New Age Islam
Sat May 17 2025, 05:02 AM

Urdu Section ( 9 Jan 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Literalists Most Abound In Islam - Time To Become Humane Humans اسلام میں لفظ پرستوں کی کثرت - یہ انسانیت نواز انسان بننے کا وقت ہے

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 19 دسمبر 2022

 مسٹر غلام محی الدین نے اپنے دوٹوک بیان کے ساتھ اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ہے کہ: قرآن میں بگ بینگ تھیوری کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ پھر بھی، لفظ پرست اور قرآن کے اندھے پیروکار یہ دعویٰ کرتے رہیں گے کہ ان کی کتاب بگ بینگ تھیوری کی بات کرتی ہے۔ اندھے پیروکاروں اور لفظ پرستوں کا مسئلہ یہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام میں لفظ پرستوں کی کثرت ہے۔ زندگی میں ان کا واحد مشن اپنی کتاب (قرآن) میں لکھے گئے ہر لفظ کی سچائی کو ثابت کرنا ہے۔ وہ اُن جنونیوں کی طرح ہیں جو ایک خیالی دیوتا کے لیے مارت اور مرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ یہ مذہبی ہٹ دھرمی کب اور کہاں جا کر ختم ہوگی؟

 بس واپسی کا سفر کریں اور سوچیں: کافروں کا عیسائیوں کو اپنے کھیلوں کو روشن کرنے کے لیے مشعلوں کے طور پر جلانا۔ کافروں سے سفاک عیسائی انتقام۔ عیسائیوں کی طرف سے یہودیوں پر مسلسل ظلم و ستم۔ مسلم سلطنت کی پرتشدد توسیع اور ہندوستان کی خطرناک فتح۔ مسلمانوں کے خلاف عیسائیوں کی وحشیانہ صلیبی جنگیں۔ انکوائزیشن کی ہولناکیاں۔ 'نئی دنیا' میں مقامی لوگوں کی نسل کشی۔ چڑیلوں کا بڑے پیمانے پر جلایا جانا۔ دکن کی سطح مرتفع پر شیویوں اور وشنویوں کے خونی تنازعات (وہ بھی ہندو مت میں جو شروع سے ہی عدم تشدد کی تبلیغ کا دعویٰ کرتا ہے)۔ سب کسی خدا کو خوش کرنے کی خواہش رکھتے تھے۔ سب کو مقدس کتابوں کے حوالے سے جائز قرار دیا گیا جس میں نہ صرف اس طرز عمل کی پذیرائی کی گئی تھی بلکہ اس کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ یہ برائیاں اس لیے نہیں ہوئیں کہ مجرم برے لوگ تھے، بلکہ اس لیے کہ وہ بہت برے خیالات کی گرفت میں تھے۔

 سگمنڈ فرائیڈ نے ایک جنونی عیسائی مریض کو بتایا کہ، 'تمہارے دین نے ہی تمہارے پورے رویے کو بدل دیا ہے'۔ آخرکار اس نے عیسائیت اور تمام ادیان کو ترک کر دیا۔ اس نے خدا کے تصور کو بھی مسترد کر دیا۔ اسی فورم پر، میں نے 'تعلیم یافتہ' لوگوں کا ایسا برتاؤ دیکھا ہے جو ایک بہتر انسان کے لیے برا ہے۔ افسوس کہ یہ سب ایک اللہ اور اس کی کتاب کے لیے ہوا! یہ واقعی ایک عجیب بات ہے، خاص طور پر، اگر آپ غیر جانب داری کے ساتھ سوچیں، کہ انسانوں نے انسانوں کو ہی ایک فرضی خدا اور اس کی بیکار کتابوں کی خاطر قتل، معذور، تباہ اور ذلیل کیا ہے جسے خدا نے نہیں لکھا تھا، بلکہ انہیں انسانوں نے بنایا تھا۔ اور جا کے پیچھے اکثر بدترین قسم کے انسانوں کا ہاتھ تھا۔

 اب وقت آ گیا ہے کہ ہم انسان بنیں۔ اب تک ہم ایک مذہبی مخلوق تھے، اپنے اپنے مذاہب اور ان کے دیوتاؤں کے حکم کے مطابق زندگی گزار رہے تھے۔ کیا کوئی سن رہا ہے یا اب بھی سب مذہب کے نشے میں چور خواب غفلت میں سو رہے ہیں؟

English Article: Literalists Most Abound In Islam - Time To Become Humane Humans

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/literalists-humane-humans/d/128833

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..