by Mahmood Alam Siddiqui
Translated from Urdu by Raihan Nezami
The UPA government decided to form Central Madarsa Board for the educational enhancement of Muslims on basis of high level Sachchar Committee’s finding and recommendation that the educational, economic, social and political condition of Muslims is only slightly better than Dalits (formerly called untouchables) and worse than Hindus, even in Backward category. The responsibility of its formation was given to Mr. Sohail Ejaz Siddiqui, the chairman of Central Commission for Minority Educational Institutions.
He took great initiative and organized many meetings and seminars. The meeting he organized on 3rd Sep.2006 is especially notable. In this meeting he invited the managers, secretaries and office-bearers of numerous madrasas from all over India to express their opinion on this issue. Later on, he submitted the report to Mr. Arjun Singh, the then minister for human resources and development on 21st Apr.2007 with certain recommendations, given by the Islamic scholars for its formation. This report possessed positive assertion and support promised by the maximum number of the scholars of different sects and schools of thought.
Mr. Rabey Husni Nadwi, the president of Muslim Personal law Board and the manager of Darul Uloom, Nadwatul Olama expressed his stern opposition to the proposal on 23rd April 2008. Earlier too, Muslim Personal Law Board had expressed its grave concern through a letter addressed to Central Commission for Minority Educational Institutions on 26th Nov.2006.
Mr. Sohail Ejaz Siddiqui continued with his efforts for its formation in spite of severe and ruthless disagreement from different quarters. Many Islamic scholars and intellectuals including me not only appreciated his mission but also supported the noble task by their literary efforts to arouse awareness among the masses by clarifying the nature and purpose of the proposed Central Madrasa Board.
I penned some articles related to Central Madrasa Board, such as “The Formation of Central Madrasa Board”, “Muslim Personal Law Board and Central Madrasa Board”, “The Possession of Islamic Madrasas” and ”Central Madrasa Board – its doubts and advantages” published in Qaumi Awaz, Rashtriya Sahara daily etc. The English translation of articles was sent to the ministry for human resources and development. Mr. Arjun Singh, the HRD minister stated in Feb. 2009 that UPA government will table the Central Madrasa Board Bill very soon in the parliament. They will try to consider the possibility that the certificates of madrasas, attached to Central Madrasa Board are given equal status as certificates of CBSE.
The process of formation of Central Madrasa Board was postponed due to general elections held in April/May 2009. Later on, after UPA came back to power, the new minister for human resources and development Mr. Kapil Sibbal included the programme of formation of Central Madrasa Board with educational act “Right to Education” in 100 days action plan. After finishing the programme of education act, he called on a meeting of Muslim MPs from both houses who were 18 in number.
Many members agreed to the proposal of Central Madrasa Board, at the same time some of them consented proposing some addition and rectification. Some MPs flatly opposed to the proposal in which Mr. Badruddin Ajmal of Assam and Mr. Asaduddin Owaisi of Hyderabad are prominent. Mr. Kapil Sibbal briefed the media after the meeting. He said that the government had no intention of interfering in the functioning of madrasas and they are also not in a hurry. We will establish the Central Madrasa Board only after the Muslim community approves this proposal unanimously. The MPs who had suggested some addition or deletion have been asked to submit their proposal draft within a month. The UPA government have taken some corrective measures to improve the standard of madrasas and bring them to mainstream of education. Their sincere effort is quite praiseworthy and it’s welcome news for those 4% students who study in madrasas.
The opposition of Central Madrasa Board is needless. It’s not in favour of Muslim community. This board will obviously help in the development of Muslims. The present government is minority-favouring and they are trying to establish a greatly needed Board on the basis of Sachchar Committee recommendations. Unfortunately, that is being opposed by none other than the Muslims intellectuals and scholars of the country themselves. It will help our madrasa students to acquire Islamic and modern education, at the same time enabling them to reach to higher government posts.
Sir Syed Ahmad Khan had founded Mohammedan Anglo-Oriental College in 1857 with the aim and ambition of the welfare of Muslim community. It is presently world-famous with the name Aligarh Muslim University for the great service it is doing for the welfare of the community. His effort too, was vehemently opposed at the initial stage by the then Islamic scholars and educationists.
How much wrong were they? It can be justified with the importance and significance of Aligarh Muslim University today.
The syllabus being taught in madrasas at present belongs to the Mughal period. It had been prepared by Mullah Nizamuddin according to the needs of that time. It cannot fulfil the scientific and technological needs of present time. The ancient syllabus of madrasas has been edited, altered or changed from Egypt to Saudi Arabia in all the Arab and Islamic countries to fulfil the requirements of modern e-age under the guidance of government agencies.
But God knows, why are the Indian scholars rigid and opposing the improvement of madrasa education. The 4% Muslim students who study in madrasas belong to the downtrodden and deprived class of the country. They are unable to find their living after completing their studies in madrasas.
One of the main suspicions, on whose ground the formation of Central Madrasa Board is being opposed, is that the government intends to interfere in the functioning of madrasas and affect its individuality and stability. It will demolish the very existence of madrasas, it is said. Before talking about these dangers, it is better to introduce Central Madrasa Board and its aims and purposes in detail. It will dispense the darkness of suspicion from the minds of our learned scholars.
The proposed Central Madrasa Board will be an autonomous body on the line of UGC. Its prominent aim is to collect and combine all the scattered small-scale madrasas under a uniform system to maintain coordination and uniformity. The most important purpose is to implement a nationally acknowledged modern syllabus acceptable by all government and public sectors in order to enable madrasa students acquire national recognition. It will help them to obtain higher posts in government and non-government sectors similar to any student studied in any board, enabling them to overcome their financial constraints and attain a respectable social life to help their community and nation.
The greatest benefit of Central Madrasa Board is that the affiliation will be voluntary and not forceful. On being attached to it, the madrasa teachers too, will get full-fledged remuneration equivalent to central government teachers. Also, the central government will provide a consolidated heavy sum of amount to madrasas for their development and management without any interference in the internal functioning as the members of Muslims Personal Law Board and prominent scholars assume.
The Central Madrasa Board will introduce or rectify the scientific and modern subjects only in the syllabus, without interfering in the Islamic subjects and that too, will be decided by the consensus of majority of members in the board who will be the representatives of Muslims and madrasas as it is obviously mentioned in the draft of Central Madrasa Board Act 2009 given below.
1. The duty of Central Madrasa Board will be to take such steps which will be suitable for the inter-religion harmony through the all-round development and education with a compact system of madrasas. The board will take the following steps for the performance of its duties.
(a) It can monitor the central and Islamic concept of madrasa education emphasizing upon the liberal, spiritual and practical realization of Islam without interfering in the Islamic portions of madrasa syllabus (Central Madrasa Board Bill – 2009, page-14).
Further, it will not interfere in the financial matters of madrasas. But it will enquire of the sum given by the board for the development of the modern scientific subjects and other activities. If any of the affiliated madrasas has any doubt or suspicion over its utility, it can immediately detach from the Central Madrasa Board by simply expressing its desire to National Commission for Minority Educational Institutions and stop taking financial assistance
There is another significant point of opposition.
Why is the government worried for the 4% madrasa students only?
Why are they not planning for the betterment of rest of 96% students?
This vague argument is due to lack of information. Actually, according to Sachchar Committee report, 66% of Muslim students study in government schools, 30% students in private schools and the rest 4% students in local madrasas. The education imparted in government and private schools is related to mainstream syllabus, but the traditional madrasa education is not related to mainstream education. That is why Sachchar Committee had recommended bringing madrasa education to the level of nationally recognized standard where 4% deprived Muslim students study. The recommendations are given below:
I. A particular system should be created to attach madrasas to a Higher Secondary Board; so that the madrasa students can join the mainstream education after finishing their courses.
II. The madrasa certificates should also be considered equivalent to other boards’ certificates and eligible for admission in any national level institution for higher studies, so that madrasa students can benefit to the maximum. They should be given a chance to try for admission in such courses where written admission test are conducted.
III. The madrasa certificates should be considered fit for eligibility to participate in the competitive exams of civil services, defence services and banking etc.
Basically such a system should be initiated that madrasa students too, get a chance of employment and can be motivated to participate in mainstream activities. This initiative should be taken within the present system of competitive examinations (Sachchar Committee, Urdu report, and page-244).
The UPA government has not only drafted a rough sketch for the establishment of Central Madrasa Board on the recommendations of Sachchar Committee, but also wishes to realize these recommendations in the form of Central Madrasa Board. The ironical part is that this noble intention is being opposed by none other than the Muslims themselves.
Second important concern is about the role to be played by the 4% students who go through their education in madrasas. They are called the Islamic scholars and clerics owning a great responsibility of educating the young kids and spreading Islamic education by bringing awareness among the masses. It is not possible if they are out of the mainstream education and unaware of the modern and scientific education. If they are not well-educated, they may end up being the so-called Muslim critics of today.
There is another important concern. The Islamic scholars think that the madrasas attached to it will also be in the degraded condition as the madrasas managed by State Madrasa Education Board. This concern can be dealt with by carefully studying and checking the features of the Central Madrasa Board Bill which is going to be passed very soon. A sincere attempt should be made by the well-wishers and the leaders of the Muslim community to remove the unwanted clauses from the Act which are not in favour of madrasas and Central Madrasa Board.
We have also felt a lack of spiritual essence and spirit in the madrasas situated in Bihar and Uttar Pradesh. For this degradation, both the local management and State Madrasa Education Board are responsible as they have ruined its utility and effectiveness for their vested interest and avarice. Central Madrasa Board is being established to function as an observer and control all these malfunctioning; it will function under the Check and Balance Committee.
I request the renowned scholars and the learned people related with it to watch the proceedings and act with all sincerity for the betterment of the Muslim students who are just like their own children. They can include the favourable terms and conditions in the Act given below which I have mentioned many times in articles and give it green signal.
10. The poor students should get financial help. Certain awards like Shah Waliullah Award, Ibn-e-Batutah Award, Shibli Award should be established to motivate the students and inculcate a sense of competitiveness among them.
I hope if Central Madrasa Board is established fulfilling all the above mentioned conditions, there would not be any concern for the sustenance and stability of madrasas. The spiritual identity will also be preserved and it will be able to serve the Muslim community as Muslim Personal Law Board is doing while still being attached to the government.
There are certain autonomous institutions like IIT, ITI, DPS and NTT Institutes which are government-aided, yet they preserve their liberty and identity with certain preset terms and conditions which government has to accept. Our madrasas too, can adopt the same methodology to remain attached, and achieve success in their mission. Only then they can produce Presidents, Prime Ministers, Governors, Lecturers, Directors and Magistrates, not only Moallims and Imams surviving on meagre salaries and dependent on the community.
URL of this page:
https://newageislam.com/urdu-section/central-seminary-board--benefits-and-concerns--
محمود عالم صدیقی
اعلیٰ سطحی سچر کمیٹی رپورٹ جس میں مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی، سیاسی اور اقتصادی حالت پسماندہ (OBC)ہندو سے نہایت خراب اور ایس سی۔ایس ٹی (SC,ST) سے کچھ بہتر دکھائی گئی ہے،کے بعد یوپی اے حکومت نےمسلمانوں میں تعلیمی بہتری لانے کے لیے مرکزی مدرسہ بورڈ کی تشکیل کا اعلان کیا اور اس کی ذمہ داری قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کے چیئرمین جناب سہیل اعجاز صدیقی صاحب کے سپرد کی ، جنہوں نےاس سلسلے میں بڑی محنت اور تگ ودو سے کام لیتے ہوئے کئی سیمینار اور میٹنگوں کا اہتمام کیا۔ ان میں 3دسمبر 2006کی میٹنگ قابل ذکر ہے ۔ اس میٹنگ میں انہوں نے ہندوستان کے اکثر وبیشتر مدارس کے مہتمم ومنتظم حضرات کو مدعو کیا تاکہ وہ مرکزی مدرسہ بورڈ سے متعلق اپنی آرا وخیالات کا اظہار کریں۔ پھر انہوں نے 21اپریل 2007کو مرکزی مدرسہ بورڈ کے قیام سے متعلق سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیر برائے فروغ انسانی وسائل جناب راجن سنگھ کے سامنے پیش کردی ۔اس رپورٹ میں یہ ،دکھایا گیا تھا کہ مرکزی مدرسہ بورڈ کی حمایت اکثر مکتبہ فکر کے علما نے کی ہے۔ مگر 23اپریل 2008کو مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلما اور مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر جناب رابع حسنی ندوی نے مرکزی مدرسہ بورڈ کی مخالفت کھل کر کرنی شروع کردی۔اس سے قبل مسلم پرسنل لا نے اپنے 26نومبر 2006کے خط میں قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کو اپنے مرکزی مدرسہ مخالف موقف سے مطلع بھی کیا تھا۔
ان مخالفتوں کے باوجود سہیل اعجاز صدیقی صاحب نے ہمت نہیں ہاری اور مرکزی مدرسہ بورڈ کی تشکیل کے لیے ہر لمحہ کو شاں رہے۔ اس سلسلہ میں ان کی تائید بہت سے اہل علم نے بھی کی ۔جنہوں نے اپنی قلمی نگار شات کے ذریعے مرکزی مدرسہ بورڈ کی نہ صرف تائید کی بلکہ مرکزی مدرسہ بورڈ کیا ہے؟ سے متعلق عوام الناس کو مطلع بھی کیا ۔جن میں احقر بھی شامل ہے۔ موصوف نے مرکزی مدرسہ بورڈ سے متعلق کئی مضامین ،‘‘مرکزی مدرسہ بورڈ کی تشکیل’’ ،‘‘مسلم پرسنل لا اور مرکزی مدرسہ بورڈ’’، ‘‘مدارس اسلامیہ پر اجارہ داری’’ اور ‘‘مرکزی مدرسہ بورڈ: فوائد وخدشات ’’عرق ریزکاوش کے بعد لکھے ۔جنہیں قومی آواز ،روزنامہ راشٹریہ سہارا اور دیگر اخبارت نے شائع کیا اور قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات نے انگریزی میں ترجمہ کر کے وزارت برائے فروغ انسانی وسائل (MHRD)میں بھیجے ۔ان مضامین اور ان جیسے دیگر مضامین کی وجہ سے قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کے چیئر مین جناب سہیل اعجاز صدیقی کی محنت رنگ لائی تاکہ سابق وزیر برائے فروغ انسانی وسائل جناب ارجن سنگھ نے فروری 2009کے ایک بیان میں یہ کہا کہ یوپی اے حکومت بہت جلد مرکزی مدرسہ بورڈ کا بل پارلیامنٹ میں پیش کرے گی۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت فروغ انسانی وسائل مدرسہ بورڈ کی تشکیل کے بعد بورڈ سے ملحق مدارس کو اسناد کو CBSEکے مساوی قرار دینے کے بارے میں بھی غور وخوض کررہی ہے ۔تاہم اپریل ۔مئی 2009کےپارلیمانی انتخابات کے پیش نظر مرکزی مدرسہ بورڈ کے پروگرام کو ملتوی کردیا گیا۔ انتخابات کے بعد جب یوپی اے حکومت برسراقتدار ہوئی تو نئے وزیر برائے فروغ انسانی وسائل جناب کپل سبل صاحب نے یوپی اے حکومت کے سودن کے ایکشن پلان کے تحت تعلیمی ایکٹ Right to education کے ساتھ مرکزی بورڈ کے پروگرام کو بھی شامل کیا اور جب وزارت فروغ انسانی وسائل تعلیمی ایکٹ کے پروگرام سے فارغ ہوئی تو وزیر برائے فروغ انسانی وسائل نے 3اکتوبر 2009کو مسلم ممبر اِن پارلیامنٹ کی ایک میٹنگ بلائی جس میں دونوں ایوانوں کے اٹھارہ مسلم ممبران نے شرکت کی۔ ان میں سے اکثر نے مرکزی مدرسہ بورڈ کی تشکیل کی مواقفت کی تاہم ان میں سے بعض نے مدرسہ بورڈ کے موجودہ بل میں ترمیم و اضافہ کرنے کی بات کہی ۔جب کہ بعض نے مرکزی مدرسہ بورڈ کی تشکیل کی مکمل مخالفت کی جن میں آسام کے ممبر پارلیامنٹ جناب بدرالدین اجمل صاحب اور حیدر آباد کے جناب اسد الدین اویسی شامل ہیں۔ اس میٹنگ کے بعدکپل سبل صاحب نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کا مدارس میں کسی طرح کی دخل اندازی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ناہی ہم مرکزی مدرسہ بورڈ کے سلسلے میں جلد بازی سے کام لے گی ۔ ہم بورڈ کی تشکیل اسی وقت کریں گے جب مسلم کمیونٹی متفقہ طور پر راضی ہوگی۔نیز جن مسلم ممبران پارلیامنٹ نے بورڈ کے بل میں ترمیم کی بات کہی ان سے ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات وزارت فروغ انسانی وسائل کو بھیجنے کو کہا۔ یوپی اے حکومت کی مدارس کے تئیں یہ اصلاح کو ششیں اور ان مدارس کو مین اسٹریم سے جوڑ نے کی جدوجہد ایک قابل ستائش عمل ہے اور ان پر چار فیصد طلبا کے لیے حوصلہ افزائی اور خوش آئند بات ہے جو مدارس میں زیر تعلیم ہیں ۔
میرے خیال میں مرکزی مدرسہ بورڈ کی مخالفت ایک بے جاعمل ہے کیونکہ یہ مخالفت قوم وملت کےحق میں نہیں ہے ۔آج حکومت مہربان ہے اور وہ سچر کمیٹی کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے مرکزی مدرسہ بورڈ کی تشکیل کرنا چاہتی ہے تو ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم مسلمان اور ہمارے علما ودانشور خود اس کی مخالفت کررہے ہیں ۔جب کہ حقیقت یہ ہے کہ مرکزی مدرسہ بورڈ کی تشکیل قوم وملت کی فلاح وبہبود کے لیے ناگریز ہے۔ اس کے ذریعہ ہمارے مدارس کےطلبا جہاں ایک طرف اسلامی اور موڈرن علوم سے سرفراز ہوسکتے ہیں تو وہیں وہ حکومت کے اعلیٰ عہدوں تک رسائی کرسکتے ہیں، یہی سرسید احمد خان کا بھی مقصد تھا۔ اسی مقصد کےتحت انہوں نے محمڈن اینگلو اور نیٹل کالج کی بنیاد 1875میں ڈالی تھی جو آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شکل اختیار کرچکا ہے جس کی اس وقت کے بعض علمانے پر زور مخالفت کی تھی جب کہ آج ہم سب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اہمیت وافادیت سے اچھی طرح واقف ہیں۔
یہ بھی ایک مسلم حقیقت ہے کہ آج مدارس اسلامیہ میں جو نصاب تعلیم رائج ہے وہ مغلیہ دور کے عالم ملا نظام الدین نے اس وقت کے تقاضے کے لحاظ سے تیار کیا تھا ، جو آج اس سائنسی وتکنیکی دور کی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہے۔ مصرسے لیکر سعودیہ عربیہ تک تمام عرب واسلامی وخلیجی ممالک نے اپنے مدارس کے نصاب تعلیم میں وقت وحالات کے مد نظر ترمیم و اضافے کیے اور یہ مدارس حکومت کے تعلیمی پروگرام کے تحت زیر عمل ہیں ۔مگر نہ جانے کیوں ہمارے ہندوستانی علما مدرسے کی تعلیم کو مین اسٹریم سے جوڑ نے کی مخالفت کررہے ہیں ۔جو چار فیصد طلبا مدارس میں زیر تعلیم تکمل ہونے کے بعد یہ طلبا روزی روٹی کے لیے سرگرداں پھرتے ہیں۔
جہاں تک ان اندیشوں کا سوال ہے جن کی وجہ سے مرکزی مدرسہ بورڈ کی مخالفت کی جارہی ہے ،ان میں سے ایک یہ ہے کہ مرکزی مدرسہ بورڈ کے ذریعے حکومت مدارس کے امور میں دخل اندازی کرنا چاہتی ہے اور اس طرح مدارس کی انفرادیت وسالمیت پر حملہ کرنا چاہتی ہے۔ جس سے مدارس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ اس اندیشے پر بات کرنے سے پہلے مناسب معلوم ہوتا ہےکہ مرکزی مدرسہ بورڈ کا تعارف اور مقاصد بالتفصیل بیان کردیے جائیں تاکہ اس اندیشے کا ازالہ خود بخود ہوجائے۔
طرح ایک خود مختار ادارہ (body autonomous) ہوگا ۔جس کا مقصد ہندوستان کے کونے کونے میں تسبیح کے ٹوٹے ہوئے دانوں کی طرح بکھر ے ہزاروں مدارس اسلامیہ کو ایک نظام کے تحت مربوط کرنا ہے اور ان کے درمیان مکمل تعاون اور تال میل پیدا کرنا ہے۔ اسکے علاوہ مرکزی مدرسہ کا بنیادی مقصد مدارس اسلامیہ کو عصری علوم سے جوڑ کر ان کی اسناد کو سرکاری منظوری دلانا ہے تاکہ ان مدارس کے فارغین جو فراغت کے بعد معاشی پریشانیوں کے سبب سرگرداں پھرتے ہیں ان کو ان پریشانیوں سے نجات دلایا جاسکے اور انہیں سرکاری وغیر سرکاری نوکریوں میں کام کرنے کے مواقع فراہم کیے جاسکیں تاکہ وہ اپنی اور اپنے خاندان اور قوم وملت کی اقتصادی اعتبار سے خدمت کرسکیں۔
اس مرکزی مدرسہ بورڈ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس سے الحاق اجباری نہیں بلکہ اختیاری ہوگا اور جو مدارس اس بورڈ سے الحاق کریں گے ان کے اساتذہ کو اس الحاق کے بدلے سرکار اتنی ہی تنخواہ فراہم کرے گی جتنی اسکول کے سرکاری ٹیچر کوملتی ہے ۔ اس کے علاوہ مرکزی مدرسہ بورڈ سے ملحق مدارس کو ہر سال ان کی تعمیر وترقی کے لیے ایک بڑی رقم عطا کرے گی۔ ان رقوم اور اساتذہ کی تنخواہ دینے کا مقصد یہ بالکل نہیں ہے کہ یہ بورڈمدارس اسلامیہ کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کریں گے۔ جیسا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر حضرات کا خیال ہے بلکہ مرکزی مدرسہ بورڈ مدارس کے نصاب میں تبدیلی صرف انہی مضامین میں کرے گا جو عصری علوم پر مشتمل ہوں گے تاکہ ان مضامین میں جو دینی علوم پر مشتمل ہیں۔ یہ تبدیلی بھی مرکزی مدرسہ بورڈ کے ممبران مسلمانوں کے اپنے نمائندے ہوں گے ۔جیسا کہ مرکزی مدرسہ بورڈ ایکٹ 2009کےمسودہ سے واضح ہوتا ہے:‘‘(1) ایسے اقدامات کرنا بورڈ کا عام فرض منصبی ہوگا جوکہ اس کے خیال میں مدرسہ نظام کی معیار بندی اور اس کے جامع ،منظم اورمربوط ترقی وتعلیم کے ذریعہ بین مذاہب مفاہمت کے فروغ کے لیے مناسب ہوں گے ۔ اس ایکٹ کے تحت اپنے کاموں کی انجام دہی کے لیے بورڈ :(a)مدرسہ تعلیم کے دینیاتی عنصر میں کسی طرح کی دخل اندازی کئے بغیر ،نیز اسلام کی آزادنہ ،آفاقی وعملی نظامت پر زور دیتے ہوئے مدرسہ نظام تعلیم کی مرکزی اسلامی بصیرت کی نگرانی کرسکتا ہے اور اسے فروغ دے سکتا ہے’’۔(مرکزی مدرسہ بورڈ بل 2009،ص 14) مزید یہ کہ مرکزی مدرسہ بورڈ مدارس اسلامیہ کے مالی امور میں دخل اندازی نہیں کرے گا بلکہ ان ہی رقوم کے حساب وکتاب کے بارے میں باز پرسں کرے گا جو حکومت انہیں عصری علوم کے فروغ کے لیے عطا کرے گی۔ مزید برآں اگر کوئی مدرسہ اس بورڈ سے کسی طرح کا خطرہ محسوس کرے تو وہ جب چاہے اپنا الحاق ختم کراسکتا ہے ۔ الحاق ختم کرانے کی کئی صورتیں ہوسکتی ہیں ۔ ان میں سے ایک یہ کہ آپ نیشنل کمیشن فار مائنارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کے نام درخواست لکھ کر الحاق ختم کراکر مالی امداد لینا بند کرسکتے ہیں۔
دوسری بات جو مرکزی مدرسہ بورڈ کی مخالفت کرتے وقت کہی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ حکومت صرف ان چار فیصد طلبا کے لئے کیوں پریشان ہے جو مدارس میں زیر تعلیم ہیں ان کے علاوہ بقیہ چھیانوے فیصد مسلم بچوں کی تعلیم کے لیے کوئی خاکہ کیوں نہیں تیار کرتی؟ دراصل یہ ایک ایسی اعتراض ہے جو عدم علم کی بنیاد پر کیا جارہا ہے ۔سچر کمیٹی رپورٹ کے مطابق سرکاری اسکولوں میں 30فیصد اور مدارس میں چار فیصد ہیں۔ کل ملا کر یہ تعداد سوفیصد ہوتی ہے۔ظاہر ہے سرکاری اسکول اور پرائیوٹ اسکول کی تعلیم مین اسٹریم سے جڑی ہوئی ہے اور اب رہ جاتی ہے صرف مدرسے کی تعلیم جو مین اسٹریم کے جڑی ہوئی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سچر کمیٹی ،جس نے مدرسے میں زیر تعلیم طلبا کی تعداد چار بتائی تھی ،نے مدرسہ کی تعلیم کو مین اسٹریم سے جوڑ نے کی سفارشات کی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں :
‘‘(1) مدارس کو ایک ہائر سکنڈری اسکول بورڈ سے وابستہ کرنے کا نظام وضع کرنا چاہئے تاکہ ان کے ایسے طلبا جو با ضابطہ بنیادی تعلیم کے دھارے میں جانا چاہے تو وہ مدرسہ تعلیم ختم کرنے کے بعد ایسا کرسکیں۔(2) مدارس کی اسناد کو اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں داخلے کے لیے بھی یکساں قدروقیمت فراہم کی جانی چاہئے کہ مدارس کے فارغین چاہیں تو باضابطہ بنیادی تعلیم کے دھارے سے بھی استفادہ کرسکیں۔ باالفاظ دیگر انہیں بطور خاص ان کو رسوں میں مواقع فراہم کیے جانے چاہئے جہاں داخلے کےٹیسٹ مقابلہ جاتی امتحانات کے ذریعہ ہوتے ہوں۔(3)مدارس کی اسناد کو سول سروسز بنکو ں ، ڈیفنس سروسز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کے لیے اہلیت کی بنیاد تسلیم کیا جائے ۔ اس میں بنیادی تصور یہ ہے کہ ایک ایسا عمل شروع کیا جائے جس کے تحت مدارس کے فارغین پر بھی روزگار کے ان مواقع کی راہیں کھل سکیں اور انہیں ان میں شریک ہونے کی تحریک حاصل ہوسکے۔ تاہم یہ طریقہ کار مقابلہ جاتی امتحانات کے موجودہ نظام کے دائرے میں ہی ہونا چاہئے ’’۔(ص244،سچر کمیٹی اردو رپورٹ) سچر کمیٹی کی ان سفارشات پر عمل کرتے ہوئے یوپی اے حکومت نےمرکزی مدرسہ بورڈ کی تشکیل کا نہ صرف خاکہ تیار کیا بلکہ ان سفارشات کو مرکزی مدرسہ بورڈ کی شکل میں عملی جامہ بھی پہنانا چاہتی ہے ،مگر اس کی مخالفت آج مسلمان ہی کررہے ہیں۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان چار فیصد طلبا میں مکتب جانے والے طلبا کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔جہاں تک ان چار فیصد مسلم طلبا کا سوال ہے تو یہ طلبا اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد علما کہلاتے ہیں اور مسلم سماج میں ان کا مسلمانوں کے مابین بیداری اور عدم بیداری پیدا کرنے میں اہم رول ہوتا ہے لیکن جب یہ خود ہی عصری علوم سے بے بہرہ ہوں گئے تو وہ قوم وملت کی قیادت کیسے کریں گے ۔بلکہ عین ممکن ہے کہ یہ علما مسلمانوں کو عصری علوم سے دور رہنے کا مشورہ دیں جیسا کہ آج علما مرکزی مدرسہ بورڈ کی مخالفت پر کمر بستہ ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے سرسید تحریک کی بھی مخالفت کی تھی ۔لہٰذا ان چار فیصد طلبا کو مین اسٹریم سے جوڑ نے کی اشد ضرورت ہے۔
تیسری اندیشہ جو مرکزی مدرسہ بورڈ سے متعلق ہے وہ یہ ہے کہ اس بورڈ کی حالت کہیں ویسی ہی نہ ہوجائے جیسی ریاستی مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والے مدارس کی ہوئی ہے؟ یہ ایک ایسا اندیشہ ہے جو بجاہے ۔مگر اس اندیشہ کا سدِبات کیاجاسکتا ہے اگر ہماری مسلم قیادت با لخصوص علما اور مسلم پرسنل لا بورڈ، دور اندیشی سے کام لیں۔ جیسا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ چند دنوں میں مرکزی مدرسہ بورڈ کی تاسیس عمل میں آجائے گی جو ایک ایکٹ کے تحت کام کرے گا۔ اس لیے مسلم قیادت کے لیے ضروری ہے کہ وہ مرکزی مدرسہ بورڈ کے ایکٹ کا بغور مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ اس ایکٹ میں ایسے کلاز Cluase نہ ہوں جو مدارس اور مرکز ی مدرسہ بورڈ کے مفاد کے خلاف ہوں۔ یہ مرکزی مدرسہ بورڈ ایکٹ بہت جلد پاس ہونے والا ہے اس لئے مسلم قیادت کو چاہئے کہ وہ مرکزی مدرسہ بورڈ کے ایکٹ کا بغور مطالعہ کریں پھر اگر انہیں کسی بھی کلاز میں کسی طرح کا اندیشہ لاحق ہوتو اسے فوری طور پر دور کرائیں اور مرکزی مدرسہ بورڈ کا استقبال کریں۔
جہاں تک سوال ہے یوپی، بہار بورڈ کے تحت آنے والےمدارس اور ان کی روحانیت کےختم ہونے کاتو اس کی ذمہ داری صرف حکومت نہیں ہے بلکہ یوپی و بہار اوردیگر ریاستوں کے مدرسہ بورڈ کے مہتمم ،منتظمین اور مدرسین حضرات بھی ہیں ۔ یہ حضرات وقت مقررہ پر مدرسہ نہیں آتے ، امتحان میں اپنے عزیزوں کو زیادہ نمبرات دے کر کامیاب کردیتے ہیں تاکہ ان کی مسند درس برقرار رہ سکے اور انہیں بآسانی یہ وراثت ملتی چلی جائے، امتحان میں نقل کراتےہیں جس سے طلبا کی علمی وذہنی نمورک جاتی ہے۔ یہ حضرات وقتی مفاد کی خاطر ایمان داری سے کام نہ لیتے ہوئے مدرسے کی روح کو فنا کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ان ساری کمیوں کو دورکرنے کے لیے مرکزی مدرسہ بورڈ کی تشکیل کی جارہی ہے جو چیک اور بیلنس کمیٹ کے تحت بھی کام کرے گی۔
لہٰذا میری مسلم قیادت بالخصوص علما سے درخواست ہے کہ مرکزی مدرسہ بورڈ ایکٹ کا ضرو ر مطالعہ کریں اور اس سے منہ پھلا کرنہ رہیں کیونکہ یہ آپ کا اپنا ادارہ ہے ،اس میں پڑھنے والےبچے آپ کےاپنے ہونگے ۔کیا آپ کو یہ گوارہ ہوگا کہ بعض لوگ اپنے مفاد کے لیے آپ کے مستقبل سے کھیلا جائیں ۔مرکزی مدرسہ بورڈ اسی وقت فائدہ مندہوسکتا ہے جب آپ اپنی شرائط کے ساتھ اسے قبول کریں گے۔ جو شرائط اس مرکزی مدرسہ بورڈ کے مستقبل کی ضامن ہوںگی۔ اس کے علاوہ چند وہ شرائط بھی ہیں جو احقر نے مرکزی مدرسہ بورڈ سے متعلق کئی بار اپنے مضامین میں ذکر کی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں :
(1)بورڈ مسلم پرسنل لا کی طرح ایک (autonomousbody) یعنی آزاد مستقل ادارہ ہو (2) مدارس اس مرکزی مدرسہ بورڈ سے نیم الحاق ہوں (3) بورڈ کے ممبران مسلمانوں کے اپنے نمائندے ہوں اور جو بورڈ کے سرکاری عہدیدار نہ ہوں(4) گورنمنٹ مدارس کے دینی مضامین میں کسی طرح کی مداخلت نہ کرے۔(5) حکومت اگر نصاب تعلیم میں تبدیلی کی خواہاں ہے تو صرف مذکورہ مضامین انگلش ،تاریخ اور سیاسیات اور حساب میں اس کی بات مانی جائے گی۔ کیونکہ طلبا کو مین اسٹریم سے جوڑ نے کے لیے یہ چار مضامین کافی ہیں۔
(6) اس نصاب میں حذب واضافہ اکثریت ممبران کی اتفاق رائے سے ہوگا۔
(7) الحاق کی صورت میں مدارس کے فارغین کے لیے اسکول وکالج میں داخلے اورف سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے دروازے کھول دیے جائیں اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔
(8) اس بورڈ کا سب سے بڑا کام یہ ہوکہ وہ جو نصاب تشکیل دے اسے تمام مدارس پر نافذ کرے اور ان مدارس کے فارغین کی ڈگریوں کو سرکاری منظوری دلائے
(9)مدارس کے اساتذہ کو معقول تنخواہ سرکاری خزانہ سے دی جائے نیز ان مدارس کی بہتری کے لیے سرکار سالانہ مقررہ رقم کی ادائیگی کا اعلان بھی کرے۔
(10) مرکزی بورڈ غریب طلبہ کو مالی امداد فراہم کرے اور ہونہار طلبا کوان کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف ایوارڈ دے جیسے شاہ ولی اللہ ایوارڈ ،ابن بطوطہ ایوارڈ ، شبلی ایوارڈ وغیرہ تاکہ طلبا میں مقابلے کا شوق اور جذبہ پیدا ہو۔
اگر ان شرائط کے ساتھ مرکزی مدرسہ بورڈ کی تاسیس ہوئی تو مجھے پوری امید ہے کہ یہ بورڈ مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لانے میں معاون ہوگا اور اس سے مدارس کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہوگا اور ناہی مدارس کی روحانیت پر کوئی آنچ آئے گی۔جیسا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ اپنی سالمیت برقرار رکھتے ہوئےحکومت سے ملحق ہے اور اس کے فیصلوں کو حکومت تسلیم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ہندستان میں بہت سے ادارے ہیں جیسے ITI,IIT,DPS,NTT,INSTITUTES وغیرہ جو نیم سرکاری ہیں ۔ ان اداروں کی اپنی طے شدہ پالیسیاں ہیں جنہیں ہرحال میں حکومت کو ماننا پڑتا ہے ۔ اپنے وصول وضوابطہ پر قائم رہتے ہوئے یہ ادارے سرکار سے وابستہ اختیار کرسکتے ہیں خود کو مین اسٹریم سے جوڑ کر ان کے طلبا صرف معلم یا امام ہی نہیں بلکہ صدر ،وزیر اعظم، گورنر ، لیکچرر ، ڈائریکٹر اور مجسٹریٹ کے عہدے کو بھی بآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔
URL for this article:
https://newageislam.com/urdu-section/central-seminary-board-benefits-concerns/d/1975