New Age Islam
Fri Jul 18 2025, 03:29 PM

Urdu Section ( 2 March 2024, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Lioness Sita And Lion Akbar Belonging To Different Religious Faiths Smack Love Jihad الگ دھرم کی سیتا شیرنی اور الگ دھرم کے اکبر شیر کا ایک جگہ ہونا لو جہاد

سید علی مجتبیٰ، نیو ایج اسلام

 21 فروری 2024

کلکتہ ہائی کورٹ آج کل وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی طرف سے دائر کی گئی ایک پٹیشن پر سماعت کر رہی ہے کہ سلی گڑی، مغربی بنگال کے ایک چڑیا گھر میں، کیوں سیتا نامی شیرنی کو ایک ہی پنجرے میں ایک ایسے شیر کے ساتھ رکھا گیا ہے جس کا نام مغل بادشاہ اکبر کے نام پر ہے۔

اس  ہندو تنظیم کا مطالبہ ہے کہ سیتا نامی شیرنی کو اکبر نامی شیر سے الگ کیا جائے۔ انہیں ایک ہی پنجرے میں ساتھ نہ رکھا جائے کیوں کہ ان کا دھرم الگ الگ ہے اور یہ لو جہاد ہونے کی وجہ سے دھرم کا اپمان ہے ۔

 اطلاعات کے مطابق، دو بڑی بلیوں کو 12 فروری کے دن  ایمنل ایکس چینج   پروگرام کے تحت تریپورہ کے سیپاہیجالا چڑیا گھر سے آٹھ دیگر جانوروں کے ساتھ سلی گوڑی کے چڑیا گھر لایا گیا تھا۔ (نمائندہ تصویر)

 -------

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی طرف سے دائر کی گئی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے  سے ہندوؤں کے  مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، لہذا، جانوروں کو الگ کر دیا جانا چاہیے۔

میڈیا نے رپورٹ کیا کہ؛ وی ایچ پی کےلیڈر  انوپ مونڈل نے کلکتہ میں نامہ نگاروں سے کہا،"سیتا اکبر کے ساتھ نہیں رہ سکتی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "دھارمک دیوی دیوتاؤں کے نام پر جانوروں کا اس طرح کا نام رکھنا انتہائی توہین آمیز اور توہین مذہب کے مترادف ہے"۔

اپنی درخواست میں وی ایچ پی نے سلی گڑی کے اس چڑیا گھر کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جہاں  نر اور مادہ کو ایک ہی پنجرے میں رکھا گیا ہے۔

 وی ایچ پی کے اس احتجاج پر چڑیا گھر کے اہلکاروں نے نر اور مادہ دونوں شیروں کو الگ کر کے تریپورہ کے چڑیا گھر میں منتقل کر دیا۔

وی ایچ پی کے اس احتجاج سے ہندوستان کے اندر ہندو سخت گیر تنظیموں کی بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ اس بات کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے کہ کس طرح ہندو انتہاپسند گروہ عدم برداشت کے جذبے کو فروغ دے رہے ہیں اور ایک مثال قائم کر رہے ہیں کہ ان کے اعمال اور اقوال آنے والی نسل کو کس طرح متاثر کر سکتے ہیں۔

English Article: Lioness Sita And Lion Akbar Belonging To Different Religious Faiths Smack Love Jihad

URL: https://newageislam.com/urdu-section/lioness-sita-lion-akbar-religious-faiths-love-jihad/d/131838

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..