ادیس دودیریجا، نیو ایج اسلام
30 مئی 2024
آئیے ہم سوال کرنے، سیکھنے،
اور متنوع مذہبی نقطہ نظر کے ساتھ مشغول ہونے کی خواہش پیدا کریں، اور اپنے روحانی
سفر کو پھلنے پھولنے کا موقع دیں، کیونکہ ہم معرفت الٰہی اور اس وجود کی پیچیدگیوں
کے اندر، اپنے مقام کی گہری تفہیم کے متلاشی ہیں۔
-------
الہیات، مذہبی عقائد اور ان
کے اثرات کا مطالعہ، معرفت الٰہی اور ہمارے ارد گرد کی دنیا کےحوالے سے، ہماری فہم
و فراست کی تشکیل میں، اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم، تمام مذہبی نقطہ ہائے نظر برابر
نہیں ہوتے۔ اس مضمون میں، ہم بری تھیولوجی کے عادی ہونے کے نظریہ پر روشنی ڈالیں گے
، اور خاص طور پر، کلاسیکی تھیولوجی کی تنقید کو، پراسیس تھیولوجی کے نقطہ نظر سے،
جانچے اور پرکھیں گے۔ کلاسیکی تھیولوجی کا تنقیدی تجزیہ کرکے، اور متبادل مذہبی فریم
ورک کو اپنا کر، ہم اپنے آپ کو فرسودہ اور محدود کرنے والے معتقدات کی رکاوٹوں سے آزاد
کر سکتے ہیں، اور ایک مزید جامع اور متحرک روحانی منظر نامے کو فروغ دے سکتے ہیں۔
کلاسیکی تھیولوجی کی خامیاں
کلاسیکی تھیولوجی میں،جوکہ
بہت سی مذہبی روایات کا اصل تھیولوجیکل فریم ورک ہے، خدا کو ایک قادر مطلق، علیم و
خبیر، اور غیر متغیر مستقل بالذات وجود کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ اگرچہ اس نقطہ نظر
نے بے شمار افراد کو سکون اور رہنمائی فراہم کی ہے، لیکن اس میں بھی خامیاں موجود ہیں۔
پروسیس تھیولوجی، ایک فلسفیانہ اور مذہبی فریم ورک ہے، جسے الفریڈ نارتھ وائٹ ہیڈ نے
تیار کیا ہے، اور چارلس ہارٹشورن جیسے اسکالروں نے مزید ڈیولپ کیا ہے، کلاسیکی خداپرستی
کی زبردست تنقید پر مشتمل ہے ۔
کلاسیکی تھیولوجی کی ایک سب
سے بڑی تنقید یہ ہے، کہ اس میں خدا کو غیر متغیر مستقل بالذات وجود کے طور پر پیش کیا
گیا ہے ۔ پروسیس تھیولوجی کی دلیل یہ ہے، کہ خدا کے بارے میں یہ نظریہ دنیا کی متحرک
اور ارتقا پذیر فطرت کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہے۔ اس میں یہ بتایا گیا ہے، کہ اگر خدا
غیر متغیر مستقل بالذات ہے، تو مصائب، برائی، اور تخلیق اور تبدیلی کے جاری عمل کے
وجود سے، ہم آہنگ ہونا مشکل ہو گا۔ پروسیس تھیولوجی کا استدلال ہے، کہ خدا کی زیادہ
درست تفہیم، ایک "عمل" یا "بننے والے" خدا کے خیال کو قبول کرتی
ہے، جو دنیا کے ساتھ تعامل کرتا ہے، اور اس کے رونما ہونے والے واقعات سے متاثر ہوتا
ہے۔
بری تھیولوجی کی لت
بری تھیولوجی کی لت اس وقت
پیدا ہوتی ہے، جب لوگ فرسودہ اور محدود نقطہ نظر سے چمٹے رہتے ہیں، واضح شواہد یا متبادل
مذہبی فریم ورک کے باوجود، جو معرفت الہی کی زیادہ جامع تفہیم پیش کرتے ہیں۔ جس طرح
نشہ، انفرادی ترقی اور فلاح و بہبود کو روکتا ہے، اسی طرح بری تھیولوجی کی لت روحانی
ترقی کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے، اور ذات باری کے ساتھ ایک گہرا تعلق پیدا کرنے
کی ہماری صلاحیت کو کچل دیتی ہے۔
چونکہ کلاسیکی تھیولوجی میں،
ایک غیر متغیر اور بعیدخدا پر زور دیا جاتا ہے،اس لیے یہ نقصان دہ بیانیوں کا سبب بن
سکتا ہے، اور اس دنیا کے ساتھ ذات باری کے تعلق کے حوالے سے ہماری سمجھ کو محدود کر
سکتا ہے۔ بری تھیولوجی کی یہ لت، پیچیدہ مذہبی سوالات سے نمٹنے کی ہماری صلاحیت کو
محدود کرتی ہے، تنقیدی سوچ کو ختم کر دیتی ہے، اور زیادہ جامع اور متحرک مذہبی بیانیے
کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے۔
پروسیس تھیولوجی کی آزاد کرنے
والی صلاحیت
پروسیس تھیولوجی، کلاسیکی
تھیولوجی میں موجود بری تھیولوجی کی لت سے، ایک آزاد کرنے والا متبادل پیش کرتی ہے۔
ایک متحرک اور ارتقا پذیر خُدا کے خیال کو اپناتے ہوئے، پروسیس تھیولوجی ایک ایسا فریم
ورک فراہم کرتی ہے، جو دنیا کے ساتھ ذات باری کے تعلق کو، زیادہ باریک بینی سے سمجھنے
کا موقع فراہم کرتا ہے۔
پروسیس تھیولوجی یہ بتاتی
ہے، کہ خدا پوری کائنات کو کنٹرول کرنے والا دیوتا نہیں ہے، بلکہ یہ ایک قائل کرنے
والی قوت کا نام ہے، جو دنیا کی ترقی اور فروغ کو دعوت دیتی اور اس کی حوصلہ افزائی
کرتی ہے۔ یہ نقطہ نظر، متنوع مذہبی روایات میں خدا کی موجودگی کے حوالے سے، مزید جامع
تفہیم پیش کرتا ہے، اور دنیا کے ساتھ ذات باری کے تعلق کو تسلیم کرنے کی اجازت دیتا
ہے۔
مزید برآں، پروسیس تھیولوجی،
کائنات کی تمام چیزوں کے باہمی ربط، اور ہر وجود کی فطری قدر پر زور دیتی ہے۔ یہ ایک
ایسے خدا کا نظریہ فروغ دیتی ہے، جس کا دنیا کے تمام معاملات سے ایک گہرا تعلق ہے،
اور جو انسانیت کے ساتھ مل کر، کام کرتے ہوئے، ایک زیادہ منصفانہ اور ہمدرد دنیا کی
تخلیق کرتا ہے۔ پروسیس تھیولوجی، ہمیں الہی تبدیلی کے جاری عمل میں، خود کو ایک فعال
شریک کے طور پر دیکھنے کی ترغیب دیتی ہے، او ر ہمیں دنیا کے چیلنجوں سے ٹکرانے اور
مثبت تبدیلی کے لیے کام کرنے کی قوت بخشتی ہے ۔
تھیولوجیکل نقطہ ہائے نظر
کے مکالمے کو اپنانا
خود کو بری تھیولوجی کی لت
سے آزاد کرنے کے لیے، مکالمے کے لیے کھلے پن، اور متنوع تھیولوجیکل نقطہ ہائے نظر کو
سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر کلاسیکی تھیولوجی اور پروسیس تھیولوجی کے درمیان
فرق کو ختم کرنے والے مکالموں میں مشغول ہونا، خدا کے بارے میں ہماری سمجھ کو بہتر
بنا سکتا ہے، اور ہمارے مذہبی فریم ورک کی حدود کو چیلنج کر سکتا ہے۔
متبادل نقطہ نظر کو یکسر مسترد
کرنے کے بجائے، ہمیں تجسس، عاجزی، اور نئی بصیرت کی روشنی میں، اپنے عقائد کا از سر
نو جائزہ لینے کی خواہش کے ساتھ، مذہبی مکالموں سے رجوع کرنا چاہیے۔ مذہبی نقطہ ہائے
نظر کے مکالمے میں مشغول ہو کر، ہم ایک ایسے ماحول کو فروغ دیتے ہیں، جس میں فکری ترقی،
ہمدردی، اور مذہبی اور روحانی تجربات کی پیچیدگیوں کی قدردانی کی حوصلہ افزائی کی جاتی
ہے۔
ہماری انفرادی اور اجتماعی
روحانی ترقی کے لیے،بری تھیولوجی کی لت سے، ہمیں آزاد ہونا ضروری ہے۔ پروسیس تھیولوجی
کے نقطہ نظر سے، کلاسیکی خدا پرستی پر تنقید کرنے سے، ہمیں ذات باری کے حوالے سے جامد
اور غیر متغیرنقطہ نظر کی حدود کا علم ہوتا ہے۔
پروسیس تھیولوجی جیسے متبادل
مذہبی فریم ورک کو اپنانے سے، ہم ایک مزید جامع اور متحرک روحانی منظر نامے کو فروغ
دے سکتے ہیں، جس سے تنقیدی سوچ، مکالمے، اور ذات باری کے ساتھ گہرے تعلق کی حوصلہ افزائی
ہوتی ہے۔ خود کو بری تھیولوجی کی رکاوٹوں سے آزاد کرانا، تحقیق و تفتیش ، ذاتی ترقی
اور زیادہ ہمدرد اور انصاف پسند معاشرے کی ترقی کے لیے نئی راہیں ہموار کرتا ہے۔
آئیے ہم سوال کرنے، سیکھنے،
اور متنوع مذہبی نقطہ نظر کے ساتھ مشغول ہونے کی خواہش پیدا کریں، اور اپنے روحانی
سفر کو پھلنے پھولنے کا موقع دیں، کیونکہ ہم معرفت الٰہی اور اس وجود کی پیچیدگیوں
کے اندر، اپنے مقام کی گہری تفہیم کے متلاشی ہیں۔
English
Article: Liberating Ourselves from Bad Theology: A Critique of
Classical Theism from a Process Theology Perspective
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism