کبھی جھوٹ نہیں بولتے، جس وقت سعد نے اسے یہ بات بتلائی امیہ کا رنگ فق ہوگیا۔ روایت میں ہے کہ سعد کی بات سن کر امیہ ڈر گیا۔ (فتح الباری، ۱۱؍۲۸۶،رقم الحدیث ۳۲۵۶) اس نے معذرت پیش کی، بہانے تراشے، مگر ابوجہل جان کو آگیا، کہنے لگا کہ آپ قوم کے سردار ہیں، اگر آپ نہ نکلے تو دوسرے بہت سے لوگ گھر بیٹھ جائیں گے، اس نے یہاں تک کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں، میں ایک تیز رفتار گھوڑے کا انتظام کئے دیتا ہوں،آپ جہاں بھی خطرہ محسوس کریں اس گھوڑے پر بیٹھیں اور واپس آجائیں۔ ابوجہل کے اصرار، منت، خوشامد اور دھمکی کے بعد امیہ کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہ بچا کہ وہ بھی ہتھیار لے کر نکل پڑے، گھر پہنچا، بیوی سے کہا میرا سامانِ سفر تیار کرو، بیوی نے کہا کیاآپ کو اپنے یثربی بھائی کی بات یاد نہیں رہی؟ کہنے لگا کہ میں کچھ دور تک ساتھ جائوں گا، پھر واپس آجائوں گا، میرا ارادہ آگے تک جانے کا نہیں ہے۔ روایات میں ہے کہ وہ ڈرا سہما نکلا، ہر منزل پر جہاں بھی ٹھہرنا ہوتا اپنا اونٹ قریب ہی رکھتا تاکہ بھاگنے میں آسانی ہو، مگر موت کشاں کشاں اسے میدان بدر کی طرف لے گئی اوروہ  صحابہؓ کے ہاتھوں کتے کی موت مارا گیا۔ (صحیح البخاری، ۱۱؍۴۶۱، رقم الحدیث ۳۳۶۰)

ابوسفیان کے بچ نکلنے اور لشکر قریش کے آنے کی خبر

اسلام کے یہ تین سو تیرہ مجاہدین اپنے قائد اور پیغمبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قیادت میں وادیٔ صفراء سے نکل کر شاہراہِ بدر پر  آئے، راستے میں ایک جگہ پڑتی ہے جس کا نام ہے ذِفران، جب یہ لشکر اس وادی میں خیمہ زن ہوا تو مخبروں کے ذریعے یہ اطلاع ملی کہ ابوسفیان صاف بچ کر نکل گیا ہے، اس نے راستہ بدل دیا تھا، اور اب اس کا قافلہ محفوظ ہے۔ دوسری طرف یہ خبر بھی ملی کہ قریش کا ایک بڑا لشکر قافلے کی حفاظت کے ارادے سے روانہ ہوا ہے، مگر ان کی تیاریوں سے نہیں لگتا کہ وہ صرف قافلے کی حفاظت کے لئے نکلے ہیں، ایسا لگتا ہے وہ جنگ کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ مسلمان جنگ کی نیت سے نہیں نکلے تھے، نہ زیادہ افراد تھے، نہ ان کے پاس اونٹ اور گھوڑے تھے اور نہ اسلحہ تھا، عجلت میں جس کے جو ہاتھ لگا وہ لے کر نکل پڑا، نئی صورت حال میں مشورہ کرنا ضروری تھا، آپؐ  کا ارادہ واپسی کا نہیں تھا بلکہ آپ چاہتے تھے کہ اس لشکر کا مقابلہ کیا جائے، اگر وہ لوگ اس ارادے سے آرہے ہیں تو ان کا سامنا ہونا چاہئے، مگر آپؐ  اپنے ساتھیوں کی رائے بھی جاننا چاہتے تھے، پہلے آپؐ مہاجرین کی طرف متوجہ ہوئے، حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ سمیت تمام مہاجرین نے جن کی تعداد ستتر تھی جنگ کا مشورہ دیا، آپؐ نے دوبارہ پوچھا، انہوں نے دوبارہ بھی یہی عرض کیا کہ ہم جنگ کرنے کیلئے تیار ہیں، آپؐ نے تیسری مرتبہ دریافت کیا، انصار صحابہؓ جن کی تعداد دو سو چھتیس تھی سمجھ گئے کہ روئے سخن ہماری طرف ہے، آپ ﷺہماری رائے اور ہماری مرضی جاننا  چاہتے ہیں۔

سب سے پہلے حضرت سعد بن معاذؓ کھڑے ہوئے اور نہایت ادب سے عرض کیا: یارسولؐ اللہ! ہم آپ پر ایمان لائے ہیں، ہم نے آپؐ کی تصدیق کی ہے اور اس بات کی شہادت دی ہے کہ آپؐ  جو کچھ لے کر تشریف لائے ہیں وہی حق ہے، ہم نے آپؐ سے سمع و طاعت کا عہد کیا ہے، وعدے کئے ہیں، میرے خیال سے یارسولؐ اللہ! آپ مدینہ منورہ سے کسی اور مقصد کیلئے نکلے تھے، اب اللہ تعالیٰ نے دوسری صورت پیدا فرمادی، اب جیسی آپ کی مرضی ہو ویسا کریں، جس سے تعلق رکھنا چاہیں اس سے تعلق رکھیں، جس سے قطع تعلق کرنا چاہیں اس سے تعلق ختم کردیں، جس سے چاہیں صلح کریں اور جس سے چاہیں دشمنی کریں، ہمارے پاس جو کچھ مال و دولت ہے اس میں سے جتنا چاہیں آپؐ ہم سے لے لیں اور جس قدر چاہیں ہمارے پاس چھوڑ دیں، جو مال آپؐ ہم سے لیں گے وہ اس مال سے زیادہ بہتر ہوگا جو آپ ہمارے پاس چھوڑیں گے۔ اگر آپ ہمیں بِرْکُ الْغِمَادْ (یہ ایک علاقہ ہے جو مدینے سے کافی دوربحر احمر کے ساحل پر واقع ہے) لے جانا چاہیں تو ہم آپؐ کے ساتھ چلیں گے، اس ذات برحق کی قسم جس نے آپؐ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے، اگر آپؐ  ہمیں یہ حکم دیں گے کہ ہم اس سمندر میں کود پڑیں تو ہم کود پڑیں گے، ہم میں سے کوئی شخص بھی پیچھے رہنے والا نہیں ہے، ہم دشمنوں سے لڑنے کو برا نہیں سمجھتے، ہم لڑائی کے وقت صبر کرتے ہیں اور مقابلے میں سچے ہیں، ہم اللہ تعالیٰ سے یہ امید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپؐ کو ہم سے وہ چیز دکھلائے گا، جس سے آپ کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی، آپؐ ہمیں لے کر چلئے۔‘‘ (مسند احمد بن حنبل، ۱؍۳۸۹، رقم الحدیث، ۳۶۹۸، زاد المعاد، ۳؍۱۳۶)

اس کے بعد حضرت مقداد بن الاسودؓ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یارسولؐ اللہ! اللہ تعالیٰ نے آپؐ  کو جس کام کا حکم دیا ہے اسے انجام دیں، ہم آپؐ کے ساتھ ہیں، خدا کی قسم ہم بنی اسرائیل جیسے نہیں ہیں، جنہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا تھا کہ آپ اور آپ کا رب جا کر لڑیں، ہم تو یہاں بیٹھے ہیں، ہم تو یہ کہیں گے کہ آپ اور آپ کا رب قتال کریں، ہم بھی آپ کے ساتھ قتال کریں گے۔یہ الفاظ امام احمد بن حنبلؒ اور حافظ ابونعیم اصبہانیؒ کے ہیں جبکہ بخاری شریف میں یہ الفاظ ہیں:  ’’ہم تو آپ کے دائیں بائیں اور آگے پیچھے ہو کر لڑیں گے۔‘‘ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ جو اس پورے قصے کے راوی ہیں کہتے ہیں کہ حضرت مقدادؓ کی یہ بات سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرۂ مبارک خوشی سے گلنار ہوگیا، آپؐ نے صحابہ کرامؓ کو آگے بڑھنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ تمہارے لئے خوش خبری ہے،  اللہ تعالیٰ نے مجھ سے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ کافروں کی دو جماعتوں میں سے ایک جماعت کو تمہیں سونپ دے گا، یہ بھی فرمایا کہ مجھے وہ جگہیں دکھلادی گئی ہیں، جو قوم قریش کے (ہلاک ہو کر) گرنے کی جگہیں ہیں۔ (صحیح البخاری، ۱۲؍۳۴۸، رقم الحدیث ۳۶۵۸) (جاری)

20اگست،2021، بشکریہ: انقلاب، نئی دہلی

------------

Related Article

Part: 1- I Was Taken to the Skies Where the Sound Of Writing with a Pen Was Coming (Part-1) مجھے اوپر لے جایا گیا یہاں تک کہ میں ایسی جگہ پہنچا جہاں قلم سے لکھنے کی آوازیں آرہی تھیں

Part: 2- Umm Hani! ام ہانی! میں نے تم لوگوں کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی جیسا کہ تم نے دیکھا، پھرمیں بیت المقدس پہنچا اور اس میں نماز پڑھی، پھر اب صبح میں تم لوگوں کے ساتھ نماز پڑھی جیسا کہ تم دیکھ رہی ہو

Part: 3 - Allah Brought Bait ul Muqaddas before Me and I Explained its Signs اللہ نے بیت المقدس کو میرے روبرو کردیااور میں نے اس کی نشانیاں بیان کیں

Part: 4- That Was A Journey Of Total Awakening وہ سراسر بیداری کا سفر تھا، جس میں آپؐ کو جسم اور روح کے ساتھ لے جایا گیا تھا

Part: 5- The infinite power of Allah Almighty and the rational proof of Mi'raj رب العالمین کی لامتناہی قدرت اور سفر معراج کی عقلی دلیل

Part: 6- The Reward of 'Meraj' Was Given by Allah Only to the Prophet معراج کا انعام رب العالمین کی طرف سے عطیۂ خاص تھا جو صرف آپؐ کو عطا کیا گیا

Part: 7- Adjective of Worship مجھے صفت ِ عبدیت زیادہ پسند اور عبد کا لقب زیادہ محبوب ہے

Part:-8- Prophet Used To Be More Active Than Ever In Preaching Islam During Hajj رسولؐ اللہ ہر موسمِ حج میں اسلام کی اشاعت اور تبلیغ کیلئے پہلے سے زیادہ متحرک ہوجاتے

Part: 9- You Will Soon See That Allah Will Make You Inheritors Of The Land And Property Of Arabia تم بہت جلد دیکھو گے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں کسریٰ اور عرب کی زمین اور اموال کا وارث بنا دیگا

Part: 10- The Prophet That the Jews Used To Frighten Us With یہ وہی نبی ہیں جن کا ذکر کرکے یہودی ہمیں ڈراتے رہتے ہیں

Part: 11- Pledge of Allegiance بیعت ثانیہ کا ذکر جب آپؐ سے بنی عبدالاشہل کے لوگوں نے بیعت کی،ایمان لائے اور آپ ؐسے رفاقت و دفاع کا بھرپور وعدہ کیا

Part: 12 - Your Blood Is My Blood, Your Honour Is My Honour, and Your Soul Is My Soul تمہارا خون میرا خون ہے، تمہاری عزت میری عزت ہے، تمہاری جان میری جان ہے

Part: 13- The event of migration is the boundary between the two stages of Dawah ہجرت کا واقعہ اسلامی دعوت کے دو مرحلوں کے درمیان حدّ فاصل کی حیثیت رکھتا ہے

Part: 14- I Was Shown Your Hometown - The Noisy Land Of Palm Groves, In My Dream مجھے خواب میں تمہارا دارالہجرۃ دکھلایا گیا ہے، وہ کھجوروں کے باغات والی شوریدہ زمین ہے

Part: 15- Hazrat Umar's Hijrat and the Story of Abbas bin Abi Rabia تو ایک انگلی ہی تو ہے جو ذرا سی خون آلود ہوگئی ہے،یہ جو تکلیف پہنچی ہے اللہ کی راہ میں پہنچی ہے

Part: 16- When Allah Informed The Prophet Of The Conspiracy Of The Quraysh جب اللہ نے آپؐ کو قریش کی سازش سے باخبرکیا اور حکم دیا کہ آج رات اپنے بستر پر نہ سوئیں

Part: 17- Prophet Muhammad (SAW) Has Not Only Gone But Has Also Put Dust On Your Heads محمدؐنہ صرف چلے گئے ہیں بلکہ تمہارے سروں پر خاک بھی ڈال گئے ہیں

Part: 18- O Abu Bakr: What Do You Think Of Those Two Who Have Allah As a Company اے ابوبکرؓ: ان دو کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جن کے ساتھ تیسرا اللہ ہو

Part: 19- The Journey of Hijrat Started From the House of Hazrat Khadija and Ended At the House of Hazrat Abu Ayub Ansari سفر ِ ہجرت حضرت خدیجہ ؓکے مکان سے شروع ہوا اور حضرت ابوایوب انصاریؓ کے مکان پر ختم ہوا

Part: 20- O Suraqa: What about a day when you will be wearing the Bracelets of Kisra اے سراقہ: اس وقت کیسا لگے گا جب تم کسریٰ کے دونوں کنگن اپنے ہاتھ میں پہنو گے

Part:21- The Holy Prophet's Migration And Its Significance نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کا واقعہ اور اس کی اہمیت

Part: 22- Bani Awf, the Prophet Has Come اے بنی عوف وہ نبیؐ جن کا تمہیں انتظار تھا، تشریف لے آئے

Part: 23- Moon of the Fourteenth Night ہمارے اوپر ثنیات الوداع کی اوٹ سے چودہویں رات کا چاند طلوع ہوا ہے

Part: 24- Madina: Last Prophet's Abode یثرب آخری نبیؐ کا مسکن ہوگا، اس کو تباہ کرنے کا خیال دل سے نکال دیں

Part: 25- Bless Madinah Twice As Much As You Have To Makkah یا اللہ: جتنی برکتیں آپ نے مکہ میں رکھی ہیں اس سے دوگنی برکتیں مدینہ میں فرما

Part: 26- Construction of the Masjid-e-Nabwi مسجد نبویؐ کی تعمیر کیلئے جب آپؐ کو پتھر اُٹھا اُٹھا کر لاتا دیکھا تو صحابہؓ کا جوش دوچند ہو گیا

Part: 27- The First Sermon of the Holy Prophet after the Migration and the Beginning of Azaan in Madina ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں حضورﷺ کا پہلا خطبہ اور اذان کی ابتداء

Part: 28- The Lord of the Ka'bah رب کعبہ نے فرمایا، ہم آپ ؐکے چہرے کا بار بار آسمان کی طرف اُٹھنا دیکھ رہے تھے

Part: 29- Holy Prophet’s Concern for the Companions of Safa نبی کریمؐ کو اصحابِ صفہ کی اتنی فکر تھی کہ دوسری ضرورتیں نظر انداز فرمادیتے تھے

Part: 30- Exemplary Relationship of Brotherhood مثالی رشتہ ٔ اخوت: جب سرکار ؐدو عالم نے مہاجرین اور انصار کو بھائی بھائی بنا دیا

Part: 31- Prophet (SAW) Could Have Settled in Mecca after Its Conquest فتح مکہ کے بعد مکہ ہی مستقر بن سکتا تھا، مگر آپؐ نے ایسا نہیں کیا، پاسِ عہد مانع تھا

Part: 32 - From Time To Time The Jews Would Come To Prophet’s Service And Ask Questions In The Light Of The Torah یہودی وقتاً فوقتاً آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوتے اور تورات کی روشنی میں سوال کرتے

Part: 33- Majority Of Jewish Scholars And People Did Not Acknowledge Prophet Muhammad’s Prophethood Out Of Jealousy And Resentment یہودی علماء اور عوام کی اکثریت نے بربنائے حسد اور کینہ آپ ؐکی نبوت کا اعتراف نہیں کیا

Part: 34- When The Jew Said To Hazrat Salman Farsi: Son! Now There Is No One Who Adheres To The True Religion جب یہودی نے حضرت سلمان فارسیؓ سے کہا: بیٹے!اب کوئی نہیں جوصحیح دین پرقائم ہو

Part: 35- When the Holy Prophet said to the delegation of Banu Najjar, 'Don't worry, I am the Chief of your tribe' جب حضورؐ نے بنونجار کے وفد سے کہا تم فکر مت کرو، میں تمہارے قبیلے کا نقیب ہوں

Part: 36- When Hazrat Usman Ghani (RA) Bought a Well (Beer Roma) and Dedicated It to Muslims جب حضرت عثمان غنیؓ نے کنواں (بئر رومہ) خرید کر مسلمانوں کیلئے وقف کردیا

Part: 37- The Charter of Medina Is the First Written Treaty of the World That Is Free From Additions and Deletions میثاقِ مدینہ عالم ِ انسانیت کا پہلا تحریری معاہدہ ہے جو حشو و زوائد سے پاک ہے

Part: 38- Only Namaz Were Obligatory In The Meccan Life Of The Holy Prophet, Rest Of The Rules Were Prescribed In Madinah حضورؐ کی مکی زندگی میں صرف نماز فرض کی گئی تھی ، باقی احکام مدینہ میں مشروع ہوئے

Part: 39- Prophet Muhammad (SAW) Ensured That Companions Benefited From The Teachings Of The Qur'an And Sunnah آپ ؐ ہمیشہ یہ کوشش فرماتے کہ جماعت ِ صحابہؓ کا ہرفرد کتاب و سنت کی تعلیم سے بہرہ ور ہو

Part: 40- Hypocrisy of the Jews and Their Hostility with the Holy Prophet نفاق یہود کی سرشت میں تھا اور حضورؐ کی مکہ میں بعثت سے وہ دشمنی پر کمربستہ ہوگئے

Part: 41- Greatest Threat to the Muslims Was From the Hypocrites مسلمانوں کو بڑا خطرہ منافقین سے تھا جن کا قائد رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی تھا

Part: 42 - When Oppressed Muslims Complain, Holy Prophet Pbuh Used To Say, Be Patient, I Have Not Been Ordered To Kill مظلوم مسلمان ظلم کی شکایت کرتے توآپ ؐ فرماتے صبرکرو،مجھے قتال کا حکم نہیں دیا گیا

Part: 43- First Regular Battle Between Kufr And Islam Was Fought At Badr کفر و اسلام کے درمیان پہلی باقاعدہ جنگ میدان ِ بدر میں لڑی گئی تھی

Part: 44- When The Prophet Took Fidya Payment and Released Two Prisoners جب سرکارؐ دوعالم نے فدیہ لے کر قافلہ ٔ قریش کے دو قیدیوں کو رہا فرما دیا

Part: 45- Three Hundred And Thirteen Companions Had Only Three Horses And Seventy Camels تین سو تیرہ صحابہ ؓکے پاس صرف تین گھوڑے اور صرف ستر اونٹ تھے

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/messenger-allah-barak-al-emad-part-46/d/125268

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..